Seene Jald Se Nijaat - Article No. 916

Seene Jald Se Nijaat

سینے کی جلن سے نجات دلانے والی غذائیں - تحریر نمبر 916

جو میں یہ خاصیت ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ جو کا دلیا ناشتے میں استعمال کریں تو یہ معدے کے لئے بہت اچھا ہے اور آپ کا سارا دن بھی اچھا گزرے گا اور جلن سے نجات دے گا۔

پیر 4 اپریل 2016

جو کا استعمال:
جو میں یہ خاصیت ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کے لئے بہت مفید ہے۔اگر آپ جو کا دلیا ناشتے میں استعمال کریں تو یہ معدے کے لئے بہت اچھا ہے اور آپ کا سارا دن بھی اچھا گزرے گا اور جلن سے نجات دے گا۔
ادرک:
قدرت نے ادرک میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے۔ اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ اشتعالی مادے کے خلاف اچھی طرح سے لڑتا ہے اور تیزابیت سے نجات دلاتا ہے۔
کھانا پکانے کے دوران اس کا استعمال کریں اور بعد میں کاٹ کر کھانے پر چھڑک کر بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کوار گندل:
انسانی جسم کے لئے کوارگندل کا استعمال بہت مفید ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے بالوں اور جلد کے لئے بہت مفید ہے بلکہ اگر آپ اسے کھانے میں استعمال کریں تو یہ آپ کو سینے کی جلن سے نجات دلائے گا۔

(جاری ہے)


سلاد:
اگر آپ سلاد کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن اس میں پیاز، ٹماٹر اور چیز کا استعمال کم کریں۔

سلاد کا معدے پر بہت مثبت اثر ہوتا ہے ،ا س مقصد کے لئے آپ کھیرے اورلال مولی کا استعمال کریں۔
کیلے کھائیں:
تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کیلے کھانے سے جسم میں pHکی مقدار بہتر رہتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو کیلا کھانے کے بعد تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے لہذا کیلا کھانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ کہیں آپ کو اس سے مسئلہ تو نہیں ہوتا۔
اگر جواب نفی میں ہے تو کیلے کا استعمال کریں۔
خربوزے کا استعمال:
خربوزے میں pHکی مقدار 6.1ہے اور یہ تیزابیت کے لئے بہت مفید ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے لہذا کھانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں آپ کو بھی خربوزے کے استعمال سے تیزابیت ہوتی ہے۔
سونف:
سونف کھانے سے نہ صرف منہ سے ناگوار بو ختم ہوتی ہے بلکہ یہ معدے کے جملہ امراض کو بھی دور کرتی ہے جبکہ یہ تیزابیت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

مرغی اور ٹرکی کا استعمال:
پولٹری کے گوشت میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ تیزابیت کو دور کرتی ہیں لیکن انہیں کھانے کے لئے ضروری ہے کہ ابال کر یا گرل کرکے استعمال کیا جائے اور پکانے میں مصالحے سے اجتناب کریں۔
مچھلی کا استعمال:
ہر طرح کی مچھلی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ وہ آپ کے معدے میں تیزابیت کو کم کرتی ہے۔
آپ چاہیں تو لوبسٹر، جھینگے، شیل فیش کا استعمال کریں اور چند ہی دنوں میں تیزابیت سے نجات پائیں۔
سبز جڑیں:
دیسی سبزیاں جن کی جڑیں سبز ہوں کا استعمال تیزابیت کم کرتی ہے۔ گوبھی، براکلی ،مٹر وغیرہ معدے کے لئے بہت مفید ہیں۔اگر انہیں کچا کھایا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
اجوائن:
اجوائن میں یہ خاصیت ہے کہ اس میں کیلوریز کی کوئی مقدار نہیں ہوتی۔یہ آپ کو معدے کی تیزابیت سے نجات دلائے گی۔

Browse More Healthart