Bloog Sugar Control Main Rakhne K Liye 7 Behtareen Dawain - Article No. 967

بلڈ شوگر کنٹرول میں رکھنے کے لیے 7 بہترین غذائیں - تحریر نمبر 967
1- کچی، پکی ہوئی یا سینکی ہوئی سبزیاں آپ کے کھانوں میں رنگ، ذائقہ بھر دیتی ہیں۔ آپ ان کو مختلف ڈپس، ڈریسنگ یا مختلف ذائقوں کی چٹنیوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ ہممس، سالسا یا اپنے سلاد میں بلسمی سرکے اور زیتون کے تیل ملا کر کھائیں۔ سبزیوں کے باریک کٹے ٹکڑے آپ کے منہ کو مصروف رکھیں گے
جمعرات 30 جون 2016
2-پالک، سرسوں اور کیل (بند گوبھی کی ایک قسم)، ان میں سے جو بھی مقامی طور پر دستیاب ہوں آپ کے کھانوں میں غذائیت بھر دیتے ہیں۔ ان کو آملیٹ، سوپ یا سلاد کے ساتھ کھائیں۔ لہسن اور زیتون کے تیل سے تلنے کے بعد یہ چیزیں کافی ذائقہ دار اور خستہ ہوجاتی ہیں۔ سرسوں کا ذائقہ ہمسس کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے۔
3-عام پانی بہت زبردست ہے مگر اس میں لیموں، نارنگی یا کھیرے اور تھوڑے بہت پودینے کے پتے ڈال کر پینے سے پورا دن آپ کا جسمانی نظام زہریلے اجزا سے پاک رہنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی آپ کو ٹھنڈا بھی رکھے گا۔
(جاری ہے)
4-کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کپ خربوزے میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں؟ اس لیے خربوزے سے اپنا پیالہ بھریں اور مزے لے کر کھائیں۔
5-لوبیا اور لال لوبیا، مٹر اور مسور کی دال کو سلاد، چاٹ یا کچی سبزیوں کے ساتھ سالسہ میں ملا کر کھائیں۔ اس میں مکئی کے دانیں، دھنیا، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اور بھی ذائقہ دار بنا دیں۔
6-فیٹ کے لحاظ سے زیتون کا تیل، مگر ناشپاتی اور فربہ مچھلی کا انتخاب اچھا ہے۔ سامن مچھلی کو سینک کر سلاد پتے، رومین یا پالک کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔ اگر آپ زیتون کا تیل ڈالنا نہیں چاہتے تو مچھلی کا تیل بھی آپ کی ڈریسنگ ہوسکتی ہے۔
7-پنیر، انڈے، بغیر چربی کا گوشت جیسے چکن یا ایک کپ دہی آپ کو اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کر سکتے ہیں جس سے آپ کا شکم سیر رہتا رہے۔ پی نٹ بٹر یا مونگ پھلی مکھن لگے ہوئے سیلری یا سیب ایک ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور اسنیک ہیں۔ جب آپ پیک شدہ گوشت کھا رہے ہوں تو پیکٹ پر درج سوڈیم کی مقدار ضرور چیک کر لیں۔
Browse More Sugar

ماہِ صیام اور ذیابیطس کے مریض
Mah E Siyam Aur Diabetes Ke Mareez

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

شوگر ایک خاموش قاتل
Sugar Aik Khamosh Qatil

شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain

ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus

مستقبل میں ذیابیطس کی اقسام
Mustaqbil Mein Diabetes Ki Iqsam

ماہِ صیام ․․․․․ ذیابیطس اور احتیاطی تدابیر
Mah E Siyam - Diabetes Aur Ehtiyati Tadabeer

پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen

سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید
Sabz Rang Ke Saib Diabetes Ke Marizoon Ke Liye Mufeed

ذیابیطس اور پھل
Diabetes Aur Phal

ذیابیطس کی تاریخ
Diabetes Ki Tareekh