Pait Badh Gaya Hai - Article No. 2717

Pait Badh Gaya Hai

پیٹ بڑھ گیا ہے - تحریر نمبر 2717

چربی کیسے زائل کریں؟

بدھ 31 مئی 2023

بدقسمتی سے پوری دنیا ہی میں لوگ موٹاپے کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔یوں تو موٹاپا ہر طرح سے مضر صحت ہے لیکن پیٹ کی سمت سے ہونے والا موٹاپا یا جمالیاتی اور طبی دونوں پہلوؤں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔پیٹ کا بڑھنا معیوب بھی سمجھا جاتا ہے اور ہر مردوزن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی کمر اور پیٹ نہایت اسمارٹ ہو۔اگر آپ بھی اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو درج ذیل چند ہدایات بغور پڑھئے ممکن ہے یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہوں۔

پہلی ورزش
پیٹ کے بل بالکل سیدھے فرش پر لیٹ جائیں۔دونوں ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں کے ساتھ رکھیں اور دونوں ٹانگوں کو آپس میں جوڑ کر فرش پر رکھیں،پھر سانس اندر کھینچ کر گھٹنوں کو خم دے کر دونوں ٹانگیں بیک وقت اکٹھی کر لیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد چند سیکنڈ فرش پر رکھ دیں اور پھر یہی عمل 5 منٹ تک دہرائیں۔یاد رہے کہ دورانِ ورزش ٹانگوں کو اتنا فولڈ کریں کہ آپ کے پاؤں کولہوں کو چھوئیں۔

سانس لینے اور خارج کرنے میں بھی مناسب وقت اور وقفے کا خاص خیال رکھیں۔یعنی ٹانگیں اُٹھاتے وقت سانس اندر کھینچیں اور نیچے فرش پر ٹکاتے وقت سانس خارج کریں۔
دوسری ورزش
آپ اسی طرح پشت کے بل فرش پر لیٹیں۔ٹانگیں بالکل سیدھی فرش پر باہم ملا کر رکھیں اور دونوں ہاتھ سر کے پیچھے باندھ لیں۔سانس کو اندر کھینچ کر ٹانگوں اور کولہوں کو فرش سے اُٹھائے بغیر اپنے بالائی جسم کو فرش سے اوپر اُٹھائیں اور جتنا ممکن ہو سکے کمر کو اور خصوصاً سر کو گھٹنوں کی طرف جھکا دیں،پھر چند سیکنڈ بعد آہستگی سے سانس خارج کرتے ہوئے واپس فرش پر لیٹ جائیں۔
آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پیٹ کے Muscles میں شدید کھنچاؤ پیدا ہو رہا ہے۔یہ ورزش عضلات سے چربی زائل کرتی ہے۔
پہلے پہل فربہ لوگوں کو یہ ورزش کرنا کٹھن لگتا ہے لیکن رفتہ رفتہ جسم میں لچک پیدا ہونے لگتی ہے اور اس مشق کی عادت ہو جاتی ہے۔بہت دیر تک نہیں خالی پیٹ کے ساتھ 5 سے 7 منٹ روزانہ اس مشق کو دہرائیں اور کھانے پینے میں احتیاط جاری رکھیں۔
کوشش کریں کہ 3 کی جگہ 6 بار مگر معمول سے کم غذا لیں۔روزانہ کچھ دیر پیدل چلیں۔کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کے سوپ کا اضافہ کر دیں۔اولیو آئل کا استعمال کریں۔اس تیل سے دل کے امراض پیدا ہونے اور موٹاپا چڑھنے کا خدشہ بالکل نہیں رہتا۔

Browse More Weight Loss