Sardi K Sehat Bakhash Phaal - Article No. 700

سردی کے صحت بخش پھل - تحریر نمبر 700
رسیلے اور تُرش پھل کھانے سے متعدد امراض کا خاتمہ ہو جاتاہے۔ ترش پھلوں میں حیاتین الف،ب اور ج(وٹامنز اے ،بی اور سی) وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کیلیسیئم او گلو کوس کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اگرچہ ترشی حلق میں سوزش پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے
پیر 16 فروری 2015
کم زور لوگوں کے لئے ترش پھل فائدے مند ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے سے بدہضمی اور متلی کی شکایات رفع ہو جاتی ہیں۔ یہ بھوک بڑھا کر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔ خون کی کمی دور کرتے ہیں۔ دانتوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہیں ۔ ذیل میں ان پھلوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جار ہی ہیں۔
(جاری ہے)
چکوترا
چکوترا(گریپ فروٹ) یہ ایک ایسا پھل ہے جو برسوں سے ہاضمے کے نظام کی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد دیتا آرہاہے۔جن افراد کا ہاضمہ خراب رہتا ہو وہ اسے کھاکر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ چکوترا ایک تقویت بخش پھل ہے۔
سنگترہ
سنگترہ دل اور معدے کو طاقت دیتا ہے گرمی، بخار، پیاس اور بے چینی ختم کرتا ہے ۔ قے اور متلی کو روکتا ہے۔ سینہ صاف کرتا ہے۔ ہاضم پھل ہے۔ اس میں حیاتین (وٹامنز) کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
لیموں
لیموں کا استعمال عموماَ۔ کھانوں کو خوش ذائقہ، چٹ پٹا اور ہاضم بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیموں حیاتین ج (وٹامن سی) کا خزانہ ہے۔ اس لیے دانتوں کی بیماریوں اور مسوڑوں کی کمزوری والے افراد کو معالجین حیاتین ج کی گولیا ں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ لیموں دل کو تقویت بخشتا ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل اور تھکن دور کرتا ہے۔ جلد کے لئے فائدہ مندہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ کھانسی، قے اور متلی میں کمی کرتاہے۔ کھانسی کی صورت میں ادرک کے قہوے میں لیموں کارس ملا کر پینا چاہیے البتہ اس کی ترشی پٹھوں کے دور میں مبتلا افراد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
مالٹا
مالٹے میں نمکیات اور حیاتین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ مالٹا جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو خارج کر دیتا ہے۔ دل اور دماغ کے لیے فرحت بخش ہے۔ صالح خون پیدا کرتا ہے۔ قوت بخش ہے۔ ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔ بخار کے مریضوں کے لیے مفید ہے لیکن نزلے اور کھانسی میں ترشی کی وجہ سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
Browse More Healthart

برسات بیکٹیریا کے پھلنے پھولنے کا موسم
Barsaat Bacteria Ke Phalne Phoolne Ka Mausam

منہ سے آنے والی ناگوار مہک کی وجوہات
Munh Se Aane Wali Nagawar Mahak Ki Wajohat

انسانی ناخن بیماریوں کے سراغ رساں
Insani Nakhun Bimariyon Ke Suragh Rasan

نیگلیریا ۔ ایک خطرناک مرض
Naegleria - Aik Khatarnak Marz

بڑھتی عمر اور یادداشت کا اچانک رو بہ زوال ہونا
Badhti Umar Aur Yaddasht Ka Achanak Ru-Ba-Zawal Hona

سگریٹ نوشی ترک کرنا اس مرض کی تمام دواؤں سے بہتر ہے
Cigarette Noshi Tark Karna Is Marz Ki Tamam Dawaon Se Behtar Hai

قُولُون عَصَبی یا چڑچڑی آنتیں
Qulun Asabi Ya Chirchiri Aanten

بی وینم تھراپی
Bee Venom Therapy

ناخنوں پر نشانات خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں معاون
Nakhunon Par Nishanat Khatarnak Bimariyon Ki Tashkhees Mein Muawin

ہیموفیلیا مہلک مگر خاموش مرض
Haemophilia Mohlik Magar Khamosh Marz

تبخیرِ معدہ پُرخوری و بد پرہیزی کا شاخسانہ
Tabkheer E Maida Purkhori O Bad Parhezi Ka Shakhsana

رعشہ ۔ بڑھاپے کی علامت یا بیماری
Parkinson's - Burhape Ki Alamat Ya Bimari