Tahajar Mafassal - Article No. 1249

Tahajar Mafassal

تحجر مفاصل - تحریر نمبر 1249

یہ اکثر انگلیوں کے جوڑوں سے شروع ہوتی ہے اگرچہ بعد میں یہ بڑے جوڑوںمثلاًٹخنے گھٹنے کلائی کہنی وغیرہ تک پھیل سکتی ہے یہ بیماری اکثرچالیس سال کی عمر کے لگ بھگ لگتی ہے

پیر 5 فروری 2018

یہ بیماری وجع المفاصل یا جوڑوں کے درد سے کئی لحاظ سے مختلف ہے یہ اکثر انگلیوں کے جوڑوں سے شروع ہوتی ہے اگرچہ بعد میں یہ بڑے جوڑوںمثلاًٹخنے گھٹنے کلائی کہنی وغیرہ تک پھیل سکتی ہے یہ بیماری اکثرچالیس سال کی عمر کے لگ بھگ لگتی ہے وجح المفاصل کا شکار عموماً مرد ہوتے ہیں جب کہ اس بیماری میں میں زیادہ تر عورتیں مبتلا ہوتی ہے اس سے جوڑ بہت سخت ہوجاتے ہیں اور درد ختم ہونے کے بعد بھی زندگی بھر سخت ہی رہتے ہیں اور ورم بھی برقرار رہتا ہے اس بیماری میں بخار ہو بھی تو بہت ہلکا ہلکا ہوتا ہے کمزور صحت اس مرض کے لیے راہ ہموار کرتی ہے سرد اور مرطوب موسم اس بیماری کے غلبہ پانے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں بیماری کے آغاز سے کئی ہفتے پہلے مریض کو تھکاوٹ ہاتھ پاﺅں شل ہونے اور پاتھوں پاﺅں میں کانٹے چھبنے کی شکایت ہوتی ہے اور وزن کم ہونے لگتا ہے اس بیماری کا باقاعدہ آغاز انگلیوں کے جوڑوں سے ہوتا ہے لیکن یہ پھیلتی ہوئی جبڑے کے جوڑوں تک پہنچ سکتی ہے جوڑ اور قریبی پٹھے سخت ہوجاتے ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے نیز دل زور زور سے دھڑکتا ہے،جب یہ بیماری زوروں پر ہو تو مریض کو بستر میں آرام کرنا چاہیے اور مذکورہ علامات کے خاتمے تک بستر نہیں چھوڑنا چاہیے بعض اوقات کئی مہینے آرام کرنا پڑتا ہے وجح المفاصل میں جوڑوں کو مکمل آرام دینا ضروری ہے لیکن اس بیماری میں کبھی کبھار جوڑوں کو تھوڑی بہت حرکت ضرور دینی چاہیے یہ ہلکی پھلکی ورزش جوڑوں کو ناکارہ ہونے سے محفوظ رکھے گی مریض کو سخت بستر یا تختے پر لیٹنا چاہیے متاثرہ جوڑوں کے نیچے تکیہ وغیرہ رکھنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جوڑوں کی استعداد برقرار رکھنے کے لیے متاثرہ جوڑ کو پہلے گرم اور پھر ٹھنڈے پانی میں بھگونا مفید ہے ایک بالٹی میں گرم اور دوسری میں ٹھنڈا پانی لے کر بیٹھ جائیںپانی قابل برداشت حد تک ٹھنڈا اور گرم ہونا چاہیے پہلے چار منٹ تک جوڑ کو گرم پانی میں رکھیں پھر ایک منٹ تک سرد پانی میں روزانہ دو تین بار آدھے گھنٹے تک یہی عمل کرتے رہیں اس طرح آپ کے جوڑ ناکارہ ہونے سے محفوظ رہیں گے یہ عمل شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر تک گرم کپڑے سے متاثرہ جوڑ کی ٹکور کرنا زیادہ مفید ہے اس بیماری کے دوران کچی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کم کردیں اس مرض میں بھی اسپرین بہترین دوا ہے لیکن جہاں وجع المفاصل میں آپ تین گولیاں استعمال کرتے ہیں اس بیماری میں دوا استعمال کریںترکیب وہی ہے اگر دود ٹھیک نہ ہو تو سونیلجن Sonalgin کی ایک دو گولیاں دن میں تین بار استعمال کریں لیکن سو نیلجن کی روزانہ خوراک چارگولیوں سے بڑھنے نہ پائے سپلنیٹ باندھنے سے بھی درد کم ہوجاتا ہے بیماری سے مکمل نجات پانے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کریں نفسیاتی عوا مل اس بیماری میں افاقے کا باعث بنتے ہیں بعض اوقات یہ بیماری واقعی نفسیاتی عوامل کی وجہ سے شروع ہوتی ہے اس صورت میں نفسیاتی تناﺅ ختم کرنے کی کوشش کریں سرد موسم میں خاص طور سے محتاط رہیں ہاتھوں پاﺅں کو پسینہ آرہا ہو تو جرابیں اور دستانے اُتار دیں۔

Browse More Healthart