Peach - Taza HooN Ya Jaam Jeli Ki Shakal Main - Article No. 1934
آڑو ․․․ تازہ ہوں یا جام جیلی کی شکل میں - تحریر نمبر 1934
ہفتہ 22 اگست 2020

راحت شہناز
نارنجی اور زردی مائل اور کچھ سرخ رنگت والے آڑو اس موسم میں دستیاب ہو رہے ہیں،آپ چاہیں تو آڑو کا جوس بنا لیں جو انتہائی فرحت بخش ہوتا ہے اور اگر جیلی اور کسٹرڈ میں شامل کر لئے جائیں تو لذیذ میٹھا بنتا ہے۔آڑو اگر کچی حالت میں ہو تو اس کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے ۔ آپ اسے سلاد میں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
پکے ہوئے آڑوؤں پر تازہ بالائی ڈال کے بچوں اور بزرگوں کو میٹھے کے طور پر کھلائیں ضرور داد پائیں گے اور اگر ترش آڑو دستیاب ہوں تو ان پر براؤن شوگر ڈال کر انہیں مزید ذائقہ دار بنایا جا سکتا ہے۔اس عمدہ پھل کے فوائد بھی بے شمار ہیں اور اس میں متعدد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن میں نمکیات اور وٹامنز کے علاوہ معدنیات بھی موجود ہیں۔
موسم گرما میں آنے والے پھل جسم اور جلد میں ہونے والی خشکی دور کرتے ہیں اور پسینہ خارج ہونے کے بعد جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین ذریعہ ہو سکتے ہیں۔
یہ مقوی خون ہے
آڑو خون بناتا بھی ہے اور خون کی تیزابیت بھی دور کرتا ہے ۔جن خواتین میں خون کی کمی ہو انہیں ایک تازہ آڑو ہر روز دن میں ایک بار ضرور کھلا دیں۔
ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض
آڑو میں چونکہ سوڈیم اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے اس لئے یہ دل اور شریانوں کی تنگی دور کرکے تقویت دیتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے کے لئے بھی مناسب غذائی علاج ہے۔
منہ کی بو دور کرنے کے لئے
اگر کھانا کھانے سے قبل آڑو کی چند پھانکیں ہلکا سا نمک (سیاہ یا سفید کوئی بھی) چھڑک کر کھانے سے بدبو دور ہو سکتی ہے۔یہ معدے کی گرمی دھوتا ہے۔چھلکے سمیت کھانے سے سینے کی جلن اور غذا کی نالی کی سوزش ٹھیک ہو جاتی ہے۔
پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے
جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں انہیں بالخصوص تین سے چار آڑو کھلا دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔یہ پھل مزید جن عارضوں میں مفید ہوتا ہے ان میں گردوں کے امراض،ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری،ماں بننے والی خواتین اور نوجوان لڑکے لڑکیوں میں کیل مہاسے اور گرمی دانے دور کرنے کے لئے بھی معاون ہے۔بچوں کو گھر کا بنا ہوا جام ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ دیں تو شوق سے کھا لیں گے۔آڑو کا مربہ بھی بے حد مقو ی ہوتا ہے جو بڑھتے ہوئے بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔
100گرام آڑو کے غذائی اجزاء:
گلوکوز 3413مائیکرو گرام
فائبر 2.6گرام
پانی155گرام
فلورائیڈ 70مائیکرو گرام
سیلینئم 0.2مائیکرو گرام
میگنیز 0.1ملی گرام
کاپر 0.1ملی گرام
زنک 0.3ملی گرام
پوٹاشیم 373ملی گرام
فاسفورس 350ملی گرام
کیلشیم 10.5ملی گرام
پروٹین 16ملی گرام
وٹامن880A ملی گرام
وٹامن116Cملی گرام
وٹامنن 1.3Eملی گرام
نارنجی اور زردی مائل اور کچھ سرخ رنگت والے آڑو اس موسم میں دستیاب ہو رہے ہیں،آپ چاہیں تو آڑو کا جوس بنا لیں جو انتہائی فرحت بخش ہوتا ہے اور اگر جیلی اور کسٹرڈ میں شامل کر لئے جائیں تو لذیذ میٹھا بنتا ہے۔آڑو اگر کچی حالت میں ہو تو اس کی چٹنی بھی بنائی جا سکتی ہے ۔ آپ اسے سلاد میں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
پکے ہوئے آڑوؤں پر تازہ بالائی ڈال کے بچوں اور بزرگوں کو میٹھے کے طور پر کھلائیں ضرور داد پائیں گے اور اگر ترش آڑو دستیاب ہوں تو ان پر براؤن شوگر ڈال کر انہیں مزید ذائقہ دار بنایا جا سکتا ہے۔اس عمدہ پھل کے فوائد بھی بے شمار ہیں اور اس میں متعدد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جن میں نمکیات اور وٹامنز کے علاوہ معدنیات بھی موجود ہیں۔
(جاری ہے)
یہ مقوی خون ہے
آڑو خون بناتا بھی ہے اور خون کی تیزابیت بھی دور کرتا ہے ۔جن خواتین میں خون کی کمی ہو انہیں ایک تازہ آڑو ہر روز دن میں ایک بار ضرور کھلا دیں۔
ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض
آڑو میں چونکہ سوڈیم اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے اس لئے یہ دل اور شریانوں کی تنگی دور کرکے تقویت دیتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے کے لئے بھی مناسب غذائی علاج ہے۔
منہ کی بو دور کرنے کے لئے
اگر کھانا کھانے سے قبل آڑو کی چند پھانکیں ہلکا سا نمک (سیاہ یا سفید کوئی بھی) چھڑک کر کھانے سے بدبو دور ہو سکتی ہے۔یہ معدے کی گرمی دھوتا ہے۔چھلکے سمیت کھانے سے سینے کی جلن اور غذا کی نالی کی سوزش ٹھیک ہو جاتی ہے۔
پیٹ کے کیڑے دور کرنے کے لئے
جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں انہیں بالخصوص تین سے چار آڑو کھلا دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔یہ پھل مزید جن عارضوں میں مفید ہوتا ہے ان میں گردوں کے امراض،ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری،ماں بننے والی خواتین اور نوجوان لڑکے لڑکیوں میں کیل مہاسے اور گرمی دانے دور کرنے کے لئے بھی معاون ہے۔بچوں کو گھر کا بنا ہوا جام ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ دیں تو شوق سے کھا لیں گے۔آڑو کا مربہ بھی بے حد مقو ی ہوتا ہے جو بڑھتے ہوئے بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔
100گرام آڑو کے غذائی اجزاء:
گلوکوز 3413مائیکرو گرام
فائبر 2.6گرام
پانی155گرام
فلورائیڈ 70مائیکرو گرام
سیلینئم 0.2مائیکرو گرام
میگنیز 0.1ملی گرام
کاپر 0.1ملی گرام
زنک 0.3ملی گرام
پوٹاشیم 373ملی گرام
فاسفورس 350ملی گرام
کیلشیم 10.5ملی گرام
پروٹین 16ملی گرام
وٹامن880A ملی گرام
وٹامن116Cملی گرام
وٹامنن 1.3Eملی گرام
تاریخ اشاعت:
2020-08-22
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین سے متعلق
-
زہر خورانی یعنی فوڈ پوائزننگ
-
خارش ۔ ایک جلدی مرض
-
تمباکو نوشی ایک عالمی مسئلہ
-
صحت کی ایک بڑی دشمن بیٹھنے کی بیماری
-
گرمیوں میں صحت کا خیال رکھیے
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.