Nomolood Ko Ziada Dhanpny Sy Moat Ka Khtra - Article No. 1192
نومولود کو زیادہ ڈھانپنے سے موت کا خطرہ - تحریر نمبر 1192
ہفتہ 9 دسمبر 2017

نومولود کو زیادہ ڈھانپنے سے موت کا خطرہ
جانز ہاپکنز چلڈرن سنیٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو بالخصوص موسمِ سرما میں بہت زیادہ ڈھانپنے یا لپیٹنے سے ان کی اچانک موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بہت سے مائیں ، اس بات سے آگاہ نہیں ہوتیں کہ نوزائیدہ کو زیادہ کپڑوں میں لپیٹنے سے حرارتی دباؤ پیدا ہوسکتا ہے، جو اچانک موت کا سبب ہے۔ غیر ضروری طورپر ڈھانپا یا لپیٹا ہوا بچہ تعدیے (انفیکشن)کا بھی شکار ہوسکتا ہے اور اگر اسے غیر محفوظ انداز سے لٹایا گیا ہوتو اچانک موت کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات ماؤں کو معلوم ہے کہ نوزائیدوں کے لیے سب سے محفوظ طریقہ انھیں پشت کے بل لٹانا ہے ، لیکن بہت سی مائیں اب بھی ایسی ہیں، جو نوزائیدوں کو چہرے کے بل یا کسی پہلو پر سلاتی ہیں، حال آنکہ یہ دونوں طریقے خطرناک ہوسکتے ہیں۔
سردیوں کے موسم میں ماؤں کو نوزائیدوں کی صحت کی بہت فکر ہوتی ہے، لیکن ماؤں کو چاہیے کہ انھیں بہت زیادہ کپڑوں اور لحافوں میں لپیٹنے سے گریز کریں۔ بخار میں مبتلا نوزائیدہ کو اپنے جسم کی حرارت باہر نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ اسے بہت زیادہ گرم کپڑوں میں لپیٹ دیں گی تو وہ گھٹن کا شکار ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نوزائیدہ کا اچانک موت کے خطرے سے بچانے کے لئے ماؤں کو ذیل میں دی گئی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے۔
1: بچے کو بستر میں پشت کے بل لٹایئے ، یعنی اس کا چہرہ اوپر کی طرف ہو۔
2 : نوزائیدہ کے پاؤں بستر کی پائنتی کے قریب رکھیے، تاکہ اس کے نیچے لڑھکنے کا امکان نہ رہے۔
3 : نوزائیدوں کے منھ یا سر کو کبھی نہ ڈھانپیے، کیوں کہ وہ زیادہ تر اپنی اضافی حرارت سر کی طرف سے ہی خارج کرتے ہیں۔
4 : نوزائیدہ کے ساتھ دوسرے بڑے بچوں کو نہ سلائیے، کیوں کہ وہ نیند کے دوران نوزائیدہ کے اوپر چرھ سکتے ہیں۔
5 : قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں اچانک موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ان کے لیے خصوصی احتیاط بہت ضروری ہے۔
جانز ہاپکنز چلڈرن سنیٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو بالخصوص موسمِ سرما میں بہت زیادہ ڈھانپنے یا لپیٹنے سے ان کی اچانک موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بہت سے مائیں ، اس بات سے آگاہ نہیں ہوتیں کہ نوزائیدہ کو زیادہ کپڑوں میں لپیٹنے سے حرارتی دباؤ پیدا ہوسکتا ہے، جو اچانک موت کا سبب ہے۔ غیر ضروری طورپر ڈھانپا یا لپیٹا ہوا بچہ تعدیے (انفیکشن)کا بھی شکار ہوسکتا ہے اور اگر اسے غیر محفوظ انداز سے لٹایا گیا ہوتو اچانک موت کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات ماؤں کو معلوم ہے کہ نوزائیدوں کے لیے سب سے محفوظ طریقہ انھیں پشت کے بل لٹانا ہے ، لیکن بہت سی مائیں اب بھی ایسی ہیں، جو نوزائیدوں کو چہرے کے بل یا کسی پہلو پر سلاتی ہیں، حال آنکہ یہ دونوں طریقے خطرناک ہوسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
1: بچے کو بستر میں پشت کے بل لٹایئے ، یعنی اس کا چہرہ اوپر کی طرف ہو۔
2 : نوزائیدہ کے پاؤں بستر کی پائنتی کے قریب رکھیے، تاکہ اس کے نیچے لڑھکنے کا امکان نہ رہے۔
3 : نوزائیدوں کے منھ یا سر کو کبھی نہ ڈھانپیے، کیوں کہ وہ زیادہ تر اپنی اضافی حرارت سر کی طرف سے ہی خارج کرتے ہیں۔
4 : نوزائیدہ کے ساتھ دوسرے بڑے بچوں کو نہ سلائیے، کیوں کہ وہ نیند کے دوران نوزائیدہ کے اوپر چرھ سکتے ہیں۔
5 : قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں اچانک موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ان کے لیے خصوصی احتیاط بہت ضروری ہے۔
تاریخ اشاعت:
2017-12-09
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
تھیلیسیمیا
-
زہر خورانی یعنی فوڈ پوائزننگ
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.