بند کریں
صحت صحت کی خبریںمشرف نے طبلہ بجانا شروع کردیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2009 - 15:51:26 وقت اشاعت: 09/08/2009 - 13:34:58 وقت اشاعت: 08/08/2009 - 19:35:12 وقت اشاعت: 08/08/2009 - 14:31:08 وقت اشاعت: 03/08/2009 - 18:10:29 وقت اشاعت: 03/08/2009 - 16:42:52 وقت اشاعت: 03/08/2009 - 13:45:25 وقت اشاعت: 01/08/2009 - 20:13:17 وقت اشاعت: 01/08/2009 - 13:46:37 وقت اشاعت: 29/07/2009 - 22:36:55 وقت اشاعت: 29/07/2009 - 15:35:42

مشرف نے طبلہ بجانا شروع کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اگست 2009 ء)سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیا کارروائی کی جائے ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مگر پرویز مشرف نے ان باتوں سے بے نیازہوکر اب طبلہ بجانا شروع کر دیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے بھارتی اخبار دی ایشین ایج نے لارڈ نذیر احمد کے حوالے سے لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ایک محفل موسیقی میں مدعو تھے کہ گلوکار کا ساتھی طبلہ نواز درست پرفارم نہیں کررہا تھا۔

اس پر سابق صدر خود اسٹیج پر پہنچ گئے اور طبلہ بجانا شروع کردیا۔محفل کے شرکاء نے پاکستان کے سابق صدر کو طبلہ بجانے پر زبردست داد دی جس پر پرویز مشرف خوب خوش ہوئے۔ پرویز مشرف کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جب تک اقتدار پر قابض رہے وہ سمجھتے تھے کہ وہ ہر کام کر سکتے ہیں اور ان سے بہتر کوئی نہیں۔ طبلہ بجانے میں بھی ان کی یہی خاصیت کام آئی اور پرویز مشرف نے کمال مہارت سے طبلہ بجا کر طبلہ نواز کو شرمندہ کر دیا۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ طبلہ نواز نے پرویز مشرف سے اسے اپنی شاگردی میں لینے کی درخواست کی یا نہیں۔
03/08/2009 - 16:42:52 :وقت اشاعت