Uff Sar Dard - Article No. 2940

Uff Sar Dard

اُف سر درد - تحریر نمبر 2940

لوگ عموماً 3 بنیادی قسم کے سر درد میں مبتلا ہوتے ہیں ٹینشن‘ Vascular یا میگرین اور یہ سب یہ مختلف بیماریوں کے سبب ہوتے ہیں

جمعہ 7 مارچ 2025

لوگ عموماً 3 بنیادی قسم کے سر درد میں مبتلا ہوتے ہیں ٹینشن‘ Vascular یا میگرین اور یہ سب یہ مختلف بیماریوں کے سبب ہوتے ہیں۔ہر سال 50 ملین افراد مہینے میں ایک بار شدید قسم کے سر درد میں مبتلا ہوتے ہیں‘ جس کی وجہ سے سر درد صحت کے مسائل میں سرفہرست ہے۔میگرین سے متعلق بُری خبر یہ ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق یہ درد جینیاتی ہوتا ہے‘ جو کہ موروثی طور پر ضرور تحفے میں ملتا ہے۔
بُری خبر اس لئے ہے کہ عموماً جینیاتی بیماریوں کا مکمل طور پر کوئی علاج نہیں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس کا سبب چینی‘ چاکلیٹ‘ چیز کا زائد استعمال ہے۔اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جینیاتی ہونے کے علاوہ یہ درد فوڈ الرجی کے باعث بھی ہوتا ہے۔اگر آپ جلدی جلدی اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے اس سے متعلق بات کریں ہو سکتا ہے کہ یہ درد آپ کو کسی فوڈ الرجی کی وجہ سے ہوتا ہو۔

(جاری ہے)

میگرین کے وجہ بننے والی غذا کا پتہ لگانے کے لئے کیفین ملے مشروبات‘ پنیر‘ چاکلیٹ‘ ڈیری پروڈکٹ اور Monosodium Glutamate کی حامل غذاؤں کو فوری طور پر ترک کر دیں۔اس کے بعد باری باری غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور مشاہدہ کریں کہ کس غذا کے استعمال سے آپ کو درد کا دورہ پڑتا ہے۔
لیکن ہمیشہ ہی ایک شدید سر درد کا مطلب یہ نہیں کہ یہ میگرین کا حملہ ہی ہو۔
میگرین کے درد کی اپنی کچھ خاص علامات ہیں مثلاً میگرین کے درد سے پہلے یا دوران کالے دھبوں کا نظر آنا یا دھندلاہٹ ہونا‘ سر چکرانا اور متلی محسوس ہونا‘ روشنی اور آوازوں سے حساسیت کا پیدا ہونا‘ سر کے ایک حصے میں شدید درد کی لہریں اُٹھنا‘ کہ جیسے کوئی ہتھوڑا برسا رہا ہو۔میگرین کے شدید دوروں سے بچنے کے لئے اس کے پہلے ہی مرحلے پر اگر دافع درد گولی استعمال کر لی جائے تو یہ بہتر رہتا ہے۔
عمومی دباؤ سے پیدا ہونے والا سر درد میگرین جتنا شدید و تکلیف دہ نہیں ہوتا۔یہ سر اور گردن کے حصوں میں اینٹھن اور دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کہ سر میں موجود خون کی شریانوں کو سیکڑنے کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پڑھتے لکھتے وقت غلط پوزیشن اختیار کرنے سے بھی پیدا ہوتا ہے۔Neurotransmitter میں کمی بیشی و تزلزل بھی اس کی ایک عام وجہ ہے۔یہ درد کندھوں اور گردن میں بھی محسوس ہوتا ہے۔
تناؤ کی اُلٹ سکون ہے تو پُرسکون ہونا ہی آپ کو اس تناؤ سے بھرپور درد سے نجات دلا سکتا ہے۔درد کے وقت گردن اور کندھوں کا مساج بہت کارگر رہتا ہے یا پھر پُرسکون چہل قدمی یا پُرسکون جگہ پر خاموشی سے وقت گزاری بہت حد تک تناؤ سے نجات فراہم کر کے اس درد کی شدت میں کمی لاتی ہے۔

Browse More Healthart