Qailoola Kijiay Dimaghi Salahiat Barhaiay - Article No. 849

Qailoola Kijiay Dimaghi Salahiat Barhaiay

قیلولہ کیجئے دماغی صلاحیت بڑھائیے - تحریر نمبر 849

دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیرسوجانا قیلولہ کہلاتاہے۔جوکہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی سنت مبارکہ ہے اور ب کئی صدیاں گزرجانے کے بعد جدیدسائنسی تحقیق اور تجربات سے یہ بھی واضح ہواہے کہ۔۔۔

پیر 28 دسمبر 2015

دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیرسوجانا قیلولہ کہلاتاہے۔جوکہ ہمارے پیارے نبیﷺ کی سنت مبارکہ ہے اور ب کئی صدیاں گزرجانے کے بعد جدیدسائنسی تحقیق اور تجربات سے یہ بھی واضح ہواہے کہ دن میں تھوڑی دیرکیلئے سوناآپ کی ذہنی وجسمانی صحت کیلئے نہایت مفید وفائدہ مندثابت ہوسکتاہے جب کہ ہمارے پیارے نبی ﷺہمیں اس کی اہمیت عملی مظاہرے سے واضح کردی ہے۔

رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا۔قیلولہ کیاکرویعنی دوپہر کوکچھ دیر سولیا کرو۔کیونکہ شیطان قیلولہ نہیں کرتاہے۔
اس سنت میں ہمارے لیے حکمت پوشیدہ ہے کیونکہ قیلولہ کرنے سے جسمانی توانائی بحال اور ذہنی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے گویاقیلولہ کے بعد نیادن شروع ہوجاتاہے لیکن صدہائے افسوس ہم آج کے مسلمان سرکاردوعالم ﷺکی بہت سی سنتیں فراموش کرتے جارہے ہیں اور غیرمسلم دنیاریسرچ وتحقیق کے نتیجے میں سنتوں میں پوشیدہ فوائدسامنے لارہی ہے۔

(جاری ہے)


حال ہی میں چین ایک ایک کمپنی نے ملازمین کے لئے دوپہرکے کھانے کے بعد آدھے گھنٹے کی نیندلازمی قراردی ہے۔کمپنی ملازمین کیلئے ضروری ہے کہ وہ دوپہرکے کھانے کے بعدملازمت کے اوقات میں سے آدھاگھنٹہ آرام کریں۔ رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کے اس اقدام کے نتیجے اس کی پیداوار میں30فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔چینی کمپنی کا کہناہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر آرام کرلینا کارکردگی میں حیرت انگیزاضافے کاباعث ہے۔
لہٰذادیگر کمپنیوں کوبھی اس انوکھے قانون کا اطلاق کرنا چاہئے۔
لہٰذاہمیں بھی سنت نبویﷺ پرعمل کرتے ہوئے اوراپنی ذہنی صلاحیت کوبڑھانے کے لیے دوپہر میں قیلولہ کرنے کوترجیح دینی چاہئے۔
جدید تحقیق قیلولہ اور انعام لرننگ پاوربڑھانے کاذریعہ:
آپ نے یہ تواکثراوقات سناہوگاکہ دن میں کچھ دیرسولینے سے جسے قیلولہ کہتے ہیں دماغی صلاحیت وقوت میں اضافہ ہوتاہے لیکن جنیوایونیورسٹی کی جدید سائنسی ریسرچ اور تجربے کی روشنی میں اس بات کاانکشاف کیاہے کہ یادرکھنے کاتعلق انعام سے ہے۔
انعام حاصل کرنے کی خوشی اور لگن اس سبق کویادکرنے پرزیادہ فوقیت دیتی ہے جس کے بدلے میں انعام دیاجائیگا اور جبکہ یادکرنے کے بعد تھوڑی دیرسونا بھی نہایت فائدہ مند اور مفیدثابت ہوتاہے۔
جنیوایونیورسٹی کے ریسرچرڈاکٹر کنگااگلوئی کے مطابق یادکرنے کے دوران انعام دماغ میں معلومات کوقید کرنے کیلئے ٹیگ کاکام سرانجام دیتاہے۔

Browse More Healthart