Sugar Aik Khamosh Qatil - Article No. 2900
شوگر ایک خاموش قاتل - تحریر نمبر 2900
پاکستان کی 33 ملین آبادی اس مرض کی شکار ہے
پیر 11 نومبر 2024
شوگر کو صرف مرض نہیں ایک خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔اس کی بنیادی وجوہات میں موٹاپا، غیر صحت مندانہ طرزِ زندگی، خاندان میں شوگر کے مرض کا عام ہونا، غیر متوازن غذا، بڑھتی ہوئی عمر، بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کا عدم توازن شامل ہیں۔ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو انسانی جسم کے ان افعال پر اثر انداز ہوتی ہے جو جسم کے اندر کاربوہائیڈریٹس (شکر) چکنائی اور لحمیات کے ہونے والے عوامل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ذیابیطس میں خاص طور پر انسولین کی مقدار میں کمی یا اس کی ساخت میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔دنیا بھر میں ہر سال نومبر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد شوگر جیسے مہلک مرض کے متعلق آگاہی پھیلانا اور انسولین کے موجد فریڈرک بینٹنگ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
(جاری ہے)
پہلے تو یہ مرض صرف بالغوں اور عمر رسیدہ لوگوں میں ہوتا تھا لیکن آج کل یہ قسم بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ عام ہے۔ان مریضوں کے خون میں انسولین کی کچھ مقدار تو پائی جاتی ہے لیکن یہ مقدار اتنی نہیں ہوتی کہ خون میں گلوکوز کو نارمل رکھنے میں کامیاب ہو سکے بعض اوقات انسولین انسانی جسم میں موجود گلوکوز کو استعمال کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے جس کو انسولین کی مزاحمت بھی کہا جاتا ہے۔جینیاتی اور ماحولیاتی دونوں عناصر مل کر لبلبے کے خلیات کی تباہی اور انسولین کی مزاحمت کا باعث بنتے ہیں۔موروثی اثرات کے مطالعہ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جڑواں بچوں میں چالیس سال کی عمر کے بعد اگر ایک کو ذیابیطس ہو جائے تو دوسرے کو بھی ایک سال کے اندر ذیابیطس ہو جائے گی۔بیماری کی شروعات میں انسولین پیدا کرنے والے لبلبہ کے خلیات کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے فاقہ کے دوران (خالی پیٹ) انسولین کی مقدار بھی زیادہ ہو جاتی ہے جس سے خون کا گلوکوز لیول نارمل سے گر سکتا ہے۔بعض دفعہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی جگہ دوسرے ٹشوز بن جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ انسولین کی کمی واقع ہونے لگتی ہے۔ماحولیاتی عناصر میں موٹاپا سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی وجہ سے انسولین کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہٰذا موٹاپا ذیابیطس ٹائپ 2 کے پیدا کرنے میں ایک نہایت اہم عنصر ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کچھ عرصہ پہلے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق 80 کی دہائی تک دنیا بھر میں 108 ملین افراد ذیابیطس کا شکار تھے جبکہ 2014ء میں یہ تعداد 422 ملین تک جا پہنچی تھی، رپورٹ کے مطابق ذیابیطس ترقی پذیر اور تیسری دنیا کے ممالک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1980ء میں 18 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ذیابیطس کی شرح 4.7 تھی جو 2014ء میں بڑھ کر 8.5 تک جا پہنچی۔جبکہ 2016ء کے اعداد و شمار کے مطابق سال بھر میں 1.6 ملین اموات صرف ذیابیطس کی وجہ سے ہوئیں۔
پاکستان کی آبادی میں بالغ شہریوں میں سے تقریباً 33 ملین ذیابیطس کی کسی نہ کسی قسم کے مریض ہیں۔یوں پاکستان کے تقریباً 27 فیصد بالغ شہری (ہر چوتھا پاکستانی جبکہ دنیا میں ہر گیارہواں) اس بیماری کا شکار ہیں۔جارجیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ریاضی اور شماریات کے شعبہ کے زیرِ اہتمام چلنے والے ایک ادارے ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے اسی سال 2023ء ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مرض کی شرح 30.8 فیصد ہے۔اس تحقیق میں 38 ممالک پر مشتمل ڈیٹا دیا گیا جس میں پاکستان کا پہلا نمبر ہے جبکہ دوسرا کویت جہاں ذیابیطس کا مرض 24.9 فیصد ہے اور تیسرے نمبر پر موجود مصر میں شوگر کا مرض 20.9 فیصد ہے شوگر کے مریضوں کا سب سے کم تناسب نائیجریا میں رہا جہاں یہ مرض 3.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین صحت کے مطابق صحت مند غذا اور ورزش کو معمول بنا کر خون میں شکر کو مناسب سطح پر رکھا جا سکتا ہے۔میٹھے سے پرہیز، غذا میں سبزیوں، پھلوں، اناج اور مچھلی کے اومیگا تھری تیل کے استعمال سے بھی مرض کو قابو میں کیا جا سکتا ہے۔جسمانی ورزش خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے، متاثرہ فرد کے لئے چہل قدمی کرنا یا سیڑھیاں چڑھنا ضروری ہے۔
Browse More Sugar
شوگر ایک خاموش قاتل
Sugar Aik Khamosh Qatil
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus
مستقبل میں ذیابیطس کی اقسام
Mustaqbil Mein Diabetes Ki Iqsam
ماہِ صیام ․․․․․ ذیابیطس اور احتیاطی تدابیر
Mah E Siyam - Diabetes Aur Ehtiyati Tadabeer
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید
Sabz Rang Ke Saib Diabetes Ke Marizoon Ke Liye Mufeed
ذیابیطس اور پھل
Diabetes Aur Phal
ذیابیطس کی تاریخ
Diabetes Ki Tareekh
میتھی
Methi
ذیابیطس کے مریض پوچھتے ہیں
Diabetes Ke Mareez Puchte Hain
ذیابیطس کے مریض پیروں پر بھی توجہ دیں
Diabetes Ke Mareez Pairon Par Bhi Tawaja Dein