Kaan Ka Dard - Article No. 841
کان درد - تحریر نمبر 841
الرجی اورانفیکشن اہم وجوہات ہیں
بدھ 16 دسمبر 2015
یوں توہمارے جسم میں موجود اعضامیں ایک کان بھی ہے۔کان کے بارے میں کہاجاتاہے کہ اس کے اندرجسم میں پائے جانے والی سب سے باریک ہڈیاں ہوتی ہیں جن کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ہماراکان تین حصوں پر مشتمل ہوتاہے ایک بیرونی حصہ،دوسرا درمیانی اور تیسرا اندرونی حصہ ہے۔ کان کے باہروالا حصہ بیرونی کان کہلاتاہے بیرونی کان سے ایک سوراخ اندرکی طرف ایک ائیرڈرم کے ساتھ جڑاہواہوتاہے۔ اس ائیرڈرم کے پچھلے حصے کودرمیانی حصہ اور ائیرڈرم سے آگے والے حصے کوجوجھلی دارہوتاہے اندورنی حصہ کہتے ہیں اور یہ سیپ کی شکل کاہوتاہے۔
جب کوئی جراثیم ،بیکٹیریا یایاوائرس حملہ آور ہوکر جسم میں موجودسیلز کانقصان پہنچاتے ہیں جس سے انفیکشن ہوتاہے۔
(جاری ہے)
اور اگر یہ بیکٹریا یاوائرس اندرونی حصہ میں داخل ہوجائے تو وہاں بھی یہ انفیکشن کردیتاہے۔
اس انفیکشن کی دو اقسام ہیں۔ ایک MediOtitisاور دوسرا extemaOtitis کہلاتا ہے۔ ان دونوں سے کان کے درمیانی اور اندرونی حصے متاثر ہوسکتی ہیں جن میں الرجی انفیکشن، زخم، پانی پڑجانا، ائیرڈرم کونقصان پہنچنا ،کان میں کسی چیز کاپڑجانا، گلے کے غدود کاورم اس کے علاوہ ایسے بچے جودانت نکال رہے ہوں ان کوبھی کان میں درد ہوسکتاہے۔ بعض اوقات کان میں کچھ پڑجاتا ہے اکثر میں خلے بیج ،موتی یاکیڑے وغیرہ کان میں چلے جاتے ہیں اس کے لئے آپ تیزروشنی میں کان کامعائنہ کرسکتے ہیں کوشش کریں خود سے تجربات نہ کریں فوراََ مریض کوکسی قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جائیں جومعائنہ کے بعدطبعی آلات سے پھنسی ہوئی چیز نکال دے گا۔اکثر مریض کان کے بہنے کی شکایت کرتے ہیں اس کی کئی وجاہات ہوسکتی ہیں مثلاََ چیچک ،خسرہ وغیرہ ہونے کی صورت میں کان کے درمیانی حصہ میں ورم ہوجاتاہے جس کی وجہ سے کان بہنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بعض اوقات بچوں میں نزلہ وزکام اور سردی کی صورت میں بھی کان سے رطوبت نکلتی ہے اس کے علاوہ ناک اور حلق کی تکلیف میں بھی کان بہنا شروع ہوجاتے ہیں۔
کان سے متعلق چند احتیاطی تدابیر یہ ہیں۔ کان میں خارش کے دوران ماچس کی تیلی سوئی نماتنکا استعمال نہ کریں۔
ہمیشہ مستندڈاکٹراور کمپنی کی ادویات استعمال کریں۔ عطائیوں سے کان کاعلاج کروانے سے آپ کی تکلیف کم نہیں بلکہ بڑھ جائے گی۔
دیسی علاج:
کان سے پیپ آنے کی صورت میں سرسوں کے تیل کے دوقطرے نیم گرم کرکے ڈالیں۔
کان میں اگر کوئی کیڑاچلاجائے توگلیسرین ڈالیں جس سے وہ چیز باہرآجائے گا۔
صبح نہارمنہ پانی میں لیموں کارس ملاکرپینے سے کان بہنے میں مددگار ہے۔
لہسن کوسرسوں کے تیل میں جلاکرکان میں ڈالنے سے درداور پیپ ختم ہوجاتی ہے۔
پیازکارس گرم ڈالنے سے بہرہ پن میں فائدہ ہوتاہے۔
سرسوں کانیم گرم تیل ڈالنا بھی بہرہ پن میں مفید ہے۔
کان دردکاہومیوپیتھک میں بھی بہترین علاج دسیتاب ہے۔
بچوں کے کان میں اگر پھنسیاں ہوں پیپ اور خون نکلتا ہوتو تھوجا30Xکی ایک خوراک کافی ہے۔
بچوں کے کان میں خارش ،دردکی صورت میں مولین آئل کے دوقطرے ڈال دیں۔
Browse More Nose And Ear
فلو وائرل بیماری
Flu Viral Bimari
رات کے آدھے پہر
Raat Ke Aadhe Pehar
کان اور اس کی حفاظت
Kaan Aur Us Ki Hifazat
سائنوسائٹس
Sinusitis
گلے کے امراض
Gale Ke Amraz
"باروٹرما"
Barotrauma
صحت مند دانت صحت مند زندگی
Sehat Mand Dant Sehat Mand Zindagi
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Se Kaise Mehfooz Raha Jaye
موسم سرما کی آمد آمد”احتیاط کریں“
Mosaam Sarma Ki Amad Amad - Ehtiyat Kareen
کان قدرت کی انمول نعمت۔۔تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان
Kaan Qudrat Ki Anmol Naimat
عظیم نعمت کان کی صحت کا خیال بھی رکھیں!۔۔۔تحریر:اختر سردار چودھری
Azeem Nemat Kaan Ki Sehat Ka Khayal Bhi Rakhen!
سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے!
Seasonal Influenza Say Kaisy Bacha Jay