Tambako Noshi Hookah Cigarette - Article No. 1272

Tambako Noshi Hookah Cigarette

تمباکو نوشی(حقہ سگریٹ): - تحریر نمبر 1272

جب تمباکو کا دھواں سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو اس کا جسم پر فوری اثریہ پڑتاہے کہ دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے اور خون کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے

جمعرات 8 مارچ 2018

اثرات اور خطرات
نکوٹین جو تمباکو نوشی کا ایک فعال جزو ہے دل اور اعصابی نظام پر محرک کے طور پر عمل کرتا ہے جب تمباکو کا دھواں سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو اس کا جسم پر فوری اثریہ پڑتاہے کہ دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے اور خون کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے تاہم یہ اثرات بعد میں جلد ہی ماند پڑجاتے ہیں تمباکو کے دھوئیں میں پایا جانے والا کولتار جیسا سیاہ رقیق مواد بہت سے سرطانی مرکبات کا حاصل ہوتا ہے یہ مرکبات اکثر گندی اور کثیف ہوا میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کی بہت بڑی مقدار سگریٹ کے دھوئیں میں موجود ہوتی ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کینسر اور تنفس کی بیماریاں انہی مرکبات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے حتیٰ کہ وہ نوجوان جن کو تمباکو نوشی کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا سانس میں اڑچن کھانسی یا قلبی عروق اورد مہ جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں ان اجزاءکے علاوہ سگریٹ کے دھوئیں میں کاربن مونو کسائڈ بھی پایا جاتا ہے جو صحت کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے،خون کی ایک خاصیت یہ ہے کہ وہ جسم کی نسیجوں تک آکسیجن پہنچاتا ہے کاربن مونو کسائڈخون کی اس خاصیت کو کم کردیتا ہے اس کے علاوہ یہ شریانوں اور پٹھوں میں سختی پیدا ہونے کی بیماری کو بڑھاتا ہے سگریٹ نوشی کے دیرپا برے اثرات میں نفاخ مزمن پرانکا ئٹس دل کی بیماریاں پھیپھڑوں کا کینسر اور جسم کے دوسرے اعضا کا کینسر بھی شامل ہیں جو عورتیں حمل کے دوران تمباکونوشی کرتے ہیں ان کے بچے نہ صرف کمزور اور کم وزن پیدا ہوتے ہیں بلکہ ہر وقت اس بات کا دھڑکا بھی لگا رہتا ہے کہ بچے مردہ پیدا ہوں گے یا پیدائش کے بعد زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکیں گے،
الکوحل شراب نوشی:
اثرات:خواب آور ادویات کی طرح الکوحل بھی مرکزی عصبی نظام کو مضمحل کرتی ہے اگر اس کا استعمال تھوڑی مقدار میں کیا جائے تو یہ اکثر لوگوں پرسکون آور اثر ڈالتی ہے جب کہ بعض لوگوں کو یہ متحرک کرتی ہے الکوحل سب سے پہلے دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتی ہے جن کا تعلق خود ضبطی اور تربیتی طرز عمل سے ہے اس لیے الکوحل پینے والے بعغ لوگ خود ضبطی قوت سے محروم ہوجاتے ہیں اور ان کو اپنے آپ پر اختیار نہیں رہتا وہ چھوٹے چھوٹے معاملات میں جارحانہ رویہ اختیار کرلیتے ہیں اور غصے کی لپیٹ میں آکر مرنے مارنے پر تیار ہوجاتے ہیں،
خطرات:
الکوحل کے استعمال سے نہ صرف حواس ماند پڑجاتے ہیں بلکہ عضلات کی ہم آہنگی میں بھی خلل پڑجاتا ہے یادداشت کے علاوہ قوت فیصلہ بھی جواب دے جاتی ہے جو لوگ طویل عرصے تک الکوحل استعمال کرتے ہیں ان کے جگر اور دل کو خاصا نقصان پہنچتا ہے بلکہ دماغ بھی مستقل طور پر خراب ہوسکتا ہے اگر الکوحل کی ایک بڑی خوراک جو مثال کے طورپر وسکی کی تقریباً ایک پائنٹ مقدار پر مشتمل ہو ایک بھی وقتی میں پی لی جائے تو اس سے دماغ کے اس حصے میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے جو انسان کے تنفس کو کنٹرول کرتا ہے اس کے نتیجے میں سانس لینے میں جو دشواری پیدا ہوتی ہے اس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے شراب نوشی ایک دم ترک کرنے سے بھی موت واقع ہوسکتی ہے اس لیے شراب نوشی چھڑانے کے لیے اس کی مقدار آہستہ آہستہ کم کرتے ہیں عام طور پر بہت زیادہ الکوحل پینے والوں کی عمر میں اوسطاً دس سال کی کمی ہوجاتی ہے،

Browse More Healthart