بند کریں
صحت صحت کی خبریںگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کسی حصے میں ڈینگی بخار سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا،محکمہ صحت

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/10/2006 - 17:51:08 وقت اشاعت: 29/10/2006 - 17:26:08 وقت اشاعت: 29/10/2006 - 14:14:40 وقت اشاعت: 29/10/2006 - 13:47:50 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 22:24:16 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 21:05:22 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 21:04:21 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 19:27:47 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 19:27:47 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 17:19:54 وقت اشاعت: 28/10/2006 - 15:20:03

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کسی حصے میں ڈینگی بخار سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا،محکمہ صحت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر۔2006ء) ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تیزی سے قابو پایا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کسی حصے میں کوئی شخص ڈینگو بخار کے باعث ہلاک نہیں ہوا۔ ہفتہ کو یہاں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگو وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 71 ہے ان میں 41 افراد کا تعلق راولپنڈی جبکہ 30 کا اسلام آباد سے ہے۔ بیان کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی فیور میں ابتدائی طور پر مبتلاء 51 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا جبکہ 39 مریضوں کو داخل کیا گیا۔
28/10/2006 - 21:05:22 :وقت اشاعت