Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz - Article No. 2924

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض - تحریر نمبر 2924
بعض افراد کو کسی کے کچھ چبانے، ٹائپ کرنے یہاں تک کہ کسی کے سانس لینے کی آواز بھی اس قدر ناگوار محسوس ہوتی ہے کہ وہ چشم زدن میں غصے کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں، ان کا پارا آسمان کو چُھونے لگتا ہے
پیر 20 جنوری 2025
کیا آپ کو کچھ عام سی آوازیں جیسے کسی کے آلو کے خستہ چپس کھانے کی آواز فوراً غصے میں لے آتی ہے؟ کیا کھانا کھانے کے دوران کسی کے منہ سے برآمد ہوتی آواز آپ کے ضبط کا امتحان لیتی ہے؟ بعض افراد کو کسی کے کچھ چبانے، ٹائپ کرنے یہاں تک کہ کسی کے سانس لینے کی آواز بھی اس قدر ناگوار محسوس ہوتی ہے کہ وہ چشم زدن میں غصے کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں، ان کا پارا آسمان کو چُھونے لگتا ہے، دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور دل میں اس شخص کا سر توڑ دینے کی شدید خواہش جنم لیتی ہے۔قوت برداشت جواب دے جائے تو وہ اس شخص سے الجھ بھی پڑتے ہیں۔
اگر آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے تو پھر آپ مسوفونیا (Misophonia) میں مبتلا ہیں۔طبی محققین کے مطابق یہ ایک پُر اسرار کیفیت ہے جس میں مبتلا فرد کچھ عام سی آوازوں سے بے حد حساسیت رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
ماہرین کا کہنا ہے کہ پُر اسرار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کیفیت سنگین بھی ہے اور بعض اوقات متاثرہ فرد کی زندگی میں اہم تبدیلیوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔
ایمسٹرڈم یونیورسٹی کے ماہر نفسیات پروفیسر ڈیمیئن ڈینس کہتے ہیں کہ دورانِ تحقیق یہ دیکھا گیا کہ مسوفونیا کے کئی مریضوں نے اس کیفیت کے زیرِ اثر اپنے شریکِ حیات سے طلاق لے لی تھی، جنھیں کھانے پینے کے دوران اپنے زوج کے منہ سے آتی آواز برداشت نہیں ہوتی تھی۔اس کیفیت میں مبتلا کئی افراد نے ملازمتیں بھی چھوڑ دیں۔یوں یہ پُر اسرار مرض اپنے اندر گہری سنگینی بھی لیے ہوئے ہے۔ماہرینِ طب مسوفونیا کو اگرچہ ایک سنگین کیفیت گردانتے ہیں مگر اس مرض پر تحقیق کا دائرہ محدود ہے اور اب تک اسے باقاعدہ طور پر کوئی نفسیاتی یا دماغی مرض تسلیم نہیں کیا گیا۔تاہم کچھ ماہرین نفسیات، جنھوں نے اپنے مریضوں میں مسوفونیا کے شدید اثرات کا مشاہدہ کیا ہے، کا کہنا ہے کہ اس مرض کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے نیویارک سٹی میں واقع ارونگ میڈیکل سینٹر سے وابستہ طبی نفسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ایلی میٹو کہتے ہیں مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مرض ہوتا ہے، مگر یہ دراصل ہے کیا؟ یہ ہنوز ایک راز ہے۔مسوفونیا کے پس پردہ اسباب سے اب تک مکمل طور پر پردہ نہیں اٹھایا جا سکا، تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ کچھ مخصوص آوازوں کو دماغ کا پروسیس کرنا اور ان پر ردِ عمل ظاہر کرنا ہے۔
Browse More Healthart

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis

موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman

خسرہ بچوں کی جان لیوا بیماری
Khasra Bachon Ki Jaan Leva Bimari

ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana

چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص
Chai Ki Patti Se Alzheimer Ki Tashkhees

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen

فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil