Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye - Article No. 2665

Ziyada Hayateen Ke Istemal Se Ehtiyat Bartiye

زیادہ حیاتین کے استعمال سے احتیاط برتئیے - تحریر نمبر 2665

زیادہ مقدار میں وٹامن سپلیمنٹس کے باقاعدہ استعمال سے جگر کی خرابی اور پیدائشی نقائص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

ہفتہ 18 مارچ 2023

زیادہ مقدار میں وٹامن سپلیمنٹس کے باقاعدہ استعمال سے جگر کی خرابی اور پیدائشی نقائص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔وٹامن A بنانے کے سلسلے میں Beta Carotene استعمال کیا جاتا ہے یہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کے امکانات میں اضافہ بھی کر سکتا ہے۔جب کہ Beta Carotene ایک تکسید روک محرک (Antioxidant) ہے اور مزاحمتی نظام (Immune System) کو مضبوط بھی بناتا ہے۔

پھیپھڑوں کے سرطان کے خلاف یہ واضح طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اُن افراد کے لئے جو ان حیاتین (Vitamin) کو پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے براہ راست اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں۔نارنجی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں Beta Carotene بہت زیادہ افراد کو بڑی مقدار یہ پھل اور سبزیاں گھلاتی گئی تو ان افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات بھی بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

یہی صورتحال دوسرے حیاتین کے لئے بھی ہے جن کا استعمال روزانہ تجویز کردہ خوراک کے معیار سے تجاوز کر جاتے۔اضافی مقدار میں Niacin کا استعمال‘جسے عام طور پر Nicotinic Acid یا وٹامن B3 بھی کہتے ہیں‘جگر کو نقصان پہنچانے اور حاملہ خواتین جو زیادہ مقدار میں اسے استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں میں پیدائشی نقائص دیکھے گئے ہیں۔اکثر لوگوں کا خیال ہے‘حیاتین (Vitamins) اور معدنیات (Minerals) صحت بخش ہوتے ہیں‘اس لئے زیادہ مقدار میں ان کا استعمال فائدہ مند ہی ثابت ہو گا۔
لیکن تحقیقی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر جے مائیکل مک گینس (Dr.J.Michael Mcginnis) کے مطابق زیادہ مقدار میں بعض حیاتین اور معدنیات کا استعمال‘جن میں وٹامن A اور آئرن شامل ہیں‘انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جب کہ دیگر حیاتین اور معدنیات کی جسم میں اضافی مقدار یورین کے ذریعے خارج ہو جاتی ہے۔

Browse More Healthart