Motapay Se Nijaat K Liay Anjir Faiday Mand - Article No. 811
موٹاپے سے نجات کیلئے انجیر فائدے مند - تحریر نمبر 811
انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ۔۔۔
ہفتہ 7 نومبر 2015
انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانے کھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔
انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔
اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔
(جاری ہے)
انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں، لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔خون کے دباوٴ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔
انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاوٴ کا بھی موجب ہیں۔
Browse More Weight Loss
موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se
قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain
سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
پیٹ بڑھ گیا ہے
Pait Badh Gaya Hai
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
موٹاپا
Motapa
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
تیز قدمی یا چہل قدمی
Taiz Qadmi Ya Chehal Qadmi
انڈے کھائیں وزن گھٹائیں
Anday Khayeen Wazan Ghatain
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi