Moonsoon K Mausaam Main Ehtiyati Tadabir - Article No. 1937

Moonsoon K Mausaam Main Ehtiyati Tadabir

مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر - تحریر نمبر 1937

پورے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آیندہ چند روز مزید جاری رہے گا- اس حوالے سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بڑے حادثات سے بچا سکتے ہیں

بدھ 26 اگست 2020

ڈاکٹر سیدہ صدف اکبر
تقریباً پورے پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آیندہ چند روز مزید جاری رہے گا- اس حوالے سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بڑے حادثات سے بچا سکتے ہیں-
١- بارشوں کے دنوں میں غیر ضروری سرگرمیوں کو ترک کرکے گھر میں رہنے کو ترجیح دیں اور گھر سے نکلنے سے پہلےریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے ہر لمحہ شہرکے حالات اور موسم کی صورتحال سے با خبر رہیں-
٢- گلیوں ، سڑکوں کے اطراف لگے بجلی کے کھمبوں اورخاص طور پر گرے ہوئے بجلی کےتاروں کے پاس گزرنے سے مکمل اجتناب کریں۔

٣- بچوں کو بجلی کے آلات اور ساکٹ سے دور رکھیں اور گرج چمک کے موقع پر انہیں کھلی جگہ نہ کھڑا ہونے دیں-
٤- گیلے ہاتھ اور ننگے پاؤں بجلی کے آلات کو چھونے سے گریز کریں، خاص طور پرگھنٹی بجانے سے اور استری ،واشنگ مشین اور موٹر پمپ کو چلاتے ہوئے احتیاط برتیں-غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند رکھیں
اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوئچ بند کردیں-
٥- بارش اور تیز ہوا کے موسم میں بجلی اور ٹرانسفارمرز کے قریب سے گزرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)


٦- چھوٹے جنریٹر سروس کنکشن سے الگ تھلگ نصب کریں اور جنریٹر کھولنے سے پہلے اس کو سروس تاروں سے الگ کریں۔
٧- گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں تاکہ زیادہ بارش میں نکاسی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے -
٨- گھر میں لیمپ ،ٹارچ ، ماچس ،موم بتیاں بھی لازمی رکھیں-
٩- پیڈسٹل فین، گیلے تار یا ٹوٹے ہوئے تار کو ہاتھ لگانے سے پہلے سوئچ بند ہونے کی تسلی کر لیں اور ٹوٹے تار درست کروائیں-
١٠- بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈ سے دوررہیں اور کھمبوں کے قریب کھڑے ہوئے پانی میں بھی بعض اوقات کرنٹ ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے بچ کر گزریں-
١١- بجلی کے زمین پر گرے ہوئے تاروں پر خود گزرنے یا گاڑی کو گزارنے سے بھی پرہیز کریں اور درختوں اور سائن بورڈز کے قریب بھی نہ کھڑے ہوں۔

١٢- ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریں اور ان اداروں کے نمبر واضح طور پر گھر میں لکھ لیں تاکہ وقت ضرورت نمبر تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ ہو
١٣- بارش میں گاڑی آہستہ اور احتیاط سے چلائیں کیونکہ گیلی سڑک پر بریک دیر سے لگتی یے۔
١٤- بارش میں درمیانی لین میں گاڑی چلائیں کیونکہ بارش کے پانی کا بہاؤ سڑک کے کونوں کی طرف ہوتا ہے۔

١٥- بڑی گاڑیوں خصوصاً ٹرک اور بسوں کے پیچھے گاڑی چلانے سے اجتاب کریں کیونکہ یہ گزرتے وقت پانی پھیلاتی ہیں اور وہ گاڑی کی اسکرین پر گرنے کا احتمال ہوتا ہے جس سے ڈرائیونگ میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔
١٦- بارش میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور سامنے والی گاڑی کے اشاروں کو دیکھ کر ڈرائیو کریں۔
١٧- پہاڑی علاقوں میں خطرناک جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سرکنے والی جگہوں سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط کریں اور گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائیں-
١٨- جو لوگ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اگر بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے کا خطرے کی صورت میں برقی آلات اور قیمتی سامان کو بالائی منزل پر پہنچا دیں
١٩- دفاتر جانے والے افراد اپنے ساتھ اضافی پیٹرول، پانی، ٹارچ، ماچس اور فرسٹ ایڈ باکس پلاسٹک کے بیگ میں ساتھ رکھیں۔

٢٠- سیلابی ریلے، ندی نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا کسی سواری کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں
٢١- برساتی نالوں اورسیوریج سسٹم یا نکاسی آب کے راستوں میں کوڑا کرکٹ خاص طور پر پلاسٹک بیگ اور بوتلیں پھینکنے سے اجتناب کریں-
٢٢- زیر تعمیر عمارت میں رہائش یا اس کے قریب سے گزرنے سے گریز کریں اور بارش کے دوران یا بعد میں نالوں یا دریاؤں میں نہانے سے گریز کریں۔
٢٣- گاڑی ، موٹر سائیکل کی رفتار کم رکھیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں-

Browse More Healthart