Palkain Andher Ko Murna - Article No. 1254

Palkain Andher Ko Murna

پلکیں اندر کو مڑنا - تحریر نمبر 1254

بعض اوقات بالوں کے نیچے موجود پٹھا پلکوں کو اندر کی طرف موڑ دیتا ہے اور کبھی کبھی پپوٹوں کا زخم مندمل ہوتے وقت پپوٹوں کو اور اس طرح پلکوں کو اندر کی طرف موڑدیتا ہے

پیر 12 فروری 2018

کبھی کبھی ایک یا زیادہ پلکیں غلط بنیادوں پر آگ آنے سے اندر کی طرف مڑجاتی ہے اور آنکھ سے رگڑ کھانے لگتی ہے اس سے آنکھ میں سخت کھجلی اور درد ہوتا ہے،بوڑھے لوگوں میں پلکوں کے نیچے موجود چربی کا پیڈ گھل جاتا ہے اور ان کی پلکیں اندر کو مڑ کر آنکھ سے ٹکرانے لگتی ہے بعض اوقات بالوں کے نیچے موجود پٹھا پلکوں کو اندر کی طرف موڑ دیتا ہے اور کبھی کبھی پپوٹوں کا زخم مندمل ہوتے وقت پپوٹوں کو اور اس طرح پلکوں کو اندر کی طرف موڑدیتا ہے۔


علاج:اگر صرف ایک دو پلکیں اندر کو مڑگئی ہو ں تو انہیں باریک منہ والے موچنےForceps سے کھینچ نکالیے خیال رکھیے کے پلک ٹوٹنے نہ پائے بلکہ جڑ سے باہر نکل آئے ٹوٹنے کی صورت میں یہ مزید تکلیف دہ ثابت ہوسکتی ہے اگر پپوٹا اندر کو مڑا ہوا ہو اور اس طرح پلکوں کی ساری قطار آنکھ سے رگڑ کھارہی ہو تو پپوٹے کے باہر کی طرف ٹیپ چپکا دیں اس طرح پلکیں باہر کی طرف کھینچی رہیں گی بہر حال اس بیماری سے مستقل نجات حاصل کرنے کے لیے معمولی سا آپریشن کرانا پڑتا ہے اس کے لیے آپ کو ہسپتال ہی سے رجوع کرنا پڑے گا،
آنکھوں میں پانی آنا:اس کے اہم اسباب آنکھ کی سوزش اور آنکھ کی الرجی ہے لیکن بعض اوقات آنکھ کی سوزش کے بغیر آنکھوں میں پانی آنے لگتا ہے اس کی وجہ آنسو پیدا کرنے والی پتلی کی کوئی خرابی ہوتی ہے آنکھ کے پانی کی فالتو مقدار ایک چھوٹی سی نالی کے ذریعے مسلسل ناک میں جاتی رہتی ہے یہ نالی بند ہونے سے بھی آنکھوں میں زیادہ پانی آنے لگتا ہے۔

(جاری ہے)


علاج:سوزش یا الرجی کا علاج کرائیں اگر سوزش کی عدم موجودگی میں آنکھ سے پانی آتا ہو تو آنکھ میں روزانہ تین چار بار پنسلین آئی ڈراپس کے چند قطرے ٹپکائیں اگر آپ کو زکام یا ناک کی کوئی دوسری بیماری ہے تو اس کا علاج کرائیں۔
آنکھ میں خون:
بعض اوقات آنکھ میںموجود خون کی کوئی رگ پھٹ جانے سے آنکھ میں خون جم جاتا ہے بوڑھوں اور کمزور لوگوں میں یہ بیماری عام دیکھنے میں آتی ہے بعض اوقات سر پرکوئی بوجھ اُٹھانے،سر پر چوٹ لگنے،قے آنے،ملیریا اور سکروی وغیرہ میں بھی آنکھ کی کوئی رگ پھٹ جاتی ہے۔

علاج:اکثر لوگ اس بیماری سے بہت پریشان ہوتے ہیں یہ کوئی خطرناک بیماری نہیں ہے آنکھ کا خون عموماً تین ہفتوں کے اندر اندر خود بخود جذب ہوجاتا ہے آنکھ کو جراثیم سے بچانے کے لیے یورک ایسڈ سے اسے دھوتے رہیے،یہ بیماری خون کی رگوں کی خرابی کی مظہر ہے اس کا مناسب علاج کرائیے اگر آپ کی جسمانی صحت اچھی نہیں ہے تو اسے بہتر بنائیے۔

Browse More Healthart