Ukroon Baith Kar Warzish Karna Mufeed - Article No. 1009

اُکڑوں بیٹھ کر ورزش کرنا مفید - تحریر نمبر 1009
اُکڑوں بیٹھ کر ورزش کرنے سے آپ کاجسم بالکل چست رہتا ہے، اس لیے کہ اس سے کولھوں، پیٹھ اور ہاتھ کی بہت اچھی ورزش ہوجاتی ہے، جسم کے سارے عضلات بھی سرگرم ہوجاتے ہیں۔
ہفتہ 24 ستمبر 2016
اُکڑوں بیٹھ کر ورزش کرنے سے آپ کاجسم بالکل چست رہتا ہے، اس لیے کہ اس سے کولھوں، پیٹھ اور ہاتھ کی بہت اچھی ورزش ہوجاتی ہے، جسم کے سارے عضلات بھی سرگرم ہوجاتے ہیں۔
اُکڑوں بیٹھ کر کی جانے والی ورزش کو عام طور پر لوگ صرف ٹانگوں کی ورزش سمجھتے ہیں، لیکن اس سے سارا جسم متحرک ہوجاتا ہے، جس میں خاص طور پر کولھوں اور گھنٹوں پر زیادہ زور پڑتا ہے ۔ چنانچہ اس کے نتائج اچھے نکلتے ہیں۔
اس ورزش میں کافی محنت کرنی پڑتی ہے، مگر یہ ان ورزشوں کے مقابلے میں بہتر ہے، جن میں جسم کے ایک ہی حصے کو باربار حرکت دی جاتی ہے۔
اس ورزش کو نہایت احتیاط سے کرنا چاہیے، ورنہ گھنٹوں پر بہت خراب اثر پڑسکتا ہے۔ اکڑوں بیٹھ کر ورزش کرنے سے ہڈیوں کا ٹھوس پن (DENSITY) بڑھ جاتا ہے اور عضلات مضبوط ہوجاتے ہیں اس ورزش سے جسم کی اضافی چکنائی بھی جل جاتی ہے۔
(جاری ہے)
ورزش کی ابتدا میں آپ وزن نہ اٹھائیں، البتہ جسم اس کا عادی ہوجائے تو پھر وزن کے ساتھ ورزش کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ نے اس سے پہلے یہ ورزش نہیں کی ہے تو ہر قدم پر احتیاط کی ضرورت ہے۔ ورزش کرنے کے طریقے ذیل میں درج کیے جارہے ہیں۔
آپ سیدھی کھڑی ہوجائیں اور اپنی ٹانگوں کو شانوں سے زیادہ پھیلالیں۔ پھر اس طرح سے بیٹھیں، جیسے آپ کسی کرسی پر بیٹھتی ہیں (اس ورزش میں کرسی استعمال نہیں کی جائے گی )۔
اپنے ہاتھوں کو آگے کی طرف پھیلائیں، جیسے آپ نے انھیں کسی کے شانے پررکھا ہوا ۔ آپ کے کولھے گھٹنوں سے نیچے ہونے چاہییں اورنگاہ سامنے ۔
کوشش کیجیے کہ آپ کا پیٹ اندر چلاجائے۔ آپ کے جسم کا وزن ایڑیوں پر ہونا چاہیے۔ اپنی پیٹھ کو بالکل سیدھا رکھیے۔ ریڑھ کی ہڈی بھی بالکل سیدھی ہونی چاہیے۔ گھٹنے پاؤں سے آگے نکلنے ہوئے نہ ہوں۔ جب تھک جائیں تو اسی حالت میں کھڑی ہوجائیں۔
یہی ورزش وزن کے ساتھ اس طرح سے کی جاتی ہے کہ ایک ڈمبل (لوہے یالکڑی کاچھوٹا ڈنڈا، جس کے دونوں سروں پر دو گولے لگے ہوئے ہوں ) دونوں ہاتھوں سے تھام کراکڑوں حالت میں بیٹھ جائیں جب اعصاب مضبوط ہوجائیں تو آپ وزن میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
ایک ڈمبل ، جسے آپ سہولت سے اٹھاسکتی ہوں، اٹھائیں۔ اسی ڈمبل کوسینے تک لے جائیں۔ پھر رفتہ رفتہ بیٹھ جائیں، پہلے جیسی صورت میں، یعنی کرسی بن جائیں۔ چند ثانیوں کے بعد اٹھ جائیے۔ پھر اسے دہرائیں۔
دونوں ہاتھوں میں ڈمبل تھام لیں۔ انھیں اپنے شانوں پر رکھ لیں اور پہلے کی طرح کرسی بن جائیں۔ یہ اندازاختیار کرنے سے آپ کے شانے مضبوط ہوجائیں گے۔
وزن کو شانوں پر رکھ لیں اور گھنٹوں کے بل بیٹھ جائیں۔ اس انداز کی ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی اور پیٹھ مضبوط ہوجائے گی ۔
گھٹنوں کے بل بیٹھ کرکی جانے والی ورزش میں یہ خیال رکھیے کہ آپ کے گھٹنے پاؤں کے انگوٹھوں کی طرف ہوں۔ سینہ آگے کو ہواور سانے پیچھے کی جانب۔ آنکھیں اور چہرہ سامنے کے رخ پر ہو۔
Browse More Healthart

دمہ سے محفوظ رہیے
Dama Se Mehfooz Rahiye

ہڈیوں کی بوسیدگی ایک تکلیف دہ مرض
Hadiyon Ki Boseedgi Aik Takleef Deh Marz

شیزوفرینیا ۔ ذہین لوگوں کی بیماری
Schizophrenia - Zaheen Logon Ki Bimari

دمہ ایک دائمی مرض
Dama Aik Daimi Marz

زندگی راکھ نہ ہونے دیں
Zindagi Rakh Na Hone Dein

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

ہنستے رہئے جیتے رہئے
Hanste Rahiye Jeete Rahiye

اٹھنے بیٹھنے کے درست انداز اپنائیں
Uthne Baithne Ke Durust Andaz Apnain

روزے کے طبی فوائد
Roze Ke Tibbi Fawaid

گہری پُرسکون نیند مگر کیسے
Gehri Pur Sukoon Neend Magar Kaise

تپ دق ۔ ایک مہلک مرض
Tuberculosis - Aik Mohlik Marz

روزے رکھنے کے بعد انسانی جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں
Roze Rakhne Ke Baad Insani Jism Mein Kya Tabdiliyan Aati Hain