Bachon Ke Moun Ki Sehat Ka Khayal Rakhain - Article No. 2880
بچوں کے منہ کی صحت کا خیال رکھیں - تحریر نمبر 2880
عموماً بچوں کے دانتوں کا اس لئے خیال نہیں رکھا جاتا کہ یہ چند سالوں میں گر جائیں گے اور دوسرے دانت آ جائیں گے
بدھ 11 ستمبر 2024
بازار میں سیلیکون برش (Silicone Brush) میسر ہیں جنھیں انگلی پر چڑھا کر بچوں کا منہ باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔شیر خوار بچوں کو ان کے عمر کے مطابق بنائے گئے ٹوتھ پیسٹ سے دن میں کم از کم دو مرتبہ اور دانت میں چپکنے والی چیز کھانے کے فوراً بعد ضرور برش کروانا چاہیے۔
اگر بچوں کے دانتوں میں کیڑا لگ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے بچہ دانت صاف نہیں کر پا رہا اور اس کی ماں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خود یا اپنی نگرانی میں بچے کے دانت صاف کروائے اور دانتوں کا علاج ضرور کروائے۔
(جاری ہے)
چار سال سے زائد عمر کے بچوں میں فیڈر، چوسنی یا انگوٹھا چوسنے کی عادت سے بچوں کے دانت ٹیڑھے اور جبڑے کی ساخت خراب ہو سکتی ہے۔اس عادت کو کم عمری میں چھڑوانے کے لئے مختلف آلات Appliance Crib استعمال کئے جاتے ہیں، جس کے لئے آپ معالج سے رجوع کر سکتے ہیں۔اگر اسے نظر انداز کیا جائے تو آگے جا کر ٹیڑھے دانتوں اور جبڑوں کو سیدھا کرنے کے لئے مہنگے اور مشکل علاج سے گزرنا پڑتا ہے۔
چہرے کے خدوخال خراب ہونے سے بچے کی نفسیات پر اثر ہو سکتا ہے۔جو بچے رات میں فیڈر لے کر سوتے ہیں ان کے دانتوں میں کیڑا لگنے کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ماں کی ذمہ داری ہے کہ فیڈر کی عادت جلد از جلد چھڑائے۔اور بحالتِ مجبوری اگر فیڈر دی ہی جا رہی ہے تو اس میں چینی یا کوئی میٹھا مشروب شامل نہ کیا جائے اور دودھ پینے کے بعد منہ ضرور صاف کیا جائے۔بچوں کو میٹھی اور میدے سے بنی چیزیں کم سے کم کھلانی چاہیے۔بچپن سے ہی متوازن اور صحت بخش غذا کی عادت ڈالنی چاہیے۔وٹامن ڈی، سی اور کیلشیم سے بھرپور غذا سے بچوں کے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتے ہیں۔
Browse More Teeth
دانتوں کی حفاظت، تندرستی کی ضمانت
Danton Ki Hifazat, Tandrusti Ki Zamanat
بچوں کے منہ کی صحت کا خیال رکھیں
Bachon Ke Moun Ki Sehat Ka Khayal Rakhain
اپنے دانتوں کی حفاظت کیجیے
Apne Danton Ki Hifazat Kijiye
موتیوں جیسے دانت آپ کے بھی ہو سکتے ہیں
Motiyon Jaise Dant Aap Ke Bhi Ho Sakte Hain
بدصورت مسکراہٹ کا خاتمہ
Badsoorat Muskurahat Ka Khatma
موتیوں جیسے جگمگاتے دانت
Motiyon Jaise Jagmagate Daant
قہوہ اور دانت کا درد
Qehwa Aur Dant Ka Dard
چمکتے دانت
Chamakte Daant
نوشہرہ میں دانتوں کے دائمی نقصان کی وجوہات اور ان کا تدارک
Noshera Main Dantoon K Daimi Nuqsan
دانتوں کو سفید،چمک دار اور صحتمند بنائیں
Dantoon Ko Safeed Chamakdar Or Sehatmand Banain
باروڈونٹالجیا
Barodontalgia
آپ کی مسکراہٹ کا راز،خوبصورت دانت
Ap Ki Muskurahat Ka Raaz - Khobsorat Dantt