Mamulaat Main Tabdeeli - Article No. 750

Mamulaat Main Tabdeeli

معمولات میں تبدیلی - تحریر نمبر 750

اس عمل سے آپ خوشی پاسکتے ہیں

منگل 4 اگست 2015

مشغل ریاض:
انسان صبح ہوتے ہی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیتا ہے حتیٰ کے شام ہوجاتی ہے لیکن اس کے کام ختم نہیں ہوتے ۔ معمولات زندگی میں انسان اتنا مگن رہتا ہے کہ اپنی صحت کی پرواہ بھی نہیں کرتا ۔ کاموں کی زیادتی اور ایک ہی طرح کی معیار زندگی کے باعث اس کی صحت تو خراب ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ چڑ چڑے پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے ۔
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انسان اپنے معمولات میں تبدیلی لاکر خوشی پاسکتا ہے ۔
خشک برش سے دانت صاف کریں اس طریقے پر عمل کرنے سے دانتوں پر جما 60فیصد Tartarصاف ہوجاتا ہے نیز مسوڑھوں سے خون بہنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ۔ دانتوں کا اندرونی وبیرونی حصہ نرم بالوں والے سوکھے برس سے صاف کیجئے اور پھر کلی کیجیے ۔

(جاری ہے)


ناشتہ کبھی نہ چھوڑئیے آسٹریلوی سڈنی یونیورسٹی کے محققین نے ایسے پانچ سو مردوزن پر نظر رکھی جنہوں نے اپنا 15سے 25کلووزن کم کر لیا اور پھر پانچ برس تک خود کو اسمارٹ رکھا ۔

اس تحقیق سے انکشاف ہوا کہ ان لوگوں میں 80فیصد ہفتے کے تمام دن ناشتہ کرتے تھے ۔
ہفتے میں ایک بار مچھلی کھائیے یہ عمل انسان کودل کے درد سے بچاتا ہے ۔ دراصل مچھلی میں وافر مقدار میں موجود امیگا 3فیٹی ایسڈقلب کو تقویت پہنچاتا ہے ۔ یہ غذائی تیزاب یا ایسڈ چکنی مچھلیوں میں زیادہ ملتے ہیں ۔
روزانہ وٹامن ای لیجیے : ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ضد تکسید اور خون پتلا کرنے والی دوا کا یہ مرکب انسانی شریانوں میں جمامواد 80فیصد تک کھلا دیتا ہے ۔
دونوں ساتھ لینے کا فائدہ اتنا زبردست ہے کہ اگر مردوزن اپنا کولیسٹرول کم نہ بھی کریں تو یہ طریق علاج ان کی شریانوں میں چربی جمنے نہیں دیتا۔
دکھی انسانوں کی مدد کیجئے : جو لوگ ہفتے میں کم ازکم ایک دن رضا کارانہ سرگرمی انجام دیں وہ دلی طور پر سکون پاتے ہیں ۔ یہی نہیں دوسروں کی نسبت ان میں موت کا خطرہ 50فیصد تک کم ہوجاتا ہے ۔
پیٹ کی ورزش کریں : ڈاکٹروں نے تجربات سے جانا ہے کہ اگر انسان اپنے پیٹ کے عضلات مضبوط کرلے تو درد کمر اسے تنگ نہیں کرتا اور عضلات قوی کرنے کا بہترین طریقہ پیٹ کی ورزشیں ہیں۔
ماہرین نے اس ضمن میں کرنچ (Crunch) کو موٴثر ورزش قرار دیا ۔ کرنچ انجام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔ گھٹنے اوپر کیجیے پھر دونوں بازو گھما کر گردن پکڑئیے ۔اس کے بعد بالائی دھڑجتنا اوپر اٹھاسکتے ہیں اٹھائیے ۔ اس دوران نچلے حصے میں جنبش نہیں ہونی چاہیے روزانہ یہ ورزش بارہ تیرہ بار کیجیے ۔
چائے بس ایک پیالی چائے کے شوقین یہ مشروب پینے پر آئیں تو کئی پیالیاں چڑھاجاتے ہیں حالانکہ اس کی کی فی پیالی دل کی 16دھڑکیں فی منٹ بڑھادیتی ہیں لہٰذا پرہیز نہ کرسکیں تو ایک پیالی چائے ہی نوش کریں ۔

شادی کا بندھن محفوظ رکھیے : میاں بیوی میں محبت اور گھر میں افہام وتفہیم کا ماحول سبھی کو صحت مندرکھتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں ناراضی والڑائی جھگڑارہے تو بیمار ہونے کا خطرہ 35فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ عمر بھی اوسطاََ چار برس کم ہوجاتی ہے ۔
ڈپریشن کو ورزش سے گھٹائیے : آج کی تیز رفتار زندگی میں انسان نہ چاہتے ہوئے بھی ذہنی وجسمانی دباؤ کا نشانہ بن جاتا ہے ۔
کئی مردوزن پھرادویہ کھا کر ڈپریشن ختم کرنے کی سعی کرتے ہیں ۔ تاہم ورزش اس خلل کا بہترین قدرتی علاج ہے ۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ 40منٹ ورزش کیجیے تو ڈپریشن آپ کے نزدیک نہیں پھٹکے گا ۔ درحقیقت باقاعدگی سے ورزش کا اثر (اینٹی ڈپریسنٹ) دوالینے جیسا ہے۔
تکیے پر کتاب رکھیئے : جی ہاں یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ کا تکیہ صحیح طرح سر اور گردن کو سہارا دیتا ہے ۔
طریق کاریہ ہے کہ تکیہ دہراکرکے اس کے اوپر کتاب رکھیے ۔ اگر تکیہ واپس سیدھا ہوجائے تو وہ ٹھیک ہے نہ ہوا تو تکیہ بدل دیجیے ۔
”کر“سے تھکن اتارئیے : کئی مردوزن رات کے ایک دوبچے اٹھ بیٹھتے ہیں ۔ پھر انہیں نیند نہیں آتی اور وہ کروٹیں بدلتے ساری رات گزار دیتے ہیں ۔ خلل ”کر“ ( Kur) طریق سے دور کیجیے جو یورپی ڈاکٹراکثر تجویز کرتے ہیں ۔
طریق عمل یہ ہے کہ اگر آپ جلد اٹھ بیٹھیں تو ایک تولیہ پانی میں بھگوئیے پھر بازو ٹانگوں اور بالائی جسم پرہولے ہولے تولیہ پھیریے بعدازاں بستر پر لیٹ جائیے انسان جب نیند سے جاگے تو اس کا جسم بڑا گرم ہوتا ہے ۔بستر میں دوبارہ لیٹنے سے وہ مزید گرم ہوتا ہے ۔ چنانچہ تب گہری اور میٹھی نیند آتی ہے ۔ لیٹ کر اللہ کے ناموں کا ورد کیجیے جلد ہی آپ کو آرام اور آنکھوں کو سکون محسوس ہوگا۔

Browse More Healthart