Masnooi Aankh Lakhon Insanon Ki Zindagi - Article No. 747

Masnooi Aankh Lakhon Insanon Ki Zindagi

مصنوعی آنکھ لاکھوں انسانوں کی زندگی میں روشنی لاسکتی ہے - تحریر نمبر 747

بعض اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہونے تحقیق کہا گیا ہے کہ ماہرین کو یقین ہے کہ نئی مصنوعی آنکھ بہت سے لوگوں کی زندگیاں یکسر تبدیل کردے گی۔۔۔

پیر 3 اگست 2015

فیصل خورشید:
بعض اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع ہونے تحقیق کہا گیا ہے کہ ماہرین کو یقین ہے کہ نئی مصنوعی آنکھ بہت سے لوگوں کی زندگیاں یکسر تبدیل کردے گی ۔ نیویارک کی کارنل یونیورسٹی کی ڈاکٹر شیلا نیرن برگ نے جواس تحقیق کی قیادت کررہی ہیں کاکہنا ہے کہ بسارتی خلیے کا استعمال کرنے سے آنکھ کی کارگردگی اسی طرح بہتر ہوئی ہے جیسے کوئی تصویر ریزہ لوشن بڑھانے سے زیادہ واضح ہوجاتی ہے ۔
دنیا بھر کے طبی سائنس دان طویل عرصے سے بینائی کے اس مرض کا عالج ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں مبتلا ہو کر مریض آہستہ آہستہ بنیائی سے مکمل طور پر محروم ہوجاتا ہے ۔ یہ مرض بصارتی پردے کی روشنی محسوس کرنے والے خلیوں کو تباہ کردیتا ہے ۔جب کہ آنکھ اور دماغ کا اعصابی تعلق قائم رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مرض کے باعث دنیا بھر تقریباََ دو کروڑ افراد ایسے ہیں جو یا تو اپنی بصارت کھو چکے ہیں یا پھر رفتہ رفتہ ان کی زندگی میں تاریکی بڑھ رہی ہے ۔

سائنس دانوں کو تو قع ہے کہ ان مریضوں کی آنکھوں میں مصنوعی پردہ لگانے سے ان کی بنیائی واپس آجائے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیکھنے کے لیے صرف ریزولوشن بڑھانا ہی کافی نہیں ۔ اصل کام روشنی کی لہروں کو ایسے پیغامات میں تبدیل کرنا ہے جسے دماغ پڑھ سکتا ہو۔ نئی مصنوعی آنکھ میں اسی پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اندھے چوہے کی آنکھ میں مصنوعی بصارتی پردہ لگانے سے اس کی 90صد بنیائی واپس آجانے کے بعد لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں روشنی لانے کا راستہ کھل گیا ہے۔

Browse More Healthart