Sandal - Article No. 1382

Sandal

صندل - تحریر نمبر 1382

اک پیڑ ہوصندل کا۔۔ حسن وصحت کا رکھوالا

پیر 8 اکتوبر 2018

صندل
جنوبی ایشیاء میں پایا جانے والایہ خوشبودار درخت اپنے اندر وسیع تر فوائد رکھتا ہے ۔اس درخت کی اونچائی 33فٹ تک ہو سکتی ہے ۔اسے مکمل طور پر بڑھنے کے لئے تیس سے ساٹھ برس درکار ہوتے ہیں جب کہ اس کی لکڑی کی مہک پر فیومز ،صابنوں اور دیگر کا سمیٹکس میں استعمال کی جاتی ہے ۔صندل کے تیل کے فوائدبہت کم لوگ جانتے ہیں ۔
ذہنی بے چینی اور اضطراب میں کمی
صندل کی لکڑی کو صدیوں سے مختلف مذاہب کی خصوصی تقاریب میں جلایا جاتا رہا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں ذہنی سکون ملتا ہے ۔

ڈپریشن اور ذہنی بے چینی دور ہوتی ہے ۔تاہم اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صندل کاتیل سونگھنا اور سر پر مالش کرنے سے ذہنی صحت بہترہونے لگتی ہے ۔
نیند میں مددگار
جن لووگوں کو نیند نہیں آتی وہ صندل کے تیل کا استعمال کریں تو اعصاب پر سکون ہونے کی وجہ سے نیند کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر آپ سر پر مالش نہیں کرسکتے تو اپنے سر ہانے اس کی مہک کو رکھیں اور تیل سونگھنے سے بھی نیند کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔


ذہنی چوکنا پن بڑھائے
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صندل کے تیل کی مہک کو سونگھنے سے ذہن بیدار رہتا ہے ۔اعصابی نظام کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار توازن میں رہتی ہے ۔
کیل مہا سے کا علاج
کچھ عرصہ قبل ہی ایک تحقیق سامنے آئی تھی کہ صندل کے تیل کے جلدی استعمال سے چہرے کے دانے اور کیل مہا سے جاتے رہتے ہیں اصل میں اس تیل میں موجود Salicylic Acidکا مکسچر آٹھ ہفتوں میں کیل مہا سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
تا ہم ماہر جلد کے مشورے سے اس کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ۔
ورم دور کرے
اس تیل میں موجود اجزاء ورم کش ہوتے ہیں اور جلد پرلگانے سے ورم درد ہوتا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی کوئی نہیں ہیں ۔
یادداشت بہتر کرے
ارتکاز توجہ بہت اہم مسئلہ ہے ۔بھولنے کی بیماری کا قدرتی علاج کرنا مقصود ہو تو صندل کے تیل سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ۔
جسمانی بو سے نجات
بیشتر افرا د صندل کے تیل کو ڈیوڈرنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے جسمانی بوکے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ۔

Browse More Healthart