Sehat K Naye Nuktay - Article No. 1110

Sehat K Naye Nuktay

صحت کے نئے نکتے - تحریر نمبر 1110

پیر 10 جولائی 2017

گرمیوں میں صحت توجہ کی متقاضی:
گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھا جاتا ہے،جس کی وجہ سے جسم پر مضر اثرات پڑتے ہیں ۔ ان دنوں میں جسم کو تھنڈا رکھنا چاہیے۔جسم کا درجہ حرارت کم رکھنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کیجئے:
کافی اور چائے کم پییں۔سبز قہوہ زیادہ پییں ۔
دن میں ایک مرتبہ لیموں کا شربت ضرور پییں۔
رات کوسونے سے قبل تھوڑے سے انگور کھائیں۔

دوپہر میں ایک کھیرا کھائیں اور روزانہ غسل ضرور کریں۔
گاجر دشمنِ امراض:
گاجر کھانے سے جگر کا ورم دُو ر ہو جاتا ہے ۔یہ دانتوں اورمسوڑوں کو مضبوط کرتی ہے۔گاجر سے تیزابیت ختم ہوجاتی ہے۔یہ خون کو صاف کرتی ہے۔پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔گاجراسہال کر روکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ دل کو طاقت دیتی اور بواسیر کو ختم کرتی ہے۔گاجر کھانے سے سینے کے امراض بھی لاحق نہیں ہوتے۔


پیاز روزانہ کھایئے:
پیاز ایک ایسی سبزی ہے ،جو تقریبا ہر کھانے میں ڈالی جاتی ہے۔ماہرین صحت نے پیاز کو صحت کے لیے بہت مفید قرار دیا ہے۔اس میں سلفائڈ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے،جو خون کو پتلا رکھتی ہے۔پیاز کھانے سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔یہ کولیسٹرول کو کم کرتی اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔پیاز سے سرطان کا خطرہ بھی دور ہوجاتا ہے۔
دمے کے مریضوں کو پیاز ضرور کھانی چاہیے،اس لیے کہ یہ دمے کی شدت کو کم کرتی ہے۔پیاز کئی قسم کے تعدیوں (انفیکشنز)سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
سگریٹ نوشی سے دماغی مرض:
ایک نئی تحقیق می سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد پاگل ہوسکتے ہیں۔اس تحقیق میں انھوں نے پندرہ ہزار سگریٹ نوش شامل کیے،جب کہ دو لاکھ سے زیادہ ایسے افراد تھے جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔
تحقیق کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والوں میں سے ۵۷ فی صد افراد ایسے نکلے جو دماغی مرض کے پہلے مرحلے میں تھے،جب کہ وہ افراد جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے،دماغی طور پر صحت مند تھے۔
آپ جھینگے کیوں نہیں کھاتے؟:
ماہرین غذا کے مطابق مچھلی کی طرح جھینگے بھی ہفتے یا پندرہ دن میں ایک بار ضرور کھانے چاہیے۔ان میں چکنائی برائے نام ہوتی ہے،اسی لئے ماہرین غذا انھیں صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔
کھال اتری ہوئی مرغی کے گوشت میں بھی چکنائی بہت کم ہوتی ہے ،کلیجی،مغز،گردوں اور گائے کے گوشت کے مقابلے میں جھینگوں میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے،اس لئے ہمیں گائے کہ گوشت کی جگہ جھینگے کھانے چاہیے۔جھینگے مضرِ صحت نہیں ہوتے،جب کہ گائے گا گوشت صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔
انسولین سے کیا مراد ہے؟:
انسولن ایک ہارمون ہے،جو نشاستہ ہضم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
یہ ہارمون معدے کے پیچھے واقع ایک غذے سے خارج ہوتا ہے،جس کا نام لبلبہ ہے۔نشاستہ انسولن کے ذریعے سے ہضم ہوکر خون میں شامل ہوجاتا اور عضلات وخلیات تک پہنچتا ہے،جہاں اسے جسمانی کارگردگی انجام دینے کے لیے بطور توانائی استعمال کیا جاتا ہے۔اگر یہ ہارمون خارج ہونا بند ہوجائے تو ذیابیطس ما مرض لاحق ہوجاتا ہے۔
میٹھے مشروبات سے ذیابیطس کا خدشہ:
تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو پابندی سے میٹھے کولا اور ایسے مشروبات پیتے ہیں ،جن میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ شامل ہوتی ہے،انھیں ذیا بیطس ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

میسا چوسیٹس یونی ورسٹی کے معاون پروفیسر نکولا میکون کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات پینے سے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔اگر طرزندگی تبدیل نہ کیا جائے تو نقصان پہنچتا ہے۔اگر کوئی فرد روزانہ کولا مشروب کا ایک ڈبا یا ہفتے میں بارہ گلاس میٹھا مشروب پیتا ہے تو اس کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ شکر والے مشروبات پینے کے بجائے ان کا متبادل تلاش کرنا چاہیے،مثلا پانی یا بغیر شکر والی کافی یا چائے۔
زیادہ شکر والے مشروبات صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں۔
چیونگم سے سرطان کی تشخیص ممکن:
امریکا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی چیونگم بنالی ہے ،جو سرطان کی تشخیص میں بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔اس کمپنی کا نام ”بایو ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ“ہے ۔یہ چیونگم سرطان کی تشخیص کے لئے کرائے جانے والے مہنگے ٹیسٹوں کی ضرورت کو ختم کردے گی۔

معالج متاثرہ فرد کو ایک چیونگم دے گا اور اسے صرف پندرہ منٹ تک چبانے سے کی ہدایت کرے گا۔ پندرہ منٹ کے بعد چیونگم کو لیبارٹری بھیج دیا جائے گا،جہاں اس کا کیمیائی معائنہ ہوگا۔کیمیائی معائنے کے بعد یہ پتا چل جائے گا کہ متاثرہ فرد کے جسم میں سرطان پیدا کرنے والے اجزا موجود ہیں یا نہیں۔
۱۸ گھنٹے سونے کے بعد بھی تھکن:
برطانیہ میں رہنے والا ہیری نام کا ایک لڑکا روزانہ ۱۸ گھنٹے سوتا ہے۔
یہ لڑکا ایک عجیب وغریب قسم کی بیماری میں مبتلا ہے،جس کی وجہ سے وہ ۱۸ گھنٹے سو کر گزارتا ہے۔لڑکے کی والدہ کے مطابق ہیری بچپن سے ہی دیر تک سونے کا عادی ہے،لیکن وہ اتنے زیادہ گھنٹے نہیں سوتا تھا۔پچھلے دو سال سے اس کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ وہ ۱۸ گھنٹے سونے لگا ہے۔
ہیری کی والدہ نے بتایا کہ اب تو روزانہ ۱۸ گھنٹے کی نیند لینے کے باجود جب وہ بیدار ہوتا ہے تو تھکا ماندہ دکھائی دیتا ہے۔
وہ مجھ سے شکایت کرتا ہے کہ اس کی نیند پوری نہیں ہورہی ہے،اس لیے اسے بہت تھکن محسوس ہوتی ہے۔
پھیپڑوں سے غفلت نہ برتیں:
اگر درج ذیل علامات میں کوئی ایک علامت بھی ظاہر ہوتو فوراََ اپنے معالج سے مل کر پھیپڑوں کا معائنہ کرائیے۔
جب آپ آٹھ یا بارہ زینے چڑھتے ہوں اور آپ کا سانس پھول جاتا ہو۔اگر سا ل میں دو بار سینے میں تعدیہ ہوجائے۔
آپ کو ایسی کھانسی آنے لگی،جو پہلے کبھی نہ آئی ہو یا کھانسی کے ساتھ بلغم بھی خارج ہونے لگے۔آپ کے سینے میں بلاوجہ درد ہونے لگے،
پھیپڑوں پر تمباکونوشی کے مضر اثرات پڑتے ہیں۔اس کے علاوہ گردوغبار اور گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ایسی صورت میں معالج کے مشورے سے پھیپڑوں کا ٹیسٹ کرالینا چاہیے۔
ہونٹ رکھیے نرم وگلابی:
وہ خواتین جو اپنے ہونٹ نرم وگلابی رکھنا چاہتی ہوں،انھیں چاہیے کہ وہ ذیل میں دیے گئے آسان نسخوں میں سے کسی ایک پر پابندی سے عمل کریں:
موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
شہد میں روغنِ بادام ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔روزانہ چکوترا ،شنگترہ،مالٹا یا سلاد ضرور کھائیں۔

Browse More Healthart