Nashta Din Ka Ahem Tareen Khana Hai - Article No. 1375

Nashta Din Ka Ahem Tareen Khana Hai

ناشتہ ،دن کا اہم ترین کھانا ہے - تحریر نمبر 1375

12 غلطیاں کرکے اسے مضر صحت نہ بنا ئے روزانہ مختلف ناشتہ کرنا

جمعہ 28 ستمبر 2018

روزانہ مختلف ناشتہ کرنا
دراصل یہ انسانی موڈ کا کیا دھر ا ہو تا ہے کہ جو یکسا نیت سے اکتا جاتا ہے ۔برطانوی تحقیق کے مطابق جو لوگ ناشتے میں مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں کم بڑھنے یا موٹاپے کا امکان 90فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ امراض قلب کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔
غذائیت بخش غذا سے دوری
اگر آپ ذیا بیطس کے مریض ہوں تو صبح کا ناشتہ غذائیت سے بھر پور ہونا لازمی ہے ۔

آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کم ہوتے چلے جائیں گے ۔پروٹین سے بھرپور ناشتہ بھوک بڑھانے والے ہارمون کی سطح کم کرتا ہے ۔
دیر سے ناشتہ کرنا
اگر آپ کو صبح اٹھنے کے بعد بھو ک نہیں لگتی تو اپنی غذائی عادتوں کا جائزہ لیں ،ممکنہ طور پر آپ رات کو بہت زیادہ یا رات گئے تک کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اگر بھوک نہ بھی لگے تو بھی بہتر یہی ہے کہ اٹھتے ہی کچھ نہ کچھ کھائیں چاہے ایک سیب یا کیلا ہی ہوتا کہ جسمانی میٹابولزم اپنا کام شروع کردیں ۔

تا ہم یہ چا ئے نہ ہو تو اچھا ہے ۔
جلد بازی میں ناشتہ کرنا
اگر آپ کو اسکول ،کالج یا کام پر جانے کی جلدی ہو اور آپ بغیرسوچے کچھ بھی کھا کر گھر سے نکل کھڑے ہوں تو کچھ دیر کے لئے پیٹ تو بھر جا ئے گا مگر جلد ہی دوبارہ بھو ک لگنے لگے گی ۔اگر پھر غلطی کرجائیں اور بازار سے کچھ میٹھے بسکٹ یا کوئی ناقص غذا استعمال کرلیتے ہیں تو نیتجتاََ یہ موٹا پے کا باعث بنتی ہیں جبکہ تیزی سے چبا کر خوراک کو نگلنا بھی نظا م ہاضمہ پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔

میٹھی غذاؤں کا استعما ل
یوں تو ناشتے میں Cerealبہتر غذا تصور کی جاتی ہے مگر کوشش کرنی چا ہئے کہ مصنوعی شکر کا استعمال نہ کیا جائے ۔اس کی تھوڑی سی مقدار ہی پیٹ بھر دیتی ہے جبکہ اضافی مٹھاس بلڈ شوگر کی سطح بڑھاتی ہے اور بہت جلد دوبارہ بھوک لگنے لگتی ہے اور انسانی طبیعت جنگ فوڈ کی طر ف مائل ہو جاتی ہے ۔
چکنائی سے پاک دودھ کا استعمال
چکنائی سے پاک دودھ کا استعمال وزن کم کرنے کے لئے اچھا انتخاب محسوس ہو تا ہے مگر جسم کوا س صورت کچھ فائدہ نہیں ہوتا اور یہ دودھ جلد ہضم نہیں ہو تا ۔
چکنائی سے پاک دودھ کا استعمال کرنا ہو تو دن کے کسی اور حصے میں کر لینا چا ہئے ۔
فلیورڈ ملک کا استعمال
اگر آپ فلیورڈ ملک پسند کرتے ہیں اور خاص کر بادام ،ناریل کے دودھ اور سویا شامل کرنے والے دودھ کو عام دودھ کا متبادل قرار دیتے ہیں تو آ پ غلطی پر ہیں ۔بازار میں دستیاب فلیورڈ ملک میں شکر کا استعمال کیا جاتا ہے اس لئے یہ فائدہ مند نہیں ۔
فلیور ملک میں شکر شامل ہو تو جسم میں چربی بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
صحت بخش چربی اور پروٹین سے دوری
پروٹین کو تو انائی مہیا کرتے ہیں جبکہ صحت مند چربی پیٹ بھرنے اور بے وقت کی بھوک کی روک تھام کرتی ہے ۔صحت مند چربی اور پروٹین سے بھر پور ناشتہ انڈے ،گریاں مکھن اور دہی جسم کے لئے بہترین ثابت ہو تے ہیں ۔
چائے یا کافی کا نہار منہ استعمال
خالی پیٹ کافی یا چائے کا استعمال جسم کے لئے بہت زیادہ تیزابی ثابت ہوتا ہے اور ناشتہ کم کھانے پر مجبور کرکے دن بھر میں الم غلم اشیاء کے استعمال پر مجبور کرسکتا ہے ۔
درحقیقت یہ عادت بھو ک کی سطح ،توانائی کی سطح اور توجہ کمزور کرنے کی صلاحیت کے لئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔چائے اور کافی کو کیلوریز فری سمجھنا بھی غلط ہے ۔ان دونوں میں کیلوریز ،کاربو ہائیڈریٹس اور چینی موجود ہوتی ہے ۔چائے یا کافی پینے کے عادی لوگوں میں دودھ اور چینی کے اضافی استعمال کی وجہ سے ان کی کیلوریز بڑھتی چلی جاتی ہیں۔ اگر چینی کی جگہ دار چینی کا اضافہ کر لیا جائے تو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔

فروٹ جو سز
پروسیسڈ فوڈ ز میں بازار کے ڈبہ بند جوسز فوری طور پر توانائی کا احساس دیتے ہیں مگر ان کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول گر جاتا ہے اور سستی طار ی ہونے لگتی ہے ۔جوس کے مقابلے میں پھل کھانا زیادہ بہتر متبادل ہے ۔
زردی کے بجائے صرف انڈے کی سفیدی کھانا
انڈے کی سفیدی کم چربی اور کیلوریز والا پروٹین جسم کا حصہ بناتی ہے ۔
اس کے مقابلے میں زردی ،آئرن
،وٹامن Bاور Dسے بھر پور ہوتی ہے ۔صر ف سفیدی کے بجا ئے پورا انڈہ کھانا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے ۔اور بے وقت کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی ۔اگر آپ کو لیسٹرول کی وجہ سے پریشان ہیں تو انڈوں کی تعداد ایک ہفتے میں پانچ سے آٹھ تک محدود کرسکتے ہیں تا ہم طبی سائنس کے مطابق انڈوں سے کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے ۔

Browse More Healthart