Motiyon Jaise Jagmagate Daant - Article No. 2352

Motiyon Jaise Jagmagate Daant

موتیوں جیسے جگمگاتے دانت - تحریر نمبر 2352

دانتوں کی عمومی صفائی کے لئے دن میں کم از کم 2 مرتبہ فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں

بدھ 19 جنوری 2022

منہ اور دانتوں کو اگر اچھی طرح صاف رکھا جائے تو دانتوں میں Plaque بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے جو کہ مسوڑھوں کی بیماریوں اور دانتوں کے گرنے کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ شوگر فری ڈرنکس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں (پانی بہترین ہے) ہر کھانے کے بعد اچھی طرح کلی کریں تاکہ اگر دانتوں کے درمیان کچھ غذائی ذرات چپک گئے ہیں تو وہ صاف ہو جائیں اور آپ کے منہ اور دانتوں میں بیکٹیریا بننے کا عمل شروع نہ ہو۔

دانتوں کی عمومی صفائی کے لئے دن میں کم از کم 2 مرتبہ فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں۔دانتوں کے درمیانی حصے کو ڈینٹل فلوس یا ڈینٹل ٹیپ سے روزانہ صاف کریں۔صحت بخش غذا کا استعمال کریں اور کھانے کا اختتام پنیر کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھا کر کریں۔میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔

(جاری ہے)

فلورائیڈ سیلی منٹس استعمال کرنے کے لئے اپنے ماہر دندان سے مشورہ کریں۔


فلورائیڈ سیلی منٹس دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں یا پھر اپنے آخری دانتوں (داڑھوں) پر ڈینٹل سیلانٹ (Dental Sealants) پلاسٹک کی حفاظتی کوٹنگ چڑھانے کے بارے میں مشورہ کریں۔اس سے داڑھیں کیڑا لگنے اور خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہیں کیونکہ غذا کو چبانے کا کام داڑھوں کا ہی ہے۔اپنے ڈینٹسٹ کو باقاعدگی سے دانتوں کا معائنہ کروائیں اور دانتوں کی صفائی بھی باقاعدگی سے کروائیں۔

Browse More Teeth