Motapay Se Nijaat Kay Liay - Article No. 753

موٹاپے سے نجات کے لئے - تحریر نمبر 753
ڈریسنگ کے تمام اجزاء ماسوائے شہد ایک پیالے میں اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس کے بعد شہد کو ہلکی آنچ پر گرم کرنے کیلئے رکھی۔۔۔
منگل 11 اگست 2015
اجزاء:
سلاد کے پتے،1.5کپ،ہرا دھنیا، 1/2کپ، پودینہ1/4کپ، پارسلے1/4کپ، بیزل1/4کپ۔
ڈریسنگ (Dressing) کے لئے
لیمن جوس1/2کپ، شہد، 4کھانے کے چمچ، نمک1/2چائے کا چمچ، کالی مرچ ( پاؤڈر) 1/4چائے کا چمچ ،زیتون کا تیل ( ایکسٹراور جن )2کھانے کے چمچ، لیموں کی قاشیں چند عدد ۔
ترکیب:
ڈریسنگ کے تمام اجزاء ماسوائے شہد ایک پیالے میں اچھی طرح پھینٹ لیں ۔
(جاری ہے)
اس کے بعد شہد کو ہلکی آنچ پر گرم کرنے کے لئے رکھیں ، پھر جو نہی شہد گرم ہوجائے تو اسے آہستہ آہستہ پیالے میں انڈیلیں اور مسلسل پھینٹتی رہیں ۔ دوسری طرف تمام سبزیوں کی ٹھنڈے پانی سے دھو کر موٹا کاٹیں اور خشک کر کے شیشے کے ایک بڑے پیالے میں ڈالیں اور شہد کا آمیزہ سبزیوں کے اوپر انڈیلتے ہوئے سبزیوں میں مکس کر لیں ۔ جب سلاد اور ڈریسنگ اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس لیموں کی قاشوں کے ساتھ گارنش کریں اور مزے لے کر کھالیں ۔ آپ ہرب سیلڈ کو لنچ کے طورپر بھی کھاسکتی ہیں کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
Browse More Weight Loss

شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor

موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se

قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga

پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet