Sardiyon Ka Aarzah - Pneumonia - Article No. 2348
سردیوں کا عارضہ ․․․ نمونیا - تحریر نمبر 2348
سانس کی نالی کا یہ انفیکشن موت کا سبب بن سکتا ہے
جمعرات 13 جنوری 2022
اس موسم میں خصوصی طور پر ٹیکہ جاتی مہم شروع ہوتی ہے۔افسوس کا امر یہ ہے کہ سرکاری سطح پر ویکسینیشن نہیں کی جاتی اور متوسط یا غریب طبقہ اسے اپنی استطاعت سے باہر محسوس کرکے وقت گزار دیتا ہے۔سانس کی نالی کا انفیکشن،دمہ،پھیپھڑوں کا سرطان اور طویل المدتی کھانسی کو سنجیدگی سے لیا جانا ضروری ہے۔
(جاری ہے)
آگہی کے فقدان کے باعث مرض پیچیدہ ہوتا چلا جاتا ہے۔
انسانی جسم میں واقع پھیپھڑے زندگی کی پہلی سانس سے آخری تک ہمہ وقت اپنے افعال انجام دیتے ہیں۔ایک فرد فی منٹ 18 سے 25 بار سانس لیتا ہے اور یہ عمل تنفس ناک،کان،سانس کی نالی کے اوپری حصے،ٹریکیا،برونکائی اور برانکیول پر مشتمل ہوتا ہے۔جب ہم ناک کے ذریعے سانس لیتے ہیں تو ہوا حلق سے ہو کر پھیپھڑوں کے اندرونی حصے تک پہنچتی ہے جہاں Small Air Sacs ہوتے ہیں۔ یہاں ایک مخصوص عمل کے بعد صاف آکسیجن پورے جسم میں پھیلتی ہے اور مضر کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر خارج ہوتی ہے۔اگر پھیپھڑوں میں کوئی مضر شے داخل ہو جائے تو خودکاری نظام کے تحت کھانسی یا چھینک کت ذریعے جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ پھیپھڑوں کو دن میں کتنی بار مضر اجزاء سے نبٹنا پڑتا ہے وہ بڑی مہارت سے انہیں جسم سے خارج کرتے ہیں۔
نمونیا کیا ہے؟
نمونیا پھیپھڑوں کا انفیکشن ہے۔جہاں سیال مادہ یا پیپ جمع ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں ہوا کا گزر نہیں ہوتا۔سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس بیماری کے چند مراحل میں پھیپھڑوں میں رطوبت یا پیپ کا جمع ہو جانا،پھیپھڑوں کا رنگ تبدیل ہو کر سرخی مائل بھورا ہو جانا وغیرہ شامل ہیں۔اگر نمونیے کا حملہ کم درجے کا ہو تو ایک یا دو ہفتے میں افاقہ ہو جاتا ہے۔اگر شدت اختیار کر جائے تو کھانسی کئی ہفتوں تک رہتی ہے بچوں اور 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا مدافعتی نظام چونکہ کمزور ہو جاتا ہے اس لئے یہ افراد اور بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ یاد رکھیں کہ نمونیا متعدی مرض ہے یہ ایک شخص کی کھانسی کے ذریعے صحت مندوں کو متاثر کر سکتا ہے۔مریض کے قریب موجود افراد میں اس بیماری سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں۔
یہ بھی دھیان رکھئے کہ وائرسز میں انفلوئنزا اور کورونا دونوں شامل ہیں۔
نمونیے سے بچاؤ کی ویکسین بھی دستیاب ہے جو اس مرض کے پیچیدہ مراحل سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔یہ ویکسین بچوں اور 65 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں نمونیے سے بچاؤ کی یہ ویکسین 19 برس اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔
کیا فلو اور نمونیے کی ویکسین اکٹھی لگائی جا سکتی ہے؟
اس سوال کے جواب میں الخدمت ہسپتال کراچی کے ڈاکٹر عبدالتوحید خان کہتے ہیں کہ ”یہ ویکسین ایک ساتھ لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ واضح رہے کہ اسٹریپٹوکوکس بیکٹیریا ناصرف نمونیا بلکہ دیگر بیماریوں جیسے گردن توڑ بخار کا سبب بھی بنتا ہے۔اگر یہ بیکٹیریا خون میں پیپ پیدا کر دے تو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
کھانسی،نزلہ،زکام اور گلے کی سوزش کے ساتھ ساتھ سردی لگنا،سانس لینے میں دشواری،پسلی چلنا،سستی،بے چینی،بچوں کا دودھ نہ پینا اور چہرے یا ہاتھوں کا نیلا پڑ جانا ایسی ہی علامتیں ہیں انہیں نظر انداز کرتے ہوئے محض درد کش دوا کھانا ہی مسئلے کا حل نہیں۔یاد رکھئے کہ کورونا اور نمونیا اگر بیک وقت حملہ آور ہو جائیں تو یہ جان لیوا صورتحال ہے،نمونیے کی ویکسینیشن بھی انہیں دونوں کروانی لازمی ہے۔
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein