Motapa Km Karny Wali Ghzaye - Article No. 1153
مٹاپا کم کرنے والی غذائیں - تحریر نمبر 1153
وہ لوگ جو آرام طلب ہوتے ہیں، سیریا ورزش نہیں کرتے اور روغنی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں
منگل 3 اکتوبر 2017
حکیم حارث نسیم:
مٹاپا ایک علم گیر وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ اس کی بڑی وجہ خراب طرزِ زندگی ہے۔ ہم فطری طرززندگی سے دُور ہورہے ہیں۔ تن آسانی اور وقت نہ ہونے کے باعث بازاری غذائیں کھانے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس جوڑوں کا درد ، امراض قلب اور کولیسٹرول میں اضافہ ہورہا ہے۔ مٹاپے میں جسم میں ضرورت سے زیادہ چربی جمع ہوجاتی ہے۔ اگرچہ یہ مرض مردوں کے بجائے خواتین میں زیادہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو آرام طلب ہوتے ہیں، سیریا ورزش نہیں کرتے اور روغنی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں، وہ مٹاپے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ آرام طلبی کے باعث جسم کی فالتو چربی تحلیل نہیں ہوتی اور مٹاپے کا باعث بن جاتی ہے۔
(جاری ہے)
بعض لوگ فطری طور پر چربی زیادہ جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بعض اپنی جسمانی ضرورت سے زیادہ چربی والی غذائیں کھاتے ہیں۔
یہ لوگ نہ جسمانی کام کرتے ہیں اور نہ ورزش ۔ اس طرح چربی جمع ہوکر مٹاپے کا باعث بن جاتی ہے۔ ہم جو غذا کھاتے ہیں ، وہ جزوِ بدن بن کر جسم کی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔ بعض لوگ پُرکشش ، خوب صورت اور صحت مند رہنے کے لئے روغنی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں اور صحت کی بالکل پروا نہیں کرتے، جس کی وجہ سے جسم میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی اور مٹاپے کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ ہر شخص کو اپنی روزانہ کی جسمانی ضرورت کے مطابق غذا کھانی چاہیے ۔ غذا کھانے کا مقصد جسم کی صحت برقرار رکھنا اور بھوک مٹانا ہے، نہ کہ بسیار خوری سے چربی بڑھانا۔ آج کل خواتین ، خصوصاََ لڑکیوں میں مٹاپے سے بچنے کے لئے ڈائٹنگ کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے، جس سے دوسرے امراض جنم لیتے ہیں۔ ڈائٹنگ کرنے والے کا چہرے پُرکشش نہیں رہتا، بلکہ بے رونق ہوجاتا ہے، خون کی کمی ہوجاتی ہے، رنگت زرد پڑجاتی ہے، ماہانہ ایّام میں باقاعدگی نہیں رہتی اور جسمانی قوت میں بھی کمی آجاتی ہے۔ کم کھانا یا ڈائٹنگ کرنا مٹاپا ختم کرنے کے صحیح طریقہ نہیں ہے۔ آپ روزانہ بھرپور غذا کھائیں۔ وہ غذائیں بھی ضرورت کے مطابق کھائیں، جن میں چربی بنانے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ وہ غذائیں زیادہ کھائیں جن میں چربی کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی غذائیں ضرور کھائیں، جو چربی تحلیل کرنے کے عمل کو تیز کرتی ہیں۔ ذیل میں ایسی چند غذاؤں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔دہی: ناشتا دہی سے کریں۔ تحقیق کے مطابق ناشتے میں بغیر چینی کا دہی کھانے سے جسمانی وزن میں کمی ہونے لگتی ہے۔
چکوترا: چکوترا (گریپ فروٹ) حیاتین ج (وٹامن سی) سے بھرپور پھل ہے۔ یہ جسم میں چربی کو جمع ہونے سے روکتا اور انسولین کی سطح کو کم رکھتا ہے۔ چکوترا چربی کے خلاف مزاحمت کرنے والی منفرد کیمیائی خصوصیات کے باعث مٹاپا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گوبھی:گوبھی نشاستے (کاربوہائڈریٹ)سے پاک سبزی ہے۔ یہ جسمانی وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اسے کسی بھی صورت کھایا جاسکتا ہے، تاہم اعتدال سے کھانے میں فائدہ ہے۔
اخروٹ: جدید تحقیق کے مطابق 30 گرام اخروٹ روزانہ کھانے سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔ اخروٹ چربی کو قابو میں کرکے مٹاپا کم کرتا ہے۔
جَو: جَو کا دلیا کولیسٹرول کے برھنے سے روکتا ہے۔ اس میں موجود ریشہ نہ صرف چربی تحلیل کرنے میں مدد دیتا ہے، بلکہ ہضم وجذب کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ جَو کا دلیا ناشتے میں باقاعدہ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح اعتدال پر آجاتی اور مٹاپے سے نجات مل جاتی ہے۔
دالیں: دالیں بھی مٹاپا کم کرنے میں مفید ہیں۔ ایک پلیٹ دال کھانے سے ۱۸ گرام لمحیات (پروٹینز) ملتی ہیں، جس سے جسم میں توانائی بڑھتی ہے۔ دال کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے ، اس لیے مٹاپے سے محفوظ رہنے کے لئے ڈائٹنگ کرنے کے بجائے دالیں کھائیں۔
زیتون کا تیل: زیتون کا تیل کھانے سے وزن کم ہوتا ہے ، اس لیے کہ یہ چربی جمع نہیں ہونے دیتا۔ تحقیق کے مطابق یہ مٹاپا کم کرنے میں بہت مفید ہے۔
سبز چائے: ماہرین صحت کے مطابق سبز چائے وزن نہیں بڑھاتی۔ یہ چربی تحلیل کرنے اور غذا میں شامل گلوکوس سے توانائی خارج کرنے میں مفید ہے۔ نیز یہ ہضم و جذب کی کارکردگی کو بہتر کرتی ہے۔
پانی: کھانے سے قبل پانی پینے سے وزن کم ہونے لگتا ہے۔ روزانہ کھانے سے کچھ دیر قبل پانی پینے سے ہضم وجذب کی شرح بڑھ جاتی ہے، جو حراروں کو جلانے میں مدد دیتی ہے۔ آپ کھانے سے قبل پا نی پینے کی عادت سے مٹاپا کم کرسکتے ہیں۔
Browse More Weight Loss
موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se
قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain
سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
پیٹ بڑھ گیا ہے
Pait Badh Gaya Hai
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
موٹاپا
Motapa
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
تیز قدمی یا چہل قدمی
Taiz Qadmi Ya Chehal Qadmi
انڈے کھائیں وزن گھٹائیں
Anday Khayeen Wazan Ghatain
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi