Lemoo Pani, Gurdon Ka Dost - Article No. 1345

Lemoo Pani, Gurdon Ka Dost

لیموں پانی، گر دوں کا دوست - تحریر نمبر 1345

وہ افراد جنھیں حال ہی میں پتا چلا ہو کہ ان کے گردے میں پتھری بننے کا رجحان ہے یا جو کافی عرصے سے گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہوں ،انھیں چا ہیے کہ وہ

جمعرات 9 اگست 2018

وہ افراد جنھیں حال ہی میں پتا چلا ہو کہ ان کے گردے میں پتھری بننے کا رجحان ہے یا جو کافی عرصے سے گردے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہوں ،انھیں چا ہیے کہ وہ روزانہ لیموں پانی پییں ۔لیموں پانی گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روک دیتا ہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سڑک ایسڈ (CITRICACID) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔یہ تیز اب گردے میں پتھریوں کے بننے کی رفتار کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی شہر ڈر ہم میں واقع ڈیوک یونی ورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر میں گردے کی پتھری میں مبتلا مریضوں کو ۴ برس تک لیموں کا پانی پلاکر علاج کیا گیا ۔اس علاج سے ان کے گردوں میں پتھری بننے کاعمل انتہائی سست ہوگیا اور انھیں کسی دوسرے علاج کی ضرورت نہیں پڑی ۔لیموں پانی گردوں کو صاف کرتا اور انھیں ہر قسم کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔ لیموں پانی پینے سے پیاس بڑھ جاتی ہے ۔مریض جب پانی زیادہ پیتا ہے تو جسم سے پانی پیشاپ کی صورت میں زیادہ خارج ہوتا ہے ،جس سے اس کے گردوں کی صحت پر اچھا اثر پڑ تا ہے ۔گر می کے موسم میں لیموں پانی روزانہ پییں ،یہ بہت مفید مشروب ہے

Browse More Liver