Mausam E Garma Jaan Bhi Lay Sakta Hai - Article No. 1107
موسم گرما جان بھی لے سکتا ہے - تحریر نمبر 1107
اگر مئوثر تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو موسم گرما بیشتر امراض کا سبب بن کر جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔لُولگنا،بھوک کی کمی،سرکا درد،صفر اوی بخار،گھبراہٹ،خفقان،ٹائیفائڈ،اسہال وغیرہ جیسے امراض اسی موسم میں لاحق ہوتے ہیں۔موسم گرما میں کولا مشروبات کے بجائے دودھ یا دہی کی لسی،بزوری،صندل،فالسے،نیلو فر کا شربت اور لیموں پانی پینا چاہیے۔
ہفتہ 1 جولائی 2017
اگر مئوثر تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو موسم گرما بیشتر امراض کا سبب بن کر جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔لُولگنا،بھوک کی کمی،سرکا درد،صفر اوی بخار،گھبراہٹ،خفقان،ٹائیفائڈ،اسہال وغیرہ جیسے امراض اسی موسم میں لاحق ہوتے ہیں۔موسم گرما میں کولا مشروبات کے بجائے دودھ یا دہی کی لسی،بزوری،صندل،فالسے،نیلو فر کا شربت اور لیموں پانی پینا چاہیے۔تازہ پھل اور گوشت کھانا چاہیے۔بازار کی تیار شدہ غذاؤں کے بجائے گھر کے پکے ہوئے کھانے کھانا مفید ہے۔شدید دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔اگر بہت ضروری کام سے نکلنا ہوتا سادہ پانی،نمکین لسی یا لیموں پانی پی کر سرا اور گردن پر کوئی کپڑا ڈال کر نکلیں۔
اس موسم میں سوتی ملبوسات پہننا زیادہ بہتر ہے۔
(جاری ہے)
جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔موجودہ دور میں جو آلودہ پانی میسر ہے،اسے ہمیشہ خوب اُبال کر ہی پینا چاہیے۔
بعض پھل مثلاََ خوبوزہ،تربوز اور کھیرا وغیرہ کھانے میں خاص احتیاط کریں۔پھل اور سبزیاں تازہ خریدیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر کھائیں۔گلے سڑے یا پہلے سے کٹے ہوئی پھل نہ کھائیں۔زیادہ عرصے سے ریفریجریٹر میں رکھا ہوا گوشت یا باسی کھانے ہرگز نہ کھائیں۔کھانا ہمیشہ تازہ اور بھوک رکھ کر کھائیں،اس لیے کہ ذرا سی بے احتیاطی آپ کو اسہال ،ہیضے میں مبتلا کرسکتی ہے۔اس موسم میں پسینے کی زیادتی اور دیگر وجوہ سے جسم میں نمکیات اور حیاتین کی کمی ہوجاتی ہے،لہذا اس کمی کو پورا کرنے کے لئے لیموں کی نمک ملی سکنجبین پینا بہت مفید ہے۔اسی طرح سرکہ اس موسم کی بیشتر بیماریاں دور کرنے کا بہترین علاج ہے۔ہیضے سے بچنے کے لئے سِرکے میں بھیگی ہوئی پیاز کھانا مفید ہے۔سِرکہ خون صاف کرتا ہے اور پھوڑے پھنسیوں سے بچاتا ہے۔
پیاس بُجھاتا ہے۔جسم کی حرارات کو اعتدال پر رکھتا ہے۔غذا کو جلد ہضم کرتا ہے۔اس کے علاوہ جسم سے فاسد اور غلیظ مادّوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔اگر غذائیں منتخب کرنے اور کھانے میں احتیاط کی جائے اور حفظِ صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے تو یقینا ہم موسم گر ما میں لاحق ہونے والے جان لیوا امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz