راولپنڈی اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی فیور ٹیسٹ کٹس کی فراہمی نہ ہوسکی ،شہری پریشان

این آئی ایچ پر دباؤ بڑھ گیا۔حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 30 اکتوبر 2006 16:53

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں سمیت وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے پمز ہسپتال کی لیبارٹریورں اور پتھالوجی ڈیپارٹمنٹس کو وفاقی اور صوبائی صحت کی وزارتوں کی جانب سے ڈینگی فیور کے ٹیسٹوں کیلئے خصوصی کٹس فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کیوجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال اس مرض کے ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں ۔

جس کے باعث ڈینگی فیور کا شکار ہونے والے مریض مزید مشکلات سے دوچار ہو کررہ گئے ہیں ۔ جبکہ ایسے مریضوں کے ٹیسٹوں کے لئے این آئی ایچ تک رسائی ممکن نہیں وہاں چار سے سات روز کے اندر ٹیسٹ رپورٹ جاری ہوتی ہے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں آنے والے ایسے مریضوں کے ٹیسٹوں کا دباؤ این آئی ایچ پر بڑھ گیا ہے ڈینگی فیور کے بڑھتے ہوئے رحجان میں راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کو ڈینگی فیور کے ٹیسٹوں کیلئے کٹس کی سہولت فراہم نہ کی گئی تو اس مرض کے حوالے سے صورت حال وفاقی اور صوبائی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوسکتی ہے پیر کو اس سلسلے میں این این آئی نے پمز ہسپتال کے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر انوار الحق سے استفسار کیا تو انہوں نے کہاکہ ڈینگی فیور کے ٹیسٹوں کے لئے ہم نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بتایا کہ وہ پمز کے اندر کٹس کی دستیابی کو یقینی بنائیں جس پر ڈی ای ڈی پمز نے بتایا کہ آپ لوگ بازار سے خود کٹس خرید کر لائیں اور ڈینگی فیور کے مریضوں کے ٹیسٹ کریں کٹس کے حصول کیلئے ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے اور ڈینگی فیور کے ٹیسٹوں والے مریضوں کو این آئی ایچ کا راستہ دکھایا جائے پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ کیپیٹل کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کے پتھالوجی لیبارٹریوں میں ڈینگی فیور کے ٹیسٹ کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے اور ہم لوگ خود اپنے پیسوں سے بازار سے کٹس لا کر ڈینگی فیور کے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور اگر وزارت صحت کی جانب سے اس مرض کے ٹیسٹوں کے لئے ہمیں کٹس فراہم کی جاتی ہیں تو پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ دن رات ڈینگی فیور کے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ایک سوال پر ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ اگلے ہفتے ہم نے انفیکشن کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اس حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوانین کے مطابق ہم نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو ڈینگی فیور کے ٹیسٹوں کے لئے کٹس کی فراہمی سے آگاہ کیا ہے یہ انتظامی مسئلہ ہے ہمیں کل کی بجائے آج کٹس فراہم کر دی جائیں تو مریضوں کے ٹیسٹ شروع کردیئے جائیں گے یہ ٹیسٹ کوئی مشکل کام نہیں راولپنڈی جنرل ہسپتال مری روڈ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد حبیب نے این این آئی ی کو بتایا کہ ہمارے پاس ڈینگی فیور کے کل اب تک 53مریض آئے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جنرل ہسپتال کی لیبارٹری میں اس مرض کے ٹیسٹ وں کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے اور نہ ہی ان ٹیسٹوں کے لئے ہمارے پاس کٹس موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی فیور کے تمام مریضوں کے ٹیسٹ ہم این آئی ایچ سے کراتے ہیں اور وہ 4سے 5روز کے دوران اپنی رپورٹ ہمیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعلی حکام کی جانب سے اس مر ض کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی طور پر کٹس ہمیں فراہم کی جائیں تو پھر اس مرض کے شکار مریضوں کو ٹیسٹوں کے حوالے سے ریلیف مل سکتا ہے ۔ ایم ایس آر جی ایچ نے کہا کہ ہمارے ڈینگی فیور کے آنے والے 53 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق 36 اس مرض کا شکار ہوئے جن کا علاج شروع کرایا گیا اور 16 مریض صحت یاب ہوکر چلے گئے ہیں 20اس وقت مختلف وارڈوں میں زیر علاج ہیں دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد ملک نے این این آئی کو بتایا کہ اس وقت ہمارے ہسپتال میں ڈینگی فیور کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے مگر ہمارے ہسپتال کے پاس بھی اس مرض کے ٹیسٹوں کے لئے کوئی سہولت نہیں ہے تمام ٹیسٹ ہم این آئی ایچ کو بھجواتے ہیں اور ان کی رپورٹس آنے پر علاج کا عمل بڑھایا جاتا ہے راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بھی ڈینگی فیور کے ٹیسٹو ں کی کوئی سہولت نہیں ہے ان تمام ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے ٹیسٹ این آئی ایچ بھجواتے ہیں اور چار سے سات دنوں کے دوران وہاں سے ٹیسٹوں کی رپورٹ ملتی ہے اور اس مرض کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی کٹس اس وقت صرف این آئی ایچ کے پاس موجود ہیں اور یہ کٹس راولپنڈی اسلام آباد کے کسی بھی سرکاری اور بڑے ہسپتال کی لیبارٹریوں کو فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد شدید مشکلات سے دوچار ہوکر سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین اور ملک کے معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال نے این این آئی کو بتایا کہ ڈینگی فیور وائرس کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک پرائمری اور دوسری سیکنڈری ہوتی ہے زیادہ خطرناک ڈینگی فیور سیکنڈری پوزیشن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اس مرض کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت ہونی چاہیے وفاقی اور صوبائی صحت کی وزارتیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کے لئے اس مرض سے بچاؤ فوری تشخیص کے حوالے سے ریلیف مل سکے ڈاکٹر جمال نے کہا کہ سٹی لیب کے پاس ڈینگی فیور وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے اور ہم رزلٹ بھی ایک دن کے اندر اندر دے رہے ہیں تاکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کا فوری علاج ہوسکے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ غریب اور نادار افراد جو اس مرض کا شکار ہوئے ہیں انہیں ڈینگی فیور ٹیسٹو ں کے حوالے سے ہم خصوصی ریلیف پیکج بھی دے رہے ہیں ۔

راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل اور چیف ایگزیکٹو الائیڈ ہاسپٹلز پروفیسر ڈاکٹر مصدق خان نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی فیور کے ٹیسٹ وں کی سہولت نہیں ہے اور راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتال ایسے تمام ٹیسٹ وں کے سمپل این آئی ایچ کو بھجواتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ان ٹیسٹوں کی سہولت راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کو مل جائے تو اچھی بات ہوگی مگر اس حوالے سے اب تک ہمیں کوئی پریشانی اور مشکل پیش نہیں آئی ہے اور نہ ہی اس وقت یہ ایشو ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتال ان پر عمل پیرا ہیں شہر میں سپرے بھی کرایا جارہا ہے صورت حال ہمارے کنٹرول میں ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو