Mazboot Madafati Nizam Se Payeen Sehat Mand Zindagi - Article No. 2275

Mazboot Madafati Nizam Se Payeen Sehat Mand Zindagi

مضبوط مدافعتی نظام سے پائیں صحت مند زندگی - تحریر نمبر 2275

آپ کے جسم کا مدافعتی نظام ذرا سی صحیح تحریک سے ہر مرض کا علاج کر سکتا ہے

پیر 18 اکتوبر 2021

نیچروپیتھی (Naturopathy) دراصل وہ تمام طریقے آزمانے کا نام ہے۔جو فطری ہوا کرتے ہیں۔مثال کے طور پر صحیح اور متناسب غذا فاقہ کشی‘پانی پینے کا عمل اور پانی پینے کے مختلف طریقے‘مساج اور قدرتی جڑی بوٹیاں وغیرہ۔یہ طریقہ علاج اس نظریے پر انحصار کرتا ہے کہ ہر مرض کا علاج قدرتی یا فطری طور پر کیا جاتا ہے۔اس طریقہ علاج کے معالج اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کے جسم کے اندر ہی ایسا مدافعاتی قدرتی نظام موجود ہے جو ذرا سی صحیح تحریک سے ہر مرض کا علاج کر سکتا ہے۔
یعنی آپ کو مصنوعی طریقہ علاج کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
اس کے معالج قدرت کے عطا کردہ وسائل اور قوت سے آپ کا علاج کر دیتے ہیں۔ان کے نزدیک بیماریاں ایک فطری عمل ہیں۔یہ معالج سب سے پہلے اس مرض کا سبب تلاش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سبب معلوم ہونے کے نمو کی قوت کے ذریعے اس کا علاج تلاش کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص مستقل تھکن اور ڈپریشن محسوس کرتا ہو تو اس طریقہ علاج کے معالج مختلف اسباب کا جائزہ لیتے ہیں۔

مثال کے طور پر مریض کی غذا کیا ہے۔اس کی نیند کیسی ہے۔وہ کس حد تک ذہنی اور جذباتی تناؤ کا شکار ہے۔کہیں زیادہ دھات اس کے استعمال میں تو نہیں ہے۔ ماحول کی کثافت تو اس پر اثر انداز نہیں ہو رہی کنڈیڈا کا شکار تو نہیں ہے۔کسی قسم کے وائرس کا حملہ تو نہیں ہے؟بلڈ شوگر کی کیا کیفیت ہے۔ ہارمونز کی کیا کنڈیشن ہے۔ڈپریشن‘اینیما وغیرہ۔ان کا خیال ہے کہ مختلف قسم کے جذبات ہماری صحت اور توانائی پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوا کرتے ہیں۔

یہ جذبات‘خوف‘نفرت‘غصے وغیرہ کے ہو سکتے ہیں۔ان کے اثرات نظام ہاضمہ پر ہوتے ہیں اور خون کا دورانیہ ان سے متاثر ہوتا ہے۔ بعض اوقات مستقل تھکان کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں۔بہرحال دباؤ اور ناقص غذا بھی عام طور پر مستقل تھکان کے اثرات پیدا کر دیتی ہیں ۔ذہنی یا جذباتی دباؤ نظام ہاضمہ کو متاثر کرکے پورے جسم کی کارکردگی کو کمزور یا ناقص کر دیتی ہیں۔
جب ہم مستقل ذہنی یا جذباتی دباؤ کے اثر میں رہتے ہیں تو ہمارے جسم کو آرام لینے‘اور اپنے آپ کو تازہ دم کرنے کی فرصت نہیں ملا کرتی ہے۔جسم کو تو اتنی ہی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ اپنی کارکردگی کو برقرار رکھ سکے۔
دباؤ کے نتیجے میں جسم میں توانائی کا نیا ذخیرہ پیدا نہیں ہو پاتا اور جسم اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ توانائی جسم کے اسٹور روم سے حاصل کرتا رہتا ہے۔
ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب یہ اسٹور روم خالی ہو جاتا ہے اور جیسے ہی اچانک بڑی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا۔وہ توازن جو غذاؤں کے ذریعے ہم اپنے جسم کو دیا کرتے ہیں اور وہ تناسب جو ان غذاؤں کے ذریعے ہماری صحت اور توانائی کو حاصل ہوتا ہے ۔وہ صاف ستھری اور الکوحل وغیرہ سے پاک ہوا کرتی ہے۔
زیادہ میٹھی چیزیں بھی ہماری توانائی اور صحت کو نقصان پہنچایا کرتی ہیں اور ہم ان سے وہ نتائج حاصل نہیں کر پاتے جو صاف اور متوازن غذا سے حاصل ہوا کرتا ہے۔
تمباکو نوشی اور الکوحل بھی جسم کی قدرتی توانائی کو نقصان پہنچایا کرتے ہیں۔ان کے اثرات ہماری زندگی کی علامت اور اطوار پر پڑتے ہیں۔ جن کی وجہ سے پورا توازن بگڑ کر رہ جاتا ہے اور توازن کی یہی خرابی امراض کا سبب بن جاتی ہے۔
اس طریقہ علاج کا معالج آپ کے پورے جسمانی نشوونما اور صحت کا مکمل معائنہ کرے گا (مثال کے طور پر ٹھوس اور نرم جسم‘دبلا یا پتلا‘موٹا یا بھرے بھرے جسم کا ماسک) یہ سب اس کے مشاہدے کے لئے ضروری ہیں اور ان ہی علامات کی مدد سے وہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے جسم کی بناوٹ کے لحاظ سے آپ کے لئے کیا ضروری ہے۔پھر وہ ان طریقوں کی مدد سے آپ کا علاج کر سکے گا جو طریقے پہلے بتائے گئے ہیں۔

Browse More Healthart