Paani K Hairat Angeez Faide - Article No. 709
پانی کے حیرت انگیز فائدے - تحریر نمبر 709
اگر آپ یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ معدے کی جلن پانی کی کمی کی بنا پر ہے اور آپ نے علاج کی غرض سے کوئی دوا کھالی تو آپ کے معدے کی سوزش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے
بدھ 1 اپریل 2015
اگر آپ سینے یا معدے میں جلن محسوس کریں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم پانی کی کمی کا شکار ہے۔ اس جلن کودُور کرنے کیلئے دوائیں ہرگز نہ کھائیں۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پانی پینا ہی بہتر ہے۔ اگر آپ یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ معدے کی جلن پانی کی کمی کی بنا پر ہے اور آپ نے علاج کی غرض سے کوئی دوا کھالی تو آپ کے معدے کی سوزش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ معدے کے نیچے کی چھوٹی آنت (Duodenum) بھی متاثر ہو سکتی ہے آپ کو آنت اُترنے(Hernia)کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے آپ کی آنتوں میں زخم بھی ہو سکتے ہیں۔یہاں تک کہ آپ کا جگر اور لبلبہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
جوڑوں کا وردم دُور:
جوڑوں میں درد یا ورم ہونا اس بات کی نشان دہی ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو چکی ہے ۔
(جاری ہے)
یہ تکلیف جوان اور بوڑھے، دونوں کو ہو سکتی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں دوا کھانے سے تکلیف میں اضافہ ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔ پانی خوب پییں اور تھوڑا سا نمک بھی کھالیں، اس سے تکلیف میں افاقہ ہو جائے گا۔کمر کے درد کا خاتمہ:
اگر آپ کی کمر کے نچلے حصے میں درد اور ریڑھ کی ہڈی میں ورم ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی جگہ پر پانی کی کمی ہو چکی ہے ۔ ریڑھ کی ہڈی میں پلیٹیں ہوتی ہیں اور ان کے درمیان پانی۔ یہ سب مل کر آپ کے جسم کا وزن برداشت کرتے اور آپ کو سیدھا کھڑا ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں پانی زیادہ پییں اور اگر معالج کوئی دوا دیتا ہے تو وہ بھی ضرور کھائیں۔ اگر آپ کو جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ نہ ہو سکے تو ایکوپنکچر یعنی سوئیوں سے علاج کروائیں یا ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کرالیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ سرجری کروانے کی صورت میں اکثر نقصان ہوتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی بدنما اور ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ اس ضمن میں اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
سینے کے درر(انجائنا) کا ازالہ:
سینے یا دل میں درد ہونے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو چکی ہے ۔ایسی شکایت ہونے پر پانی زیادہ سے زیادہ پییں تاکہ آپ کو دوائیں نہ کھائی پڑیں۔ اس بارے میں کسی معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے لیکن زیادہ پانی پی کر آپ اس بیماری پر قابو پا سکتے ہیں۔
آدھے سر کے درد کی روک تھام:
جب آدھے سرکا درد ہو تویہ اس بات کی علامت ہے کہ دماغ اورآنکھوں کی پانی کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ مقداد میں پانی پی لیں تو دوا کھائے بغیر یہ شکایت دُور ہوسکتی ہے ۔ پانی کی کمی کے باعث جو آدھے سرکا درد ہوتا ہے اس میں آنکھوں کے پچھلے حصے میں سوزش ہو سکتی ہے اوربینائی بھی جا سکتی ہے۔
بڑی آنت کے درد کا خاتمہ:
بڑی آنت میں درد ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آنتوں میں پانی کم ہو گیا ہے ۔اس کمی سے قبض بھی ہو جاتی ہے ۔ آنتیں خشک ہو جائیں تو ان کی چکنائی ختم ہو جاتی ہے اور فضلہ رُک جاتا ہے۔ اگر آپ پانی کی کمی کو دُور نہ کر سکے تو دائمی قبض میں مبتلا رہنے کا خدشہ ہے ۔ مستقل پانی کی کمی سے بڑی آنت اور مقعد (ANUS) کا سرطان بھی ہو سکتا ہے۔
دمے کا خاتمہ:
پانی کی کمی سے جسم میں ایسی پیچیدگی پیدا ہو جاتی ہے جس سے دمہ ہو جاتا ہے تقریباََ ایک کروڑ چالیس لاکھ بچے ہر سال اس بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن میں سے ہزاروں ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔ زیادہ پانی پینے سے دمے کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔ جن افراد کو دمے کی شکایت ہو انھیں چاہیے کہ وہ پانی میں تھوڑا سا نمک بھی ملالیں۔ ان افراد کے پھیپڑوں میں بلغم جم جاتا ہے اس لیے سانس کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ نمک سے بلغم صاف ہو جا تا ہے اور سینے کی گھٹن ختم ہو جاتی ہے ۔ دمے کے مریض اگر پانی میں نمک ملا کر پینا چاہتے ہوں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
ابتدائی ذیابیطس سے بچاوٴ:
جسم میں پانی کی زیادہ کمی سے ذیابیطس بھی ہو سکتا ہے ۔ ناکافی پانی جسم کے سارے حصوں تک نہیں پہنچ پاتا، جس کے نتیجے میں انسولین جسم کے سارے خلیوں تک نہیں پہنچ پاتی۔ ذیابیطس میں صرف چند خلیے پانی کو ذخیرہ کر پاتے ہیں۔ اگر پانی زیادہ مقدار میں پیا جائے اور اس میں تھوڑا سا نمک بھی ملا لیا جائے تو ابتدائی ذیابیطس کو روکا جا سکتا ہے۔
اگر آپ نے پانی کی کمی کی علامات پر توجہ نہ دی تو خون کی نالیوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دورانِ خون رک جانے سے جسم کے حصے ،خاص طور پر پاوٴں کے انگوٹھے اور پاوٴں بے جان ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور بعض اوقات مریض نابینا بھی ہو سکتا ہے۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz