Naqus Khuraak - Article No. 838

Naqus Khuraak

ناقص خوراک - تحریر نمبر 838

جوہر برس لاکھوں بچے کھاجاتی ہے

جمعہ 11 دسمبر 2015

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے” ورلڈہیلتھ آرگنائز یشن“ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی میں سے ہردس میں سے ایک شخص ناقص خوراک کھانے کے باعث خطرناک بیکٹیریا ‘ وائرس اور جراثیموں کاشکار ہورہاہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ اس امر پر تشویش کااظہار کررہے ہیں کہ ان کواس مسئلے کے بارے میں بالکل مکمل اور درست ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ وہ ایک ایسے دشمن کے خلاف لڑرہے ہیں جوجنوں اور بھوتوں کی طرح نظر نہیں آتا۔ وہ اپنی تحقیقات کے ذریعے ایسی کوشش کررہے ہیں کہ دنیا کویہ بتایاجائے کہ فوڈسیفٹی کومدنظر رکھتے ہوئے کھانے کے معیار کوبہتربنائیں۔
خوراک انسان کی نشوونما اور صحت کیلئے لازمی جزوہے جس کے ذریعے انسان توانائی حاصل کرکے روزمرہ زندگی کے امور سرانجام دیتا ہے‘ لیکن انسانوں کی اپنی غفلت اور لاپروائی کے باعث دنیا بھر میں ناقص اور ملاوٹ زدہ خوراک کے باعث لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا میں تقریباََ ہرسال ناقص خوراک کھانے کے باعث 600ملین افراد بیمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے 420.000 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ناقص خوراک کی وجہ سے مرنے والوں کی اکثریت معصوم بچوں کی ہوتی ہے۔
ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی اس رپورٹ میں یہ بتایاگیاہے کہ کھانوں میں استعمال ہونے والے 31فوڈ ایجنٹس خطرناک تباہی مچارہے ہیں اور ان کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں افراد کوہرسال بیمار ہوتے ہیں۔
ان امراض میں کینسر جیسی موذی بیماریاں شامل ہیں جوفوری منظر عام پر نہیں آتیں اور عموماََ ان کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب بہت ویر ہوچکی ہوتی اور امراض لاعلاج مرحلے میں داخل ہوچکا ہوتاہے۔ ناقص خوراک کے استعمال سے ہرسال لوگوں کی بڑی تعداد مرتی ہے اور جوبچ جاتے ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس خوراک سے جنم لینے والے امراض بچوں کے مدافعتی نظام کوبری طرح متاثر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناقص اور آلودہ خوراک بنالیتی ہے۔
دنیا میں 5سال سے کم عمر بچوں کی تعداد کل آبادی کا9فیصد ہے۔ ان میں سے 40فیصد بچے بیمار ہوتے ہیں اور ایک لاکھ پچیس ہزار جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ناقص خوراک سے پیداہونے والی بیماریوں کو ڈائریا، قے اور فوڈ پوائزنگ سے منسلک کردیاجاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان سے نہایت خطرناک بیماریاں لاحق ہوتی ہیں جن کی علامت بعدمیں رونما ہوتی ہیں۔ ان میں کینسر ، گردوں، دماغ اور اعصاب کے امراض شامل ہیں۔
دنیا میں ہرسال تقریباََ 550ملین افراد ناقص افراد آلودہ اور ناقص خوراک کے باعث قے اور درست کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان میں سے 230000موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ان میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 96ہزار سے زائد ہوتی ہے۔

Browse More Healthart