Warzish - Article No. 1121

ورزش - تحریر نمبر 1121
پیر 7 اگست 2017
سیدھا کھڑے ہوکر دونوں پاؤں تقریبا ایک فٹ کھول دیں۔ بازو اوپر اٹھائیں اور پھر نیچے جھکے ہوئے ہاتھوں سے پاؤں کے درمیان زمین کو چھوئیں۔ گھٹنوں میں خم نہیں آنا چاہیے۔ پھر اوپر اٹھتے ہوئے پہلی حالت میں آجائیں۔ یہ ورزش تین سے نو مرتبہ کریں۔
گھٹنا اٹھانا:
سیدھی کھڑی ہو جائیں۔ پاؤں ملے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ بائیں گھٹنے کو زیادہ سے زیادہ اوپراور گھٹنے کے قریب سے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر جسم کی طرف کھینچیں۔ اس دوران دھڑ سیدھا رہے۔ یہ ٹانگ نیچے رکھنے کے بعد دائیں گھٹنے کو اوپر اٹھائیں اور جسم کی طرف کھینچیں۔ اسی طرح باری باری اٹھاتی رہیں۔ بائیں کے بعد جب دائیں گھٹنے کو اٹھائیں تو ایک ورزش شمار کریں ۔
(جاری ہے)
دائیں بائیں جھکنا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ اب دھڑ کو ٹانگ کے ساتھ ساتھ پھیلاتے ہوئے نیچے لے جانے کی کوشش کریں۔ پھر واپس پہلی حالت میں آجائیں اور دائیں طرف۔ جھکائیں۔ اس طرح ایک مرتبہ دائیں اور ایک مرتبہ بائیں جھکائیں۔ یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔
بازو گھمانا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ پہلے بایاں بازو سامنے کی طرف اٹھائے ہوئے گھمائیں۔پھر پیچھے سے آگے کی طرف ۔ پھر اسی طرح دائیں بازو سے کریں۔ یہ ورزش پانچ سے دس مرتبہ کریں۔
دوڑنا کودنا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔ بازو پہلو کے ساتھ رکھیں۔ اپنی جگہ کھڑی کھڑی دوڑئیے۔ دوڑتے وقت گھٹنا سامنے کے طرف اٹھائیں۔ بازو کو بھی حرکت دیں۔ جب بھی بایاں پاؤں زمین کو چھوئے ایک قدم شمار کریں۔ ہر پچاس قدموں کے بعد گیند کود کریں۔اس طرح تین منٹ میں بیس سے چالیس مرتبہ یہ ورزش کریں۔ گیند کود کرنے کے لئے سیدھی کھڑی ہوجائیں، دونوں پاؤں پر اچھل کر پنجوں کے بل گریں۔ اس طرح بار بار اچھالیں۔
Browse More Healthart

خراٹے لینے والے شریکِ حیات سے خبردار
Kharate Lene Wale Shareek E Hayat Se Khabardar

اچھی طرح چبائیے
Achi Tarah Chabaiye

مسوفونیا ۔ ایک عام مگر پُر اسرار مرض
Misophonia - Aik Aam Magar Pur Asrar Marz

لو تھائی رائیڈ ہارمونز بچے کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتے ہیں
Low Thyroid Hormone Bache Ki Growth Par Asar Andaz Hote Hain

چنبل
Psoriasis

موبائل فون صحت کا دشمن
Mobile Phone Sehat Ka Dushman

خسرہ بچوں کی جان لیوا بیماری
Khasra Bachon Ki Jaan Leva Bimari

ہنسنا مسکرانا
Hansna Muskurana

چائے کی پتی سے الزائمر کی تشخیص
Chai Ki Patti Se Alzheimer Ki Tashkhees

کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai

کھانے کے بعد احتیاط کریں
Khane Ke Baad Ehtiyat Karen

فضائی آلودگی خاموش قاتل
Air Pollution Khamosh Qatil