Motapa Kaisay Door Karain - Article No. 1008

Motapa Kaisay Door Karain

موٹاپا کیسے دور کریں - تحریر نمبر 1008

نہار منہ قہوہ پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ قہوے میں لیموں کا رس ضرور نچوڑ لیں۔

بدھ 21 ستمبر 2016

نہار منہ قہوہ پینے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ قہوے میں لیموں کا رس ضرور نچوڑ لیں۔
لیموں کا اچار موٹاپے کو روکتا ہے اسے روز کھایا کریں۔
نہارمنہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے موٹاپا کم ہونے لگتا ہے۔
بیسن کی روٹی پیٹ کم کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔
ایک چمچہ مولی کے بیج پانی کے ساتھ روزانہ کھائیں چربی پگھلنے لگے گی۔


کھانا کھانے کے فوراََ بعد تھوڑی سی اجوائن پانی کے ساتھ کھانے سے موٹاپا نہیں ہوتا۔
مولی اور سلاد کا کھانے میں استعمال موٹاپے کو روکتا ہے۔
زیادہ میٹھی چیزیں چاول ‘ گھی وغیرہ موٹاپے کا باعث ہیں، ان سے پرہیز کریں۔
ادرک کی چائے پینے سے موٹاپاکم ہوتا ہے ۔
موٹاپا کم کرنے کیلئے چنے کی دال برابر ہینگ ہرروز پانی سے پئیں۔

(جاری ہے)


جوارش کموئی زیرہ کے عرق کے ساتھ کھانے سے بھی موٹاپے پر قابو پایاجاسکتا ہے۔
گھی کی بجائے کوکنگ آئل کااستعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے۔
ہر روز نہار منہ کینویاسنگترے کا جوس پینا بھی موٹاپے کم کردیتا ہے۔
کلونجی بایک سفوف لیں اور اس میں چینی ملاکر صبح وشام استعمال کریں موٹاپا کم ہونے لگے گا ۔
دبلاپن دورکرنے کیلئے روزانہ دو تولے منقیٰ کھائیں۔

روزانہ دودھ اور سیب کاناشتہ بھی دبلا پن دور کردیتا ہے ۔
دبلے لوگ دودھ، دہی اور لسی کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
مونگ پھلی کھانے سے بھی دبلا پن دود ہوجاتا ہے۔
کلیجی خون پیدا کرتی ہے اس کااستعمال دبلا پن دود کردیتا ہے ۔
روزانہ تین چار کیلئے کھانے سے دبلاپن دور ہوجاتا ہے ۔
چھوہارے جسم کو بڑھانے اورموٹا کرنے کے لئے روزانہ کھائے ۔

دبلے لوگوں کیلئے پھل اور گوشت کااستعمال اکسیر ہے ۔
کوزہ مصری کے ساتھ اخروٹ کھانے سے انسان موٹاہوجاتا ہے ۔
کچی گاجریں بھی کمزور لوگوں کو موٹا کردیتی ہیں۔
روزانہ سائیکلنگ کرنا بھی آپ کو موٹاپے سے دور رکھنے میں معاون ہے ۔
جب بھی کھاناکھائیں سلادہ وغیرہ کاخصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول کی جگہ آپ ان سے اپنا پیٹ بھرسکیں۔ ایسی خوراک کھائیں جس میں کم کیلوریز ہوں ۔ کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتے پھرتے نہ کھائیں ۔

Browse More Weight Loss