Sehat Mand Zindagi Kay Asool - Article No. 844
صحت مند زندگی کے اصول - تحریر نمبر 844
ان پرعمل کرنے سے طویل عمر پائی جاسکتی ہے
ہفتہ 19 دسمبر 2015
انسان ساری زندگی کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہوتاہے لیکن علاج کے بعد ان سے نجات بھی پالیتا ہے۔اس کے باوجود پریشانیا اور مسائل اُس کاپیچھا نہیں چھوڑتے۔لیکن چند اہم سماجی رویوں کواپناکر زندگی کوخوشگوار اور طویل بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق غذااورورزش سے ہٹ کربھی بہت سے ایسے امورہیں جوزندگی کو صحت بھرارنگ دے کرطویل زندگی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
شادی کابندھن:
ماہرین نفسیات کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور طویل عمرکی وجہ بنتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ شریک حیات کی مددسے زندگی کی مشکلات کامقابلہ کرنے کی قوت پیداہوتی ہے اور پھر اولاد کی وجہ سے عملی جدوجہد کاایک جذبہ بیدارہوتاہے۔
(جاری ہے)
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ڈیوک یونیورسٹی4802افراد کے مطالعے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ شادی شدہ افراد میں وقت سے پہلے اموات کی شرح بہت کم ہوتی ہے اور ان میں دل کے دورے اور سٹروک کے امکانات بھی 20فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
ذہنی تناؤ سے دور رہیں:
2015ءء میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیاسان فرانسکو کے ایک مطالعے سے معلوم ہواکہ جوخواتین بات بات پر اداسی اور ذہنی دباؤ کی شکارہوتی ہیں ان میں کلوتھوہارمورن کی سطح کم ہوجاتی ہے جودل اور دماغ پر برے اثرات مرتب کرتاہے اور بیماریوں کاعمل تیز ہوجاتاہے۔ایسے افراد میں دل کے دورے کا خطرہ20فیصد بڑھ جاتاہے اس لئے ذہنی تناؤ سے دورہیں۔
دوست بنائیے اور خوش رہیے:
برمنگھم یونیورسٹی کے سروے سے انکشاف ہواکہ دوستوں سے بات کرنے اور محفل میں بیٹھنے سے جسم پرویسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو درد دور کرنے والی دواؤں سے ہوتے ہیں۔الگ تھلگ رہنے والے افراد کوبیماریوں کااتناہی خطرہ رہتاہے جتنا بہت موٹے افراد کوہوتاہے۔
سفید سلائس سے پرہیز:
جواور گندم کااستعمال جاری رکھنے سفیدسلائس (روٹی)کے مقابلے میں ان کااستعمال بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں پولی فیوتلوزاور دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جوقبل ازوقت موت کے خطرت کو30فیصدتک کم کرتے ہیں۔ اپنی غذاء میں ان اشیاء کااستعمال امراض قلب ذیابیطس اور سانس کی بیماریوں سے دوررکھتاہے۔
باقاعدگی سے ورزش:
امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے مطابق ہفتے میں60سے144منٹ تک دوڑنے سے دل اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے مطابق بارہ سال تک دس ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیاگیا تومعلوم ہوا کہ جولوگ جتنی دیرتک دوڑے انہیں اتناہی فائدہ ہوا۔دوڑنے سے بلڈپریشرقابومیں رہتاہے اور دل پر اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
زندگی کوبامقصد بنائیے:
ذراسوچئے کہ آپ کی زندگی کاکیامقصد ہے؟اگر نہیں ہے تو اس مقصد کوتلاش کیجئے۔تحقیقی جرنلسٹ کے مطابق9ہزار افراد کو شریک کرکے ان کی صحت کاجائزہ لیاگیا۔جن لوگوں کی زندگی بامعنی تھی وہ اوسط دوسرے لوگوں کے مقابلے میں آٹھ سال تک زیادہ جئے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بامقصد زندگی کی آپ کوجینے کاحوصلہ دیتی ہے۔
موٹاپے کودوررکھئے:
موٹاپا کئی بیماریوں کی وجہ بنتاہے۔جن افراد کاباڈی ماس انڈیکس35یااس سے زیادہ ہوان میں دیگر کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کاخدشہ29فیصدزیادہ ہوتاہ۔موٹاپابلڈپریشرامراض قلب اور ٹائپ2ذیابیطس کی وجہ بنتاہے۔
اپنی نیند پر نظررکھیئے:
یونیورسٹی آف کیلفورنیا‘سان تیاگواور امریکن کینسرسوسائٹی کے مطابق بہتر نیند طویل عمری کی ضمانت ہے۔نیندکی کمی جسمانی‘ ذہنی اور نفسیاتی تباہی کی وجہ بنتی ہے اور اسی لئے سات گھنٹوں کی اوسط نیند نہایت ضروری ہے۔اسی طرح آٹھ گھنٹے سے زائد نیند بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ایک ہفتے کی کم نیند بھی انسانی زندگی‘جسم اور دماغ کو شدید متاثر کرسکتی ہے۔
غذامیں مچھلی کااستعمال:
مچھلی میں دیگر اہم اجزاء کے ساتھ ساتھ اومیگا تھری ‘فیٹی ایسڈزبھی موجودہوتے ہیں اور یہ زندگی کوطویل رکھتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے استعمال سے قبل ازوقت اموات میں27فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کھانے سے پورے جسم پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
Browse More Healthart
کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen
فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بھرپور نیند ضروری ہے
Jismani O Zehni Sehat Ke Liye Bharpur Neend Zaroori Hai
اے ڈی ایچ ڈی
Attention Deficit Hyperactivity Disorder (ADHD)
پولیو فری پاکستان
Polio Free Pakistan
مسواک
Miswak
تھائی رائیڈ گلینڈ جسم کی فیکٹری
Thyroid Gland Jism Ki Factory
تھکن دور کرنے والے عملی اقدامات
Thakan Dur Karne Wale Amli Iqdamat
خیال رکھیں، کہیں حرکتِ قلب رُک نہ جائے
Khayal Rakhain, Kahin Harkat E Qalb Ruk Na Jaye
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz