Mosami Phal Or Ap Ki Sehat - Article No. 925

Mosami Phal Or Ap Ki Sehat

موسمی پھل ا ورآپکی صحت - تحریر نمبر 925

آج کل اسٹرابیری کاموسم عروج پرہے۔ لذ یذاورغذائیت سے بھرایہ پھل آئرن اور وٹامن اے، سی اور ای کا بہترین ذ ریعہ ھے۔ یہ خون کی کمی کو د ور کر کے جسم کو تند رست بناتی ہے۔ دماغی اور شریانی بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ مسوڑھوں کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے

جمعرات 14 اپریل 2016

اسٹرابیری۔
آج کل اسٹرابیری کاموسم عروج پرہے۔ لذ یذاورغذائیت سے بھرایہ پھل آئرن اور وٹامن اے، سی اور ای کا بہترین ذ ریعہ ھے۔ یہ خون کی کمی کو د ور کر کے جسم کو تند رست بناتی ہے۔ دماغی اور شریانی بیماریوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ مسوڑھوں کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
تربوز۔
وٹامن اے اور سی سے بھرپور یہ پھل اپنے اندر پانی کی بڑی مقدار لئے ہوئے ہے اس لئے یہ ڈی ہا ئیڈ ریشن سے محفوظ رکھتا ہے۔
یہ کیروٹینوائڈ ز سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٹھنڈا کر کے کھانے سے اسکا مزا د وبالا ھو جاتا ہے۔ جسم سے گرمی کو دور کر کے نیا خون پیدا کرتا ہے۔ بہترین فوائد کے لئے اسے شدید گرمی میں استعمال کرنا چاہیئے۔
آم۔
آم جسیپھلوں کابادشاہ بھی کہاجاتاھیہرکسی کامن پسند پھل ہے۔

(جاری ہے)

جسے کچا اور پکا دونوں صورتوں میں بہت شوق سے استعمال کیا جاتاہے۔

اچار، چٹنی، مربہ جات، ملک شیک، جوس غرض ہر طرح سے آم کا استعمال بہت رغبت سے کیا جاتا ہے۔ پھلوں کا یہ بادشاہ طاقت بخش، دافع کینسر ھونے کے ساتھ ساتھ، آئرن، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور ای کی خصوصیات بھی لئے ہوئے ہے۔ یہ معدے کی تیزابیت کو دور کر کے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور آنکھوں کے لئے بیحد مفید ھے۔
فالسہ۔
جیسا کہ گرمیوں کی آمد آمد ھے اسی لحا ظ سے فالسہ گرمیوں کا مرغوب اور ہر دل پسند پھل ھے۔
یہ پھل کھٹا میٹھا ھونے کی وجہ سے ہر کوئی بڑی رغبت سے کھاتا ہے۔ اس میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ھوتی ہے۔ فولاد اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزآ ہیں۔ گرمی میں لو سے بچاو کے لئے اس کا شربت بہترین ھوتا ہے۔ بلڈ پریشر، گھبراہٹ اور بے چینی کو فالسے سے افاقہ ھوتا ہے۔ یہ پھل معدہ اور جگر کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ یہ گرمیوں کی اہم سو غا ت ھے اس لئے اسکا استعمال ضرور کریں۔

خربوزہ۔
خربوزہ غذائیت سے بھرپور اور ہاضمے دار پھل ھے۔ یہ ایک سستا پھل ھے ہر کوئی اسے بآسانی خرید سکتا ھے۔ گرمیوں کی تیز دھوپ میں مشقت کے بعد اگر خربوزہ کھایا جائے تو جسم کو سکون ملتا ہے ۔ اس میں وٹامن اے، بی اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ھے۔ یہ ہمارے جسم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ گردے کی پتھری کو بھی ختم کرتا ھے۔ قبض کو دور کر کے جسم کی رنگت نکھارتا ھے۔

Browse More Healthart