Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain - Article No. 2943

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں - تحریر نمبر 2943
ایک ماہ کے لئے روزہ رکھنا اور اس دوران ہر کھانے پینے کی اشیاء سے دور رہنا جسم کے نظام میں بہتری لاتا ہے اور شفایاب کرتا ہے
پیر 17 مارچ 2025
رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا سب سے مقدس مہینہ ہے جہاں مسلمان سورج طلوع ہونے سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ کی رضا کے لئے روزہ رکھتے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گزارتے ہیں۔تو کیا آپ نے کبھی سوچا کہ رمضان کے 30 دن روزہ رکھنے کے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ دبئی کی ماہر غذائیت ڈاکٹر لینا شبیب کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لئے روزہ رکھنا اور اس دوران ہر کھانے پینے کی اشیاء سے دور رہنا جسم کے نظام میں بہتری لاتا ہے اور شفایاب کرتا ہے۔
یادداشت میں بہتری
کنگز کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری ( نفسیات) سائیکالوجی اینڈ نیورو سائنس کی ایک نئی تحقیق کے مطابق روزہ دماغی قوت کو بڑھاتا ہے، یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور نئے ”ہپپو کیمپل“ نیوران پیدا کرتا ہے، جو اعصابی امراض سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر لینا شبیب کا کہنا تھا کہ روزے کے دوران تناؤ میں کمی کے علاوہ نئے نیورانز پیدا ہوتے ہیں جو یادداشت بہتر بنانے مدد کرتے ہیں۔
شوگر، دل، جگر کی بیماریوں سے نجات
اسی طرح روزے کی حالت میں جسم کے دیگر حصوں میں بھی ماہرین صحت نے اعضاء کے کام میں باریک تبدیلیاں دیکھی ہیں۔مثال کے طور پر ڈاکٹر لینا شبیب کا کہنا ہے کہ عام دنوں کے مقابلے روزے کے دوران ہمارے جسم میں گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے، ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزہ رکھنے سے ہمارے جسم کو زہریلے مادوں سے نجات ملتی ہے، اس کے علاوہ ماہِ صیام میں روزے رکھنے کے بعد جگر اور گردے جیسے اعضاء کا نظام کئی گنا بہتر ہو جاتا ہے۔
Browse More Healthart

ڈاؤن سنڈروم
Down Syndrome

تپِ دق
Tap E Diq

موسمِ بہار اور پولن الرجی
Mausam E Bahar Aur Pollen Allergy

طلاق کے بعد نفسیاتی مسائل
Talaq Ke Baad Nafsiyati Masail

ماہِ صیام اور صحت
Mah E Siyam Aur Sehat

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roza Rakhne Se Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain

حسِ مزاح صحت کی کنجی
Hiss E Mizah Sehat Ki Kunji

اُف سر درد
Uff Sar Dard

ہر وقت تھکاوٹ کا احساس کیوں
Har Waqt Thakawat Ka Ehsaas Kyun

طلوعِ آفتاب سے قبل جاگنے کے فوائد
Tulu E Aftab Se Qabal Jagne Ke Fawaid