Podenay Ke Fawaid - Article No. 1364

Podenay Ke Fawaid

پودینے کے فوائد - تحریر نمبر 1364

پودینہ کی دیگر اقسام ہیں ،پودینہ نہری ،مشک طرامشیع ور پودینہ سنبلی بھی ہیں ۔جو ہر پودینہ (ست پودینہ)یامنتھول معدہ کے امراض اور درد فوراََختم کرنا ہے

ہفتہ 8 ستمبر 2018

اقراء عارف
بد ہضمی ،اپھارہ ،ریاحوں کی صورت میں پودینہ کارس پانی میں ملا کرپینے سے فائدہ ہوتاہے ۔پودینہ کی ایک قسم پودینہ فلفلی (Paperamint)ہے ۔اس کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے ۔اس کی کاشت بھارت ،یورپ ،امریکہ ،آسٹریلیاں میں ہوتی ہے ،اس سے روغن پودینہ بنایاجاتا ہے ۔پودینہ کی دیگر اقسام ہیں ،پودینہ نہری ،مشک طرامشیع ور پودینہ سنبلی بھی ہیں ۔

جو ہر پودینہ (ست پپودینہ)یامنتھول معدہ کے امراض اور درد فوراََختم کرنا ہے ،اسے دو چاول کی مقدار میں کسی مناسب بدرقہ کے ساتھ استعمال کرنا چا ہئے ،امام طب شیخ الرئیس بوعلی سینا نے پودینہ کے استعمال کوریاح کے اخراج کیلئے مفید قرار دیا ہے ۔الغرض پودینہ کے بہت سے دوائی اور غذائی فائدے ہیں اور ہمیں اس کا استعمال کرکے مختلف امراض سے نجات کیلئے قدرت کی فیاضی سے بھر پور استفادہ چاہئے ۔

(جاری ہے)


پودینہ کی چائے :۔
پودینہ کی چائے دوائی کے لحاظ سے بہت مفید ہے اس کا استعمال بد ہضمی کھانسی زکام میں کیاجاتا ہے دن بھر کی تھکن ختم کردیتی ہے متلی کی صورت میں تھوڑا سالیموں کا رس ملا لیں ۔پودینہ کی چائے سانس کی نالی کی سوجن برونکائٹس سردرد اور کھانسی نزلہ زکام میں مفید ہے ایک کپ چائے دن بھر کی تھکاوٹ ختم کر دیتی ہے آنتوں کو صاف کرتی ہے جس سے سانس میں ناگوار بوکی شکایت ہوجاتی ہے ۔

جی متلانایا
قے آنا :۔
جن لوگوں کو جی ملتا نے یاقے آنے کی شکایت ہو جائے وہ پودینہ دس پتے اور چھوٹی الائچی دو عدد کے ساتھ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیں شکایت جاتی رہے گی ۔روغنی اور دیر ہضم ثقیل اشیاء کے استعمال کے بعد ٹھنڈی بوتلوں کی جگہ پودینہ اور لیموں کی چائے مفید ہے ۔
پودینہ کا شربت :۔
پودینہ کی بڑی گڈی دھولیں اس کے بعد ایک کپ شکر اور پانچ عدد لیموں کارس نچوڑ لیں اور اس آمیز ے کودو گھنٹے تک اسی طرح رکھا رہنے دیں پھر ایک جگ پانی میں برف ڈال کر اس میں ادرک کا رس اور ادرپودینہ کی چند پتیاں ڈال کر پیس لیں یہ نہایت خوش ذائقہ شربت ہو گا جو دل ودماغ کیلئے مفید ہے ۔
یونانی اطباء میں سے حکیم ساؤ فرطس نے بھی اس کا ذکر کیا ہے ۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قدیم حکماء یونانی اس کے اعلیٰ خواص سے اچھی طرح آگاہ تھے اہل چین وجاپان بھی دو ہزار سال سے پودینہ کے خواص سے واقف ہیں ۔ماہرین طب نے جو تحقیقات کی ہیں اس کے مطابق یہ ایک اہم نبات ہے جو دوائی کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے مگر ہمارے ہاں کثیر مقدار میں غذائی استعمال ہے اور اس کا سالن وسلاد خوشبو دار اور ہاضم چٹنی کے طور پر موسم گرما کی دو پہر وں میں عام طور پر کیاجاتا ہے ۔

محافظ حسن :۔
پودینہ حسن کا محافظ بھی ہے چہرے کے داغ دھبے کیل مہا سے نجات کے لیے تازہ پودینہ خالص سلاد کے ساتھ پیس کر متاثر ہ مقامات پر لیپ کیاجاتا ہے چنددنوں میں داغ دھبے کیل مہا سے صاف ہو کر جلد کا رنگ نکھرآئے گا۔اتنی خصوصیات کا حامل عطیہ خداوندی پودینہ دعوت دیتا ہے کہ اس کے غذائی اور دوائی فوائد حاصل کریں ۔

Browse More Healthart