TB Ka Khatma - Article No. 1036
ٹی بی کا خاتمہ - تحریر نمبر 1036
ایک اور کامیابی
بدھ 16 نومبر 2016
ٹی بی دنیا کا دوسرا بڑا مہلک مرض ہے ۔ پاکستان میں اس بیماری سے سالانہ پانچ لاکھ انسان متاثر ہوتے ہیں۔ ان میں سے 60ہزار موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ ٹی بی کاسبب Mycobacteriuntuberculosisنامی جراثیم ہے جو سب سے زیادہ انسان کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس مرض کاعلاج طویل ضرور ہے لیکن ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دواؤں کے استعمال سے اس بیماری سے مکمل نجات دلواسکتا ہے ۔
حال ہی میں ایک نئے طریقہ علاج سے دواؤں کے خلاف مزاحمت والی ٹی بی کے علاج میں 82فیصد کامیابی ملی ہے ۔ اس بات کاانکشاف لیورپول میں منعقدہ پھیپھڑوں کی صحت کی عالمی کانفرنس میں کیا گیا یہ دوافریقہ کے نوممالک میں آزمائی گئی جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
اس میں ٹی بی کے ایسے 1,006مریضوں کو شامل کیاگیا جو ٹی بی کی طاقتور ترین دوارفامپیسن سے بھی ٹھیک نہیں ہورہے تھے۔
اُن میں سے 734 کیسز میں بہتری کے آثار تھے جب کہ بقیہ مریضوں میں سے 54نے دوا نہیں کھائی، 49نے واپس آکر اپنی کیفیت نہیں بتائی اور 82مریض ہلاک ہوگئے ۔انٹرنیشنل یونین اگینسٹ ٹیوبرکلوسس افریقا کے لیے سربراہ ویلری شو بیل نے مختلف دواؤں کے مجموعے سے بننے والی اس نئی دوا کو ایک کامیاب نسخہ قرار دیا ہے۔ اسی تنظیم کی ایک اور ماہر ڈاکٹر پاولہ فیوجی وارا کے مطابق اس دوا کو دوسرے کئی مقامات پر آمایا گیا تو ایسے ہی نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اسے اب تک دوا سے ناقابل علاج ٹی بی کا سب سے مئوثر طریقہ علاج کہاجاسکتا ہے ۔
اس طریقہ علاج میں افریقہ کے دس ممالک میں سخت جان ٹی بی کے شکار سینکڑوں مریضوں کو سات مختلف دواؤں کا مجموعہ استعمال کرایا گیا۔ تین دوائیں ابتدائی چارماہ تک دی گئیں جب کہ باقی چار دوائیں اگلے نوماہ تک دی گئیں۔ توقع ہے کہ اس سے ٹی بی کے ان مریضوں کے علاج کی راہ کھلے گی جو اپنے علاج سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ٹی بی کی اس کیفیت کوایم ڈی آر ٹی بی کہاجاتا ہے ۔ اس کے سب سے زیادہ مریض بھارت، روس اور چین میں ہیں۔
Browse More Healthart
اینٹی بائیوٹک میڈیسن بس ضرورت کے وقت
Antibiotic Medicine Bas Zaroorat Ke Waqt
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
حاملہ، بلڈ پریشر اور پیچیدگیاں
Pregnancy, Blood Pressure And Complications
موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کے لئے کتنی نقصان دہ
Mosmiyati Tabdeeli Insani Sehat Ke Liye Kitni Nuqsan Deh
حجامہ تمباکو نوشی سے نجات کا موٴثر علاج
Hijama Tambako Noshi Se Nijat Ka Muasar Ilaj
بچوں میں سر درد کی وجوہات
Bachon Mein Sar Dard Ki Wajuhat
ہیپاٹائٹس
Hepatitis
ٹی بی کے علاج کے مضر اثرات اور ان سے بچاؤ
TB Ke Ilaj Ke Muzir Asrat Aur In Se Bachao
کوئلہ باربی کیو کا اہم جزو اور کئی فوائد کا حامل
Coal Barbecue Ka Aham Juzw Aur Kayi Fawaid Ka Hamil
مہندی کئی طبی مسائل کا موٴثر علاج
Mehndi Kayi Tibbi Masail Ka Muasar Ilaj
برسات کا موسم بیماریوں کا موسم
Barsaat Ka Mausam Bimariyon Ka Mausam
گرمی کو شکست دیں
Garmi Ko Shikast Dein