Saada Paani Qudrat Ka Inaam Hai - Article No. 2100

Saada Paani Qudrat Ka Inaam Hai

سادہ پانی قدرت کا انعام ہے - تحریر نمبر 2100

یہ زندگی کا ضامن ہے

پیر 8 مارچ 2021

موسم گرما ہو یا سرد 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اسے تجارتی نقطہ نظر سے فروخت کا کوئی گر نہیں بلکہ انسانی صحت کے دوام کا ذریعہ سمجھنا زیادہ بہتر ہو گا۔پانی ہمارے لئے قدرت کا بہت بڑا انعام ہے اور اس کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ کیا جانا چاہئے۔آپ نے گرمیوں میں نوٹ کیا ہو گا۔پیدل چلتے وقت یا دن میں گھر سے باہر جائیں تو لوگ کولڈرنکس،گنے کا شربت،ناریل پانی،ڈبوں میں بند جوس غرضیکہ طرح طرح کے مشروبات پیتے ہیں۔
ان میں سے گنے کا شربت اور ناریل پانی کو چھوڑ کے پانی مشروبات میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ گیس،سفید شکر کی مٹھاس اور مصنوعی پھلوں کا ذائقہ شامل ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو نہایت مرغوب ہوتے ہیں وہ گھروں میں بھی ان مشروبات سے مہمانوں کی خاطر مدارت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


سادہ پانی زندگی ہے۔یہ بغیر کسی ذائقے کے بھی ہو تو جسمانی کیمیائی عمل کا حصہ بن کر ہمارے دماغ سے لے کر پورے بدن تک افعال اور کارکردگی بہتر بناتا ہے۔

پانی کا ناکارہ حصہ پسینے اور Urine کی صورت میں جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ایک دن میں دو لیٹر پانی ہمارے جسم سے خارج ہو جاتا ہے لہٰذا اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں پیاس لگتی ہے یہ احساس ہوتا ہے کہ جسم کو مزید پانی درکار ہے۔ہمارا جسم پانی کو ذخیرہ نہیں کر سکتا اس لئے بھی ہمیں وقتاً فوقتاً پانی پینے کی طلب ہوتی ہے۔
پانی جسم کا درجہ حرارت معتدل رکھتا ہے
پانی کا اپنا درجہ حرارت آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا ہے جبکہ یہ ہمارے جسم کا درجہ حرارت متوازن اور معتدل رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ہمارے جسم سے بے کار مادوں کے اخراج میں مدد دینے والا پانی ہی ہے اگر یہ پانی نہ پیا جاتا رہے تو بے کار اجزاء جسم میں ہی رہ کر صحت کے مسائل بڑھا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر نائٹروجن اور یوریا ایسے اجزاء ہیں جنہیں جسم سے خارج ہونا چاہئے۔ورزش کے بعد آنے والا پسینہ آبی بخارات میں تبدیل ہوتا ہے تو 600 کیلوریز خارج ہوتی ہیں اور ہمارا وزن اعتدال میں رہتا ہے۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ہم جتنے کیلوریز خرچ کر دیتے ہیں ہمیں اتنی ہی مقدار میں نیا پانی درکار ہوتا ہے۔جسم پھلوں اور سبزیوں سے بھی پانی حصول کرتا ہے اور اناج میں بھی پانی کی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمیں توانا رکھ سکتی ہے۔
غذاؤں کو ہضم کرنے،جز و بدن بنانے اور دماغ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ خون کی روانی قائم رکھنے کے لئے بھی سادہ پانی پینا ہوتا ہے۔
ہمارے گردوں کو صحت مند رکھنے میں بھی پانی کا 99 فیصد کردار ہے۔سبزیوں اور پھلوں کی صورت میں 80 سے 90 فیصد پانی جسم میں داخل ہو سکتا ہے۔ہر چپاتی میں 40 فیصد پانی ہوتا ہے۔اسی طرح جب جسم کے اندر گلوکوز اور فیٹی ایسڈز کے مالیکیول ٹوٹتے ہیں تب بھی پانی کا اخراج ہوتا ہے جسے غذائی سائنس میں Oxidation Fluid کہتے ہیں۔پانی کا توازن قائم رکھنے میں گردوں کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔
اگر گردے درست طور پر اپنا کردار ادا نہ کر سکیں تو جسم کا بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
پانی کھانا کھانے کے دوران یا کھانا کھا نے کے بعد فوراً بعد نہ پیا جائے تو اچھا ہے۔درمیانی وقفوں میں پیا جائے۔نہار منہ سادہ پانی یا نیم گرم پانی لیموں کے چند قطرے شامل کرکے پیا جائے اور 45 منٹ کے وقفے کے بعد ناشتہ کیا جائے تو بہتر ہے۔پانی جسم کے لئے ٹانک ہے مگر اسے بھی احتیاط کے ساتھ پینا چاہئے۔پانی ابال کر پیا جائے تو بہتر ہے۔

Browse More Healthart