جوان سوات میں ملکی بقاء اور دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی،صدر زر داری ، ایک طبقہ مذہب کے نام پر اپنا من پسند نظام نافذ کرنا چاہتا ہے، ہر گز ایسا نہیں ہونے دینگے، یکم جولائی سے اقوام متحدہ کا کمیشن شہید بے نظیر کے قتل کی تحقیقات کریگا،بلوچستان کو بغیر لڑائی کے اس کے حقوق دینگے، عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، مایوس نہیں کرینگے، بے نظیر شہید کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی جلسہ سے خطاب

اتوار 21 جون 2009 17:53

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔21جون۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے جوان سوات میں ملکی بقاء اور دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردی او ر جہالت کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی، ایک طبقہ مذہب کے نام پر اپنا من پسند نظام نافذ کرنا چاہتا ہے، ہر گز ایسا نہیں ہونے دینگے، یکم جولائی سے اقوام متحدہ کا کمیشن شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرے گا،پیپلز پارٹی نے ہی آمر کی وردی اتروائی اور ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، عالمی معاشی بحران کے باوجود لوگوں کو نوکریاں دیں،بھٹو خاندان نے ہمیشہ مشکل وقت جان دیکر ملک بچایا،عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، مایوس نہیں کرینگے ۔

نو ڈیرہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ ہم نے ملکی دفاع کا عزم کر رکھا ہے، شہید بے نظیر بھٹو نے قوم کو ملک کی سلامتی کا درس دیا۔

(جاری ہے)

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آمر سے مذاکرات کر کے اس کی وردی اتروائی۔ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کے ذریعے آمر کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

سوات اور مالاکنڈ میں جاری آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ایک طبقے کے خلاف ہے عوامی حمایت کے باعث آپریشن کامیاب ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارے جوان سوات میں ملکی دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشتگردی اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ مذہب کے نام پر اپنا من پسند نظام نافذ کرنا چاہتا ہے۔

اپنی پسند کا نظام نافذ کرنے والوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ یکم جولائی سے اقوام متحدہ کا کمیشن شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آتے ہی بلوچستان سے معافی مانگی جس پر آج بھی قائم ہیں پیپلزپارٹی کی معافی کا مطلب فیڈریشن کی معافی ہے ہم بلوچستان کو اس کے حقوق بغیر لڑائی کے دینگے ۔

بلوچستان کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو انشاء اللہ مسائل کا حل نکال لے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے بعد این ایف سی ایوارڈ پر بات کی جائے گی اور صوبوں کی توقعات پر پورا ترینگے انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی بحران کے باوجود لوگوں کو نوکریاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کا دن محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمت میں خون کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے وقف کردیا ہے ۔

پاکستان پر جب بھی مشکل وقت پڑا بھٹو خاندان نے اپنی جان کی قربانی دیکر ملک کو بچایا ۔ صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ محترمہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ آج ہم عہد کریں کہ ہم دہشتگردوں کو بے نقاب کریں گے اور ان کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک طبقہ اسلام کے نام پر اپنا ایجنڈا مسلط کر نا چاہتے ہم ہر گز ایسا نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے سوات کے لوگوں گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا اور جائے پناہ کیلئے انہیں کہیں اور جانا پڑا۔

نقل مکانی کرنے والے ان لاکھوں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے گھر اور تجارتی مراکز تعمیر کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ شہیدبینظیربھٹوکی سالگرہ کے موقع پر ان کی تشویش اور نصیحت کو یادکریں ان کی تشویش ان کی اس سیاسی سوچ میں پنہاں ہے جب انہوں نے کہا کہ ” میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فکر مندہوں“ اور ان کی نصیحت عوام کیلئے اس پیغام میں بالکل واضح ہے کہ ” انتہا پسندی ، آمریت، غربت اور جہالت کے خلاف جنگ جاری رکھو“۔

عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے واضح کردیا تھا کہ انتہا پسندوں سے ملک کو شدید خطرہ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ نے انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا تھا کہ ان کے خلاف متحد ہوجاؤ۔انہوں نے ایک ایسے جمہوری پاکستان کا خواب دیکھا جو تعصب ، انتہاپسندی اور دہشتگردی سے پاک ہو۔

وہ ہر پاکستانی کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے پرامید تھیں۔ ان کی خواہش تھی کہ ہر شخص اپنا مستقبل خود سنوارے۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ عوام کی قسمت کا فیصلہ اسلام کے نام پر راہزن اور متعصب لوگ کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر شہید نے انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے الفاظ کو سچ کر دکھایا اور جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے ہم سب کیلئے راہیں روشن کردیں۔ آج ہم سب عہد کریں کہ ان کے خون سے روشن کئے گئے راستے پر ہم سفر رہیں گے۔اس موقع پر فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر زر داری نے کہاکہ میں ان کو کیسے بھول سکتا ہوں جو دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں شہید ہوئے۔ ہمارے بہادر فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ اس لئے پیش کیا کہ پوری قوم آزادی اور بے خوفی سے جی سکے۔

میں راہ جمہوریت کے ان شہیدوں کو کیسے بھول پاؤں گا جنہوں نے اس راستے میں جانیں قربان کیں۔ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، جلا وطنی کا دکھ سہا اور تشدد کے درد سے گزرے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طرح اپنی زندگیاں آمریت، انتہاپسندی اور جبر کے خلاف جدوجہد کیلئے وقف کردیں۔محترمہ شہید اس ملک کیلئے جان دے کر امر ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی کو زندہ کرتے ہوئے ہم بھی خون کا عطیہ دیں تاکہ ہمارا خون ان لوگوں کو نئی توانائیاں بخش سکے جنہوں نے محترمہ کے خوابوں کے پاکستان کو تعبیر بخشنے کیلئے اپنا خون دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں ایران سے ہم گیس پائپ لائن کا سمجھوتہ کیا ہے اس پراجیکٹ سے نو جوانوں کو نوکریاں ملیں گی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے پندرہ سال پہلے بی بی شہید نے یہ پراجیکٹ سوچاتھا بعد میں پندرہ سال تک لوگ اس پر عمل نہ کر سکے آج ہم نے ایران کے ساتھ پائپ گیس لائن کا سمجھوتہ کر کے بی بی کا وعدہ پورا کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے بعد ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا تھا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور عوام کے ساتھ مل کر اس ملک کو چلا رہے ہیں اور انشاء اللہ ہم آنے والی نسل کو ایک ترقی یافتہ پاکستان دینگے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی