Maskan Adviya - Article No. 1276

Maskan Adviya

مسکن ادویہ - تحریر نمبر 1276

اس زمرے میں آنے والی دوائیں اعصاب کو تسکین پہنچاتی ہے مسکن اثر اور نیند بھی لاتی ہے منوم اثر مسکن دواﺅں کے گروہ میں سہے باربیچوریٹ ادویہ Barbiturate سب سے زیادہ بے جا غلط طریقے سے بطور نشہ استعمال ہوتی ہے

بدھ 14 مارچ 2018

یہ ایک ایسی کیمیاوی ادویہ ہیں جو مرکزی عصبی نظام کو تسکین بخشتی ہے بلکہ ان کو مسکن اور منوم ادویہ کہنا زیادہ موزوں ہوگا کیونکہ اس زمرے میں آنے والی دوائیں اعصاب کو تسکین پہنچاتی ہے مسکن اثر اور نیند بھی لاتی ہے منوم اثر مسکن دواﺅں کے گروہ میں سہے باربیچوریٹ ادویہ Barbiturate سب سے زیادہ بے جا غلط طریقے سے بطور نشہ استعمال ہوتی ہے ایسی ناجائز طور پر استعمال ہونے والی ادویہ میں Pentobarital تجارتی نام Nembutal ،Secobarbital تجارتی نام Seconal اور Amobartial تجارتی نام Amytal شامل ہیں حالانکہ یہ مذکورہ بالا نشے قانونی طور پر مسکن یا خواب آور دواﺅں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اس کے علاوہ بعض Nonbarbiturate ادویہ بھی ایسی ہیں جن کو نشہ باز غیرقانونی طور پر استعمال کرتے ہیںمثال کے طور پر Glutithimide یعنی Doriden ،Meprobamate یعنی Miltown ، Methyprylon یعنی Noludar ،Placidyl اورMethaqualone یعنی Soper اورQuaalude دراصل یہ ادویہ وہ ہیں جو بہت سے مریضوں کو خواب آور کے طور پر استعمال کرائی جاتی ہے اسی طرح بنزو ڈایا زیپائین کہلانے والی ادویہ خصوصاً Diazepam یعنی وباہم جیسی ادویہ جو تشویش کو رفع کرنے کے لیے مریضوں کو استعمال کرائی جاتی ہے ان کو بھی اکثر نشہ بازوں نے ناجائز طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور بدقسمتی سے ان کا غلط استعمال بڑھتا جارہا ہے،
خطرات:یہ ادویہ مہلک بھی ثابت ہوسکتی ہے بلکہ Barbiturate نا می ادویہ کی ہلاکت آفرینی کا تو یہ عالم ہے کہ جملہ زہریلے نشوں سے جتنی اموات واقع ہوتی ہے اعدادو شمار کے لحاظ سے ایک تہائی اموات انہی ادویہ کی زیادہ مقدار میں خوراکوں کے باعث وقوع پذیر ہوتی ہے اس نشے میں حادثاتی اموات اس صورت میںواقع ہوسکتی ہے جب کوئی نشہ باز غیر ارادی طور پر کسی مسکن دوا کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرلے یا پہلی خوراک کے اثرات کا اندازہ نہ لگاسکے گے باعث یعنی قوت فیصلہ کے خلل یا فقدان کی وجہ سے مذکورہ تسکین بخش دواﺅں میں سے کوئی دوا بار بار کھاتارہے اس سے قدرے کم لیکن پھر بھی خاصی مقدار کی خوراک استعمال کرنے والا نشہ باز کوما میں جاسکتا ہے اسی طرح معتدل حد تک بڑی خوراکوں سے اکثر مخمورانہ مخبوط الحواسی پیدا ہوجاتی ہے اس قسم کے نشہ بازوں کی زبان اکثر لڑکھڑاتی ہے حافظہ دھندلا ہوجاتا ہے اور قوت فیصلہ جواب دے جاتی ہے یہ مسکن دوائیں اگر الکوحل کے ساتھ استعمال کی جائیں تو مہلک ثابت ہوسکتی ہے البتہ وہ سکون آور دوائیں جو Tranquilizers کہلاتی ہے دیگر مسکن ادویہ کی نسبت مختلف طریقے سے عمل کرتی ہے اور ان کو کم خطرناک خیال کیا جاتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ ان ادویہ کو محض انفرادی طور پر یا دوسری ادویہ خصوصاً الکوحل اور دیگر مسکن ادویہ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے بھی بہت ہی خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں،
انحصار:باربیچوریٹ ادویہ کے متعلق انحصار کے لیے توانائی کی مطلوبہ مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن مسکن اور تسکین بخش ادویہ بھی عادی بنا دینے والی ہوتی ہے باربیچوریٹ کو ترک کرنے کا ردعمل ہیروئن کو ترک کرنے کے ردعمل سے زیادہ شدید ہوتا ہے۔

Browse More Healthart