Bachon Main Motapa Unhain Dil Ka Mareez Bana Sakta Hai - Article No. 821

بچوں میں موٹاپا انہیں دل کامریض بناسکتا ہے - تحریر نمبر 821
چینی کازیادہ استعمال، ویڈیو گیمز کھیلنا اور موبائل فون اور کمپیوٹر پر نظریں جمائے بیٹھے رہنا بچوں کونہ صرف سست اور کاہل۔۔۔
پیر 23 نومبر 2015
امریکی ریاست فلوریڈامیں امریکی کارڈیالوجی کانفرس میں تحقیق پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرزکاکہنا تھا کہ جب 20 موٹاپے کا شکار اور 20 کم وزن والے بچوں پر تحقیق کی گئی تو اس سے یہ بات سامنے آئی کہ موٹاپے کاشکار بچے40فیصد دل کی بیماریوں کے خدشے پر موجود ہیں کیونکہ موٹاپے کی وجہ سے ان کے دل کے پٹھے موٹے ہوجاتے ہیں جودل کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت کومتاثر کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز کاکہنا تھا کہ موٹاپے کے باعث دل کے بائیں وینٹریکل کے مسلز کاحجم 27 فیصد بڑھ جاتا ہے جب کہ دل کے مسلز12فیصد موٹے ہو جاتے ہیں اور یہ دونوں ہی دل کی بیماری کے ہونے کی علامات ہیں۔
(جاری ہے)
تحقیق میں مزید خبردار کیاگیا ہے کہ موٹاپے کاشکار بچوں میں سے کئی بچے ایستھیما، ہائی بلڈپریشر اور ڈپریشن کاشکار ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران مطالعہ کیے جانے والے بچوں میں دل کی بیماریاں جسمانی طور پر نظر نہیں آئیں تاہم جب ان کاایم آر آئی اسکین کیاگیا توا ن کے دل واضح طور پر بیماریوں سے متاثر نظرآئے۔
Browse More Weight Loss

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se

قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet