Ghutne Ka Dard Kam Ho Ga - Article No. 2144

گھٹنے کا درد کم ہو گا - تحریر نمبر 2144
5 غذاؤں کی مدد سے
جمعہ 30 اپریل 2021
مچھلی
گھٹنے کے درد میں مبتلا رہنے والوں کو چکنی یعنی روغنی مچھلی کھانی چاہئے مثلاً سارڈینز،میکریل،ملیٹ اور ٹیونا ہیں۔
(جاری ہے)
ان مچھلیوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پایا جاتا ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز میں کئی EPA اور DHA ہوتے ہیں۔یہ کیمیائی مرکبات گھٹنے کی نرم ہڈی کی سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ہفتے میں دو سے تین دن مچھلی کھانی بہتر ہے۔سویا
جوڑوں کی ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ یا آسٹیوآرتھرائٹس کی وجہ سے درد ہوتا ہے تو سویا پر مبنی خوراک مفید ثابت ہوتی ہے۔سویا پر مبنی غذائیں Isoflavones سے بھرپور ہوتی ہیں۔یہ نباتاتی ذرائع سے حاصل ہونے والا ایک قسم کا ہارمون ہے۔طبی حلقوں میں یہ بات تسلیم کی جا چکی ہے کہ قدرتی طور پر حاصل ہونے والے Isoflavones میں سوزش کو رفع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے چنانچہ سویا کی پھلیاں،سویا ملک،سویا برگرز اور ٹوفو کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنا چاہئے۔
ادرک
گھٹنوں کے آرتھرائٹس میں مبتلا افراد کو ادرک کھانا چاہئے۔یہ سوزش کو ختم کرتا ہے جس سے گھٹنے کے درد اور سوجن کو افاقہ ہوتا ہے۔سونٹھ یعنی سوکھے ادرک کا استعمال بھی گھٹنے کے درد میں کمی لاتا ہے۔
پالک
پالک میں ایک خاص غذائی جزو Zeaxanthin اور Lutein جیسے اینٹی آکسیڈینٹس گھٹنے کے آسٹیوپوروسس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔پالک کو کئی گھنٹوں تک پکانے کی کبھی غلطی نہ کریں بلکہ بلانچ کرکے گوشت یا مرغی میں شامل کرکے سات منٹ تک دم پر رکھنے سے ذائقہ دار پالک گوشت تیار ہو سکتا ہے۔اگر پالک کا جوس پیا جائے تو زیادہ مفید ہے۔
پھل
وٹامن C پر مشتمل پھل جوڑوں میں ٹوٹ پھوٹ کو کم کرتا ہے۔تمام سٹرس فروٹس مثلاً مالٹا،موسمی کینو،گریپ فروٹ،پپیتا،کیوی فروٹ اور آم کھانے چاہئیں۔
Browse More Joint Pain

ریت کے غسل سے درد کا علاج
Rait Ke Ghusal Se Dard Ka Ilaj

گھٹنوں اور جوڑوں کا درد
Ghutnon Aur Joron Ka Dard

Arthritis کے مرض میں اسپرین کا استعمال
Arthritis Ke Marz Mein Aspirin Ka Istemal

ہڈیاں توانا زندگی شاہانہ
Hadiyan Tawana Zindagi Shahana

فائبرومائلجیا ۔ پٹھوں اور جوڑوں کی بیماری
Fibromyalgia - Pathon Aur Joron Ki Bimari

گھٹیا ۔ جوڑوں کے درد و سوزش کا مرض
Arthritis - Joron Ke Dard O Sozish Ka Marz

گٹھیا
Gathiya

گھٹنے کا درد کم ہو گا
Ghutne Ka Dard Kam Ho Ga

موسم سرما میں ہڈیوں کی حفاظت
Mosaam E Sarma Main Haadiyon Ki Hifazat

جوڑوں کا درد ہوتاہے اذیت ناک
Joroon Ka Dard Hota Hai Aziyatnak

جوڑوں کے درد میں کیا کیا جائے؟
Joroon K Dard Main Kiya Kiya Jaye?

گرمیوں میں پٹھوں کی اکڑن
Garmiyon Main Pathoon Ki Akraan