Tuna Ko Tahafuz Cahia - Article No. 1420

Tuna Ko Tahafuz Cahia

ٹیوناکوتحفظ چاہئے - تحریر نمبر 1420

میکریل خاندان سے تعلق رکھنے والی ٹیونامچھلی مختلف اقسام میں پائی جاتی ہے ۔100گرام کے برابر ٹیونا میں 184کیلوریز ہوتی ہیں ۔اس مچھلی کی طبعی عمر تین سے پانچ برس ہے۔

جمعرات 22 نومبر 2018

جویریہ ملک
اقوام متحدہ کی لیگل کونسل نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ”ہماری کوشش ہے کہ ان وسائل کو طویل المیعاد محفوظ رکھنے اور مستقبل میں اس کی بہتر پرورش اور مناسب افزائش کو عالمی سطح پر ایجنڈ ا2030برائے مستقل پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔
United Nation Environmental Programmeکے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد ٹیونا کے حفاظتی نظام کو بہتر بنانا ہے تا کہ اس کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی شکار پر قابو پایاجا سکے۔


یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم آنے والی نسلوں کو محرومی سے بچا سکتے ہیں ۔دنیا بھر میں کئی ایسے ممالک ہیں جن کی خوراک ،معاشی استحکام ،سرکاری ریونیو،کاروباری صنعت اور ثقافت کادارومدار ان پر ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے سمندری قوانین متحدہ کے کنوینشن کے مطابق بین الاقوامی لیگل فریم ورک تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)


ماضی میں اس موقع پر مختلف مقابلے اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے تا ہم منتظمین کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ حکومتوں ،صنعتوں اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے اس دن سے متعلق آگاہی بڑھائی جائے۔


ٹیوناورسٹائل غذا
میکریل خاندان سے تعلق رکھنے والی ٹیونامچھلی مختلف اقسام مثلاً YellowfinاورTrueمیں پائی جاتی ہے ۔100گرام کے برابر ٹیونا میں 184کیلوریز ہوتی ہیں ۔اس مچھلی کی طبعی عمر تین سے پانچ برس ہے۔
دنیا بھر میں اس مچھلی سے اسٹیکس اور سوشی جیسی ڈشز تیار کی جاتی یں ۔یہ ڈبہ بند بھی دستیاب ہوتی ہے ۔کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا ٹیونا اس شکل میں کھانا مفید ہے ؟ماہرین کہتے ہیں کہ 5اونس کھانا بھی کافی ہوسکتا ہے کیونکہ اس مقدار میں 28گرام پروٹین انسانی جسم کی یومیہ خوراک کے لئے کافی ہے ۔
ٹیونا میں اومیگا 3فیٹی ایسڈز EPAاور DHAموجود ہیں ۔علاوہ ازیں سوڈیم ،سیلےئم ،میگنیزےئم ،پوٹاشےئم کے علاوہ وٹامن B12،نیا سین ،وٹامن B6اور ریبوفلیوون ،زنک اور وٹامن Cکا خزانہ کہی جا سکتی ہے۔
چند حیرت انگیز فوائد
دل کے امراض ،شریانوں کی تنگی اور دوران خون کی ترسیل کے لئے عمدہ غذاہے۔
لوبلڈ پریشر کی تکلیف دور کرتی ہے اور وزن کم کرنے میں معاون غذا ہے ۔

قوت ،مدافعت بہتر اور توانائی کی بحالی کرتی ہے ۔
جلد کی صحت برقرار رکھتی ہے ۔قدرتی لچک اور تابنا کی بہتر کرتی ہے ۔
گردوں کی صحت کے علاوہ کینسر سے بچاؤ کے لئے معاون ہے ۔
سیل میمبرین کے نقصانات کو رفع کرتی ہے ۔
جسمانی نشوونما اور ذہنی بیداری کے لئے محرک غذا ہے ۔
مانع سوزش غذا ہے ۔
ڈپریشن ،افسردگی ،اضمحلال اور پژمردگی کودور کرتی ہے۔
تھائی رائڈغدودوں کی فعالیت کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔
جوڑوں کے درد اور سروائیکل کی تکلیف میں اسے کھانا مفید رہتا ہے ۔

Browse More Healthart