Sar Dard - Article No. 1244

Sar Dard

سر درد - تحریر نمبر 1244

سر درد اعصاب Nerves کے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے مختلف قسم کے بخاروں میں جراثیم کا زہریلا مادہ اعصاب کو متاثر کرتا ہے اور نتیجہ تیز سر درد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے

منگل 30 جنوری 2018

سردرد بذات خود ایک بیماری نہیں ہے بلکہ کئی بیماریوں میں سر درد متعلقہ بیماری کے طور پر ظاہر ہوتا ہے سر درد کے اسباب جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ اکثر اوقات صرف سبب دور کرنے سے سر درد ٹھیک ہوسکتا ہے سر درد اعصاب Nerves کے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے مختلف قسم کے بخاروں میں جراثیم کا زہریلا مادہ اعصاب کو متاثر کرتا ہے اور نتیجہ تیز سر درد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ ہمارے دماغ پر بوجھ بنتی ہے اور ہمیں سر درد ہونے لگتا ہے آج کل سرد رد کے زیادہ تر اسباب نفسیاتی نوعیت کے ہوتے ہیں بعض اوقات سر درد دماغ کی رگوں میں خون کی گردش سست ہونے سے ہوتا ہے سر میں ٹیسیں اٹھتی ہے اور دل کی دھڑکن سر میں محسوس ہوتی ہے مریض کا چہرہ سرخ ہوجاتا ہے اور اسے عموماً بخار ہوجاتا ہے کئی اعصابی امراض سر درد کا باعث بنتے ہیں دماغ کو چوٹ لگنے سے بھی سر درد ہونے لگتا ہے کمزوری صحت انیمیاAnaemia ہائی بلڈ پریشر دل کے بعض امراض ہیسٹریا قبض اور بدہضمی شراب کا بے تحاشا استعمال ذیابیطس،چیچک وغیرہ سر درد کے اہم اسباب میں شامل ہیں مسلسل شور سر درد کا باعث بن سکتا ہے بس گاڑی،ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے بھی سردرد ہوسکتا ہے بعض اوقات دوسرے اعضاءکے درد سے سر بھی متاثر ہوسکتا ہے زکام کی وجہ سے آنکھوں کے اردگرد اور سر میں درد ہوسکتا ہے دانت کان اور آنکھ کے درد کی وجہ سے بعض اوقات سر میں بھی درد ہونے لگتا ہے۔

(جاری ہے)


علاج:سر درد سے نجات پانے کے لیے اس کے سبب سے چھٹکارا پانا ضروری ہے اگر آپ اوپر گنوائی گئی بیماریوں میں سے کسی ایک میں مبتلا ہیں تو سر درد کے علاج کے ساتھ ساتھ اس بیماری کا علاج بھی کرائیے ورنہ دوا کا اثر ختم ہونے کے بعد سر درد لوٹ آئے گا اگر آپ جسمانی طور پر کمزور ہیں یا آپ انیمیا کا شکار ہیں تو لحمیاتی اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں استعمال کریں اور تھکا دینے والے کام نہ کریںقبض اور بدہضمی کا مناسب طریقے سے سدباب کریں سخت سرد اور سخت گرم موسم سے بچنے کی کوشش کریں نفیساتی تناﺅ سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہیے اگر سر درد نفسیاتی نوعیت کا ہو تو لارجیکٹل کی ایک گولی استعمال کریں سفر شروع کرنے سے پہلے لارجیکٹل کی ایک گولی کھالینے آپ دوران سفر سر درد سے محفوظ رہ سکتے ہیںبعض اوقات سر درد جسمانی یا ذہنی تھکاوٹ سے بھی ہوتا ہے اس صورت میں تاریک کمرے میں لیٹ جائیں سر کے نیچے سے تکیہ ہٹاد یجیے ہاں البتہ آپ پیٹھ ٹانگوں یا بازوﺅں کے نیچے تکیہ رکھ سکتے ہیں اس طرح زیادہ خون دماغ میں پہنچے گا اور آپ سر درد سے نجات پاسکیں گے آپ کے ارد گرد شور نہیں ہونا چاہیے اسپرین کی دو گولیاں کھائیے سر پر گرم تولیے سے ٹکور کرنے سے آپ فرحت محسوس کریں گے ہر پانچ منٹ بعد تولیہ گرم پانی سے بھگو کر سر پر لپیٹیں یہ اتنا گرم ہونا چاہیے جتنا آپ آسانی سے برداشت کرسکتے ہیں آدھ گھنٹے ٹکور کرنے کے بعد بیٹھیے اور سرد بوائیے اس طرح سر درد یا تو ختم ہوجائے گا یا بہت کم ہوجائے گا تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد آپ خود کو ہشاش بشاش پائیں گے البتہ یہ شرط کہ آپ ذہنی طور پر یہ تسلیم کرلیں کہ سر درد ختم ہوگیا ہے اگر سر درد کے ساتھ آنکھوں کے حلقوں میں بھی درد ہورہا ہو اور آپ غنودگی یا متلی محسوس کرتے ہوں یا آپ کا ذہن بھی تھک گیا ہو تو اسپرین ایناڈین Anadin ڈسپرینDispirin ساری ڈانSaridon یا اے پی سیAPC کی گولیاں استعمال کریں اور ساتھ آرام کریں بہت جلد آپ درد سے نجات حاصل کرسکیں گے اگر آپ چائے تمباکو نوشی یا کسی دوسری نشہ آور شے کے عادی ہیں تو اسے ترک کرنے کی صورت میں بھی سر درد ہونے لگتا ہے اس کے لیے اے ۔
پی ۔سی بہترین علاج ہے اس کی بجائے آپ ایناسینAnacin پی۔اے۔سی PAC ٰٰٓیا ایمپیرین Empirin بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کی دو گولیاں کھائیے چند منٹ میں درد جاتا رہے گااگر سر درد کی ٹیسیں اٹھتی ہوں اور آپ دل کی دھڑکن محسوس کرتے ہوں یا آپ کو بخار ہو گیا ہو تو تاریک کمرے میں لیٹ جائیے پاﺅں کو گرمی پہنچائیے اور سر کو ٹھنڈا کیجیے اس مقصد کے لیے آپ ٹھنڈے اور گرم پانی میں بھگوئے ہوئے تولیے استعمال کرسکتے ہیں بیس منٹ تک یہ عمل کیجیے اسپرین کی دو گولیاں کھائیے لیکن اے۔
پی۔سی نہ استعمال کریں اگر آرام نہ آئے دس منٹ بعد پھر گرم اورسر د تولیے استعمال کریں تیز چائے یا کافی کے ایک دو کپ بھی ایسے درد کو کم کردیتے ہیں اگر کسی بھی نوعیت کے درد کی وجہ سے آپ کی بھوک کم ہوگئی ہو یا ہاضمے پر برا اثر پڑا ہو تو جوس یا یخنی پیجیے بہت گرم یا بہت ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں سردرد کی نوعیت میں خواہ کچھ ہی ہو آپ اس سے اسی وقت نجات پاسکتے ہیں جب آپ کا ذہن صحت یابی کو تسلیم کرتا ہو اس اصول کو کبھی نہ بھولیے جب کبھی آپ کے ذہن پر یہ خیال سوار ہو کہ آپ کا سر درد ٹھیک نہیں ہورہا یا عام تدابیر ناکام رہیں تو لارجیکٹل یا سٹیلازین یا لومینال Luminol کی ایک گولی کھائیں آپ کا یہ احساس بھی جاتا رہے گا۔

Browse More Healthart